DailyNews
Rawalpindi; New policy being implemented for teachers transfer
اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی تیار کر لی گئی
اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔شادی یا بیوہ ہونیوالی خواتین اساتذہ،معذور اساتذہ کے تبادلے سال بھر کھلے رہیں گے۔پرانی پالیسی کے تحت آخری بار تبادلے 31دسمبر تک ہونگے۔نئی تبادلہ پالیسی کا آغاز نئے تعلیمی سال سےہوگا۔ٍ مجوزہ پالیسی میں شادی پر خاتون معلمہ، بیوہ معلمہ، معذور مرد اور عورت کے اور باہمی تبادلےسال بھر جاری رہیں گے۔جبکہ دیگر کیٹیگریز میں تبادلے سالانہ موسم گرما کی تعطیلات میں ہونگے۔آئندہ تبادلوں کیلئے وزیراعلٰی، وزرا ڈائریکٹو جاری نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تبادلوں میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت بھی ختم کی جائے گی اور تبادلوں کا اختیار مجاز اتھارٹیز/تعلیمی افسران کودیا جائے گا۔