DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The Kahuta police publish annual 2018 report in which 11 murders were committed in the region

کہوٹہ میں سال 2018میں قتل کی گیارہ واردتیں ہوئی جس میں 10ٹریس کر لیا گیا۔ جبکہ 46ملزمان میں سے 36کو گرفتار کر لیا گیا۔

کہوٹہ میں سال 2018میں قتل کی گیارہ واردتیں ہوئی جس میں 10ٹریس کر لیا گیا۔ جبکہ 46ملزمان میں سے 36کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ڈکیتی کے 10مقدمات درج ہوئے جن میں سے 9ٹریس ہو گے ۔ایک زیر تفتیش ہے ۔ اسلحہ کے 54مقدمات درج ہوئے اور تمام 54ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح منشیات کے 95مقدمات درج ہوئے اور تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تقریباََ 10کے قریب چرس اور سینکڑوں بوتل شراب برآمد کی گی۔ جبکہ درجن سے زاہد ملزمان کے خلاف 9cکے مقدمے درج ہوئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے 93اشتہاری گرفتار کیے۔ اسی طرح چوری کے 20مقدمات درج ہوئے اور 22ملزمان گرفتار کر کے برآمدگی کی گئی۔ کہوٹہ شہر سے 20موٹرسائیکل چوری ہوئے جن میں سے 15برآمد کر لیے گے۔ 26ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ سال 424مقدمات درج ہوئے ۔جن کی شرح 2017سے کم ہے ۔اسی طرح 2018میں جرائم میں کمی ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پی سعود خان کی نگرانی میں پہلی دفعہ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کہوٹہ اور گردنواح سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔گشت کے نظام کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کریں گے ۔

Kahuta; The Kahuta police published annual 2018 report in which 11 murders were committed and 46 out of 36 criminals were arrested.

کہوٹہ ٹریفک وارڈن انچارج مرزاخرم نے صحافیوں کو گزشتہ سال میں کی گئی کاروائیوں کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 15715گاڑیوں کے چالان کیے گے۔ جبکہ 5815350روپے جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 613گاڑیاں اور موٹرسائیکل گزشتہ سال میں بند کیے گے۔ مرزاخرم نے مزید کہا کہ حکام بالا کی ہدایت اور اے ایس پی کہوٹہ سعودخان کی خصوصی مہم کے دوران عدالت کے حکم کی بجاآوری کراتے ہوئے تقریباََ 80فیصد موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے کا پابند بنایا گیا۔ جسکی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت حادثاٹ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر بچوں کا موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر چالان کیے گے۔

کہوٹہ اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ اوکہوٹہ سردار ذوالفقار نے گزشتہ رات نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے وار آوارہ گردی کرنے والے 7نوجوانوں کو پکر لیا ۔گرفتار ہونے والوں میں محمد عمر ،خیام ،ریبان امجد ،ارسلان،وسیم ،احسان محمود اور دیگر شامل ہیں۔ عوامی شکایات اور نیو ایئر نائٹ منانے کے موقع پر آتش بازی کرنے شراب نوشی اور فحاشی پھیلانے کی وجہ سے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور سردار ذوالفقار نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اور خود بھی پوری رات شہرکا گشت کرتے رہے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button