Rawalpindi ; Forrest department fail to auction dry tree and likely to face heavy loss
محکمہ جنگلات جنوبی ڈویژن کی خشک درختوں کی گزشتہ 5سال سے نیلامی نہ ہونے کی وجہ بھاری مالیت کے درخت ضائع ہونے کا خدشہ
محکمہ جنگلات جنوبی ڈویژن کی خشک درختوں کی گزشتہ 5سال سے نیلامی نہ ہونے کی وجہ بھاری مالیت کے درخت ضائع ہونے کا خدشہ ہے پتا چلا ہے کہ محکمہ جنگلات جنوبی ڈویژن کے افسران کی ٹیبل پر خشک درختوں کی لسٹیں طویل عرصہ سے پڑی ہیں لیکن محض آڈٹ کے ڈر سے ان درختوں کو کوئی نیلام نہیں کر رہااس طرح 5سال گذر جانے پر کئی درخت برباد ہو کر رہ گئے ہیں اس کے برعکس صرف چک بیلی خان روڈ کی تعمیرِ پر صرف سڑک اطراف کے کچھ حصے کے درخت ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت میں فروخت ہوئے اس حساب سے ابھی تک نیلام نہ ہونے والے درختوں کی قیمت کروڑوں میں ہے عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات جنوبی ڈویژن کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان درختوں کو نیلام کر کے کروڑوں روپے کو ضائع ہونے کی بجائے قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔
Rawalpindi; Due to lack of auction for the last 5 years of dry trees belonging to Department of Forest Division in the southern part of the division, it will result in heavy value of the trees is expected to be loss.
چک بیلی خان میں کاروائی کرتے ہوئے20موٹر سائیکل سواروں کے بغیر ہیلمٹ ہونے پر چالان
Law breaking motorist and motorcyclist handed fines
چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر DSPرورل جنید محسن اور انسپکٹر سعید رسول کی زیرِ نگرانی بیٹ انچارج عمار یاسر، قاسم رضا، نعمان فاروق اور ساجد شاہ پر مشتمل ٹیموں نے چک بیلی خان میں کاروائی کرتے ہوئے20موٹر سائیکل سواروں کے بغیر ہیلمٹ ہونے ، 25ٹیوٹا ہائی ایس کے سیڑھیوں پر سواریاں کھڑی کرنے ،10سوزوکیوں کے اوور لوڈنگ ہونے اور 12کاروں کے دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کئے4موٹرسائیکلوں کوکاغذات نہ ہونے کی بنا پر پولیس چوکی چک بیلی خان پر بند کر دیا گیا مین روڈ پر ریڑھیاں لگانے پر 10ریڑھی مالکان کو وارننگ جاری کی گئی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ چک بیلی خان شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے کسی کبھی عنصر کو کوئی رعایت نہیں بخشی جائے گی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ان بے مہار عناصر کے خلاف کاروائی پر عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔