DailyNewsKahuta

Kahuta; One dead and one seriously injured in a fatal accident in Bior

کہوٹہ کے علاقہ بیور کے مقام پر روڈ حادثے میں ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی

کہوٹہ کے علاقہ بیور کے مقام پر روڈ حادثے میں ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ۔اطلاع ملتے ہیراجہ صغیر احمد آف مٹور بھی موقع پر پہنچ گے ۔زخمیوں کو ہستپا ل پہنچایا ۔فوت ہونے والا شخص نارنگ منڈی لاہور کا رہنے والا ہے اور آزاد کشمیر جا رہے تھے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور میں پولیس چوکی کے قریب حادثہ ہو جس کے نتیجے میں ایک شخص فوت ہو گیا ہے اطلاع کے مطابق پولیس چوکی پرسوزوکی  جو کہ لاہور سے آئی تھی اور آزاد کشمیر جا رہی تھی انہوں نے چوکی پر اپنی پڑتال کرائی اور ڈیٹا نوٹ کرایا جب وہ اپنی گاڑی کی طرف جانے لگے راولپنڈی سے تیز رفتار ٹیوٹا آئی ایس نمبریجس کو اسحق نامی ڈرائیو ر چلا رہا تھا و ہ اپنی تیز رفتاری پر قابو ناں پا سکا جس کے نتیجے میں ٹیوٹا آئی ایس نے نارنگ منڈی لاہورکے رہائشی وقار احمد کو بری طرع کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملاجبکہ شاہد نامی شخص زخمی ہو گیا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے ٹیوٹاآئی ایس میں ڈرائیور سمیت دیگر چند اور بھی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

Kahuta; A Suzuki and a Toyota high ace collided head on near police check post in Bior, Waqar Ahmed of Lahore was killed in the incident while Shahid was badly injured.

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو آج ایک ہفتہ ہو گیا

Encroachment enforcement continues in to week at Kahuta bazaar’s

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو آج ایک ہفتہ ہو گیا ۔پنجاڑ چوک ، پتن روڈ ،کلر چوک کے بعد آپریشن کا سلسلہ چھنی بازار میں شروع۔چھنی بازار کے تاجروں نے اپنی مد د آپ کے تحت تجاوزات ختم کر نا شروع کر دیا ۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے کہوٹہ کلر چوک ، تھانہ روڈ ، کالج روڈ ،پنجاڑچوک کے بعد اب چھنی بازار میں آپریشن جاری ہے آپریشن کی وجہ سے جہاں پٹھانوں کا کاربار چمکا ہے وہاں پر ہی غریب افراد کا کئی دنوں سے چولہے ٹھنڈے پڑھ گے ہیں ۔

شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکی11ویں برسی

Benazir Bhutto death anniversary observed in Kahuta

شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکی11ویں برسی کے موقع پر راجہ محمد شکیل کیانی ، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،خورشید خان اور اشر ف حسین کیانی اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ستائیس دسمبرپاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء “فرزند پوٹھوار “راجہ شکیل کیانی ، پی پی پی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،پی پی پی کے نوجوان رہنماء خورشید خان اور بزرگ رہنماء اشرف کیانی نے بی بی شہید کی11ویں بر سی کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔بھٹو خا ندا ن کی سیاسی تا ریخ خو ن سے رنگین ہے پا کستا ن کی سالمیت ،ترقی اور بقا اور استحکام کے لیے جیتنی قر بانیا ں بھٹو خا ندا ن نے دی ہیں شا ید ہی دنیا کی تا ریخ میں اس کی مثا ل مو جو د ہو بے شک امرا نہ جبر و ظلم کے باوجو د بھٹو کا طلسم آج بھی نہ صر ف زندہ اور جا وید ہے بلکہ چا رو ں طر ف پھیلا ہو اہے بلکہ ہر طر ف آج بھی بھٹو زند ہ ہے کی گو نج سنا ئی دے رہی ہے آج کا دن پیپلز پا رٹی کے لیے یہ سیا ہ تر ین دن ہے انہوں کہا ہے کہ بی بی آپ پا کستا ن نہ آ ئیں آ پ کی جا ن کو خطرہ ہے ہما ری بہا در قا ئد نے کہا کہ مین اپنی پا کستا نی قوم کے اندر مر نے کو تر جیح دیتی ہو ں میں ڈر نے وا لی نہیں ہو ں ہما ری نسل نے پا کستا ن کے لیے قر با نیا ں دی ہیں پا کستا ن پیپلز پا رٹی کو نہ کو ئی ختم کر سکا ہے نہ کو ئی ختم کر سکے ہے پیپلز پا
رٹی کے اندر شہیدیو ں کا خو ن شا مل ہے آخر میں انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف کاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی کی ملاقات

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with Ch Sajid Ali

ٍ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف کاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی کی ملاقات۔سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف کاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی ،راجہ فرقان جنجوعہ،انجینر راجہ بلال ،ڈاکٹر وسیم نواز ،راجہ عمران ،چوہدری عثمان اورممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے الیکشن میں جو نعرے لگا کر ملک کی عوام سے ووٹ حاصل کیے تھے اس میں ایک بھی وعدہ وفا ناں ہو سکا ،مہنگائی آسمان سے باتیں کی رہی ہے ،ڈالر بھی اونچی اڑان اڑھ رہا ہے اور حکومت صرف عوام کو تسلیاں دی رہی ہے انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی فیصلے آئے ملک عوام اس کو قبول نہیں کرتی اور ناں ہی کوئی ملک کی عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کو نکال سکتا ہے ۔
 

Show More

Related Articles

Back to top button