DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Sewerage line project stopped as traffic is blocked for past 10 days on Gujar Khan Sukho road

گوجرخان سکھو روڈ مین بازار میں سیوریج لائنیں بچھانے کا منصوبہ التواء کا شکار

گوجرخان سکھو روڈ مین بازار میں سیوریج لائنیں بچھانے کا منصوبہ التواء کا شکار ،تمام ٹریفک کی آمدورفت گزشتہ دس روز سے تعطل کا شکار ہوکر رہ گئی ،میونسپل کمیٹی کی طرف سے منصوبہ پر جاری کام بند ہونے کی وجہ منظر پر نہ آسکی ، کھدائی کے دوران متعدد جگہوں سے پانی کی پائپ لائن متاثر ہوئی جس کے باعث سڑک پر کیچڑ جمع ہونے لگا ،تاجر پریشان حال ،روزگار کمانے کی بجائے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ،انوار الحق قریشی ،راجہ اسرار ،خواجہ ندیم خان ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے سپیڈ کے ساتھ منصوبہ شروع کرکے فوٹو سیشن کرلیا ،فیتا کاٹ کر افتتاح کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،لاکھوں روپے کا منصوبہ میونسپل کمیٹی اور ٹھیکیدار کی ناقص حکمت عملی کی نظر ہوگیا ہے ، اب کام رک جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،تفصیلات کے مطابق گوجرخان مین بازار سکھو روڈ پر 75لاکھ کی خطیر رقم سے سیوریج لائنیں بچھانے کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ،تاجروں کو خوشخبری دی گئی کہ اب نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گالیکن منصوبہ کی تکمیل سے قبل ہی التواء کا شکار ہوگیا ،روڈ پر کھدائی کردی گئی اور میٹریل پھینک دیا گیا جو تاجروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ،ٹریفک کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہوکر رہ گئی جس کے باعث دیہی علاقوں سے آنے جانے والے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا ہے تاجر حلقوں نے کہا ہے کہ منصوبہ رحمت کی بجائے زحمت بن چکا ہے جس میں تمام تر غفلت میونسپل کمیٹی اور ٹھیکیدار کی ہے جن کی ناقص حکمت عملی کے باعث تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے یاد رہے کہ منصوبہ کی بابت سوشل میڈیا پر افتتاح کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ دعوے کرنے والے اب مسائل سے عدم توجہی کئے ہوئے ہیں

Gujar Khan; Sewerage line project has been stopped as traffic is blocked for past 10 days on Gujar Khan Sukho road, The work is being stopped due to low standard material used on the work and local municipal committee is being blamed for negligence.

بسنت پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے پتنگ بازی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

Kite flying should be totally banned

معروف تاجر رہنما حاجی اصغر قریشی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ بسنت پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے پتنگ بازی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں گوجرخان اور گرد ونواح میں پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ پھر سے دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے اس حوالہ سے پولیس اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سلسلہ بند کرائے اور پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے حاجی اصغر قریشی نے مزید کہا کہ کیمیکل اور دھاتی ڈور انتہائی خطرناک ہے اس کا سدباب کیا جائے

گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ منتخب

Gujar Khan Bar association elects team without opposition 

بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے لائبریری سیکرٹری مہر احسان خان ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد نثار اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران مرزا کامران عادل، عثمان قریشی، چوہدری احمد رضا اور چوہدری خورشید احمد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران بار کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے

گوجرخان علی الصبح چار ڈاکو ؤں نے صندل روڈ پر سخاوت حسین کے گھر اچانک دھاوا بول دیا

Armed robbery committed at the residence of Saghawat Hussain on Sandhal road 

گوجرخان علی الصبح چار ڈاکو ؤں نے صندل روڈ پر سخاوت حسین کے گھر اچانک دھاوا بول دیا ،زبردستی اندر داخل ہوگئے ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10تولے طلائی زیورات ،تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،شہریوں نے پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان صندل روڈ وارڈنمبر14میں واقع سخاوت حسین ولدبشارت حسین کے گھر چار ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور طلائی زیورات دس تولے مالیتی سات لاکھ اور تین لاکھ نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے سخاوت حسین نے پولیس تھانہ گوجرخان کو واقعہ کی بابت درخواست دے دی ہے جس کے تفتیشی صوالفقار نے بتایا کہ مقدمہ درج کیا جائے گا 

مسلم لیگ آفس میں یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب

Youm e Tahseen function held by PML-N 

میاں محمد نوازشریف محسن پاکستان ہیں جنہوں نے ملک و ملت کے وقار میں اضافہ کیا ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک میں بھرپور ترقی ہوئی اور عوام خوشحال ہوئے ہم احتساب کے حامی ہیں انتقام کے نہیںآج جو لوگ اقتدار میں ہیں اکی وجہ سے ہر شخص پریشان کن زندگی گزار رہا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے مسلم لیگ آفس میں یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے راجہ حمید ایڈووکیٹ قاسم جاوید شازیہ بٹ نثار تنویر راجہ سہیل دانیال امین ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکروں ، چیئرمین، کونسلر نے بڑی تعداد میں شرکت کی چوہدری ریاض نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف پنجاب میں احتساب اور میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے میاں نوازشریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ گوجرخان کو تمام سہولتوں سے محروم کر دیا گیا سوئی گیس کا بحران بجلی کی لوڈشیڈنگ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا مزید سکول کالجز کا نہ بننے سے گوجرخان کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے بائی پاس تعمیر کر کے جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کی جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button