مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے ظلم وجبر کے خلافڈڈیال میں مذہبی اورروحانی تنظیموں نے زبردست احتماجی مظاہر کیا جماعت اہلسنت مرکزی میلاد کمیٹی تحریک تحفظاسلام میاں محمد بخش سوسائٹی ،تحریک تحفظ ناموس رسالت اور جمعیت علماء جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ سے جلوس کا آغاز ہوا جس کی قیادت صدر جماعت اہلسنت الحاج ملک جمیل اقبال علامہ نواز بشیر جلالی سیکرٹری بار سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ صدر میاں محمدبخش سوسائٹی کے ڈی چوہدریشرکاء اجلوس نعرئے لگارہے تھے ظلم وستم ھائے ھائے بھارتی غاصبوں چھوڑ دو کشمیر کو شہدا پلوامہ زند ہ باد ،شہدا کشمیر زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد شرکاء جلوس مین روڈ سے نعر ہ بازی کرتے ہو ئے شہر کے مرکزی مقام مقبول بٹ شہید چوک پہنچے جہاں الحاج جمیل اقبال کی زیر صدارت جلسہ عام منعقد ہو اجس سے صدر جلسہ علاوہ کے دیگر مقررین علامہ نواز بشیر جلالی ،کے ڈی چوہدری ،سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ مسلم دشمن نر منددیودی کے ایماپر بھارتی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کا رقص ابلیس تیز تر ہو جارہا ہے اور رواں سال ساڈھاے پانچ سوسے زائد جوانون کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا اور چند روز قبل پلوامہ میں جدید اسلحہ کا سرعام استعمال کر کے ایک درجن سے زائد بے گنا ہ کشمیر یوں کو خون میں نیلاکر ظلم کی ہولی کھیلی اور اس وحشیانہ کاروائی میں دوسو زائد افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں ہم مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی اس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں الحاج جمیل قبال نے کہا کہ گزشتہ 72سالو ں سے کشمیریوں کی لہورنگ تحریک جارہی ہے جو حق خودارایت حاصل کر ہی منطقی انجام تک پہنچے گی ہم تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کر کے عالمی دنیا کا ضمیر جگا نے کی کوشش کرتے رہیں گے کے ڈی چوہدری نے اپنی تقر یر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کے جلسے جلوسوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر عوام پاکستان کے حق میں نعر ئے لگارہے ہیں
Dadyal,AJK; The Jammat e aile sunnat millad committee and Mian Mohammad Buksh society held a meeting at Jammia Masjid Hanfia to bitterly protest at Indian brutality against innocent women and children in Indian occupied Kashmir.
رئیس چوہدری غلام عباس مرحوم بانی آزاد کشمیر کی برسی کی تقریب گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد میں منعقد ہوئی
Late Raees Ch Ghulam Abbass death anniversary observed at high school Khadam Abbad
ڈسٹرکٹ ایچوکیشن آفیسر میرپور راجہ محمد طارق محمود کی ہدایت پر رئیس چوہدری غلام عباس مرحوم بانی آزاد کشمیر کی برسی کی تقریب گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد میں منعقد ہوئی صدر معلم عبدالسلام مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری غلام عباس نے کشمیر ی مسلمانوں کے تشخص کو پوری دنیا میں قائم کیا آپ نے کشمیر کو پاکستان سے الخاق کی جدوجہد کی قائداعظم محمدعلی جناح آپ پر اعتماد کرتے تھے کہ کہتے تھے کہ کشمیری میں مسلم کانفرنس میں اپنی اصل میں چوہدری غلام عباس ایک جدوجہد کانام ہے ہے آپ نے کشمیری مسلمانوں کی خاطر ڈوگرہ سامراج کے خلاف قانونی اور اخلاقی جنگیں لڑیں آپ کو اس سلسلہ میں بہت ساری تکلیف اٹھانی پڑیں مگر آپ ہمیشہ کشمیر مسلمانوں کے لئے آزاد ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بخوبی ادا کئے ماسٹر عبدالمالک نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے کشمیری مسلمانوں کی خاطر 1931 میں جیل کاٹی آپ نے ہندؤں کی تحریک شدھی کے خلابہت ہی اعلی ٰ ظرفی کا م کا مظاہر کیا اور مسلمانوں کو اس بچنے کی تلقین کی کیونکہ اس تحریک سے مسلمانوں کو دائر ہ اسلام سے خارج ہونا پڑتا تھا رئیس الاخرار نے اس تحریک کو ناکام بنایا سنےئر مدرس محمد عمران نے اپنے خطاب میں کہا کہ آایک گجر قبلہ میں پید اہو ئے اور کشمیر ی مسلمانوں کی خاطر آپ کا دوگرہ سامراج کے خلاف تحریکیں چلائیں آپ کا تعلق متوسط طبقے سے تھا قائد اعظم نے آپ کو کشمیر سپریم ہیڈ نامزد کیا تقریب میں تلاوت جماعت ہشتم کے طالب علم حسن سعید نے کی جبکہ نعت جماعت نہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے پڑھی جماعت پنجم نے طالب علم محمد انس نے حمد پڑھی چہارم کے طلبہ حماد خان اور محمد حسین نے ملی ترانہ پیش کیا دوم کے طالب علم بلال خان نے خوب نعر ے بازی کی تقریب کے اختیام پر ادارہ کے قاری محمد رفیق نے ملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعا کروائی
عظمت ماں اور سیرت البنی کانفرنس 23دسمبر بروز اتوار محلہ رجگان ڈڈیال
Conference to be held in Mohalla Rajgaan on 23rd Dec
عظمت ماں اور سیرت البنی کانفرنس 23دسمبر بروز اتوار محلہ رجگان ڈڈیال میں جمعیت اتحاد العلما سب ڈوثرن ڈڈیال میں مدرسہ فاروق اعظم تعلیم القرآن محلہ رجگان ڈڈیال سر پرستی سابق وائس چےئرمین بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ایڈووکٹ عنقاد پذیز ہو گئی کانفرنس میں حضرت مولانا عبدالقادر ندیم مولانا الطاف کشمیری قرت کی سعادت قاری ادیب الرحمن نعت شریف مہتم مدرسہ خیر الواری مولانا مفتی قاسم جبکہ کانفرنس کی نگرانی رٹہ کی عظیم روحانی شخصیت راجہ افتخار آف رٹہ کریں گے کانفرنس میں مقامی علمااکرام ۔وکلاء اور دیگر دانش ور شرکت کریں گے
راجہ عثمان عبادت برطانیہ سے چند دن کی ہائی ڈیپ کی چھٹاں گزارنے کے لئے وطن واپس پہنچ گئے
Raja Usman returns to UK
برمنگھم کی ممتاز سیاسی سماجی کارکن برطانیہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے دیرنیہ کارکن مرحوم الحاج راجہ عبادت کے فرزند الاجمیندبرنس کمنونٹی برطانیہ عالم راک برمنگھم سٹی کے راہنما راجہ عثمان عبادت برطانیہ سے چند دن کی ہائی ڈیپ کی چھٹاں گزارنے کے لئے وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحاد المسلمین کے چےئرمین پیر سید نذیر حسین شاہ ،راجہ بشیر خان ،راجہ عنصر بشیر راجہ حاجی لیاقت علی کے علاوہ ڈڈیال کے مقامی معالجہ نے ڈاکٹر محمد اسھاق نے بھی ملاقاتیں کیں عثمان عبادت نے راجہ جاوید کے گھر جاکر ان کے بھتجے ظفر خان اور ان کے بھائی راجہ اقبال خان سے اظہار افسوس کیا
راجہ لال خان گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Raja Lal Khan passed away in village Cho Cho
سابق ایم ایل اے اور سیزناٹیگام لندن برطانیہ اور بوستان ویلفیر ٹرسٹ چےئرمین راجہ منشی خان اور سب ڈوثرن سنسہ کو یونین کونسل چھوچھوکے کے سابق ڈسٹرکٹ کو نسلر چےئرمین راجہ سبطین خان کے چاچا محترم لوکل گورنمنٹ دہی ترقی کے ڈوثرنل ڈائریکٹر میرپور راجہ فیاض کے ماموں راجہ لال خان گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم راجہ لال خان ایل بلند اخلاق اور اعلیٰ سیرت کے مالک تھے ان کا جنازہ ان کے آبائی گاؤ ن چھوچھو میں ادا کی گئی نماز ہ جنازہ میں سنسہ ڈڈیال رٹہ کوٹلیسے بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی نمازجنازہ خطب گلہار شریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں ڈڈیال بار کے سابق صسدر مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار راجہ علی زمان ایڈووکیٹ آزاد کشمیر سابق کونسلر یونین کوکونسل چھوچھو راجہ محمد مشتاق رینج آفیسر ریٹائرڈ چوہدری محمد سلمان آزاد کشمیر کے ممتازصحافی ڈاکٹر محمد اسحاق ،وقاراحمد بشیر ،راجہ محمد شبیر آف بوٹیان ،راجہ عبدالقیوم خان سابق چےئرمین عشرزکوٰۃچھوچھوراجہ عابد آف رٹہ راجہ ممتاز خان ،محمد سیلم خان آف رٹہ ،چوہدری ضمیر ،راجہ محمود خان چلایار سجادہ نشین پیر خورد عابد حسین شاہ ،وقار اسحاق ،منگان خان ،راجہ اسلم خان ،راجہ منشاخان ،راجہ پنوں خان ،راجہ زاہدعریز،سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل کھٹاڑ راجہ شاہ پال خان کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے جنازہ نے شرکت اور راجہ سبطین خان اور راجہ فیاض سے اظہار افسوس کیا
علی میڈ یکل سٹور مین روڈ بالمبقامل ڈرسٹر کٹ میڈیکل ہسپتال کے منجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد اعظم کا انتقال
Ch M Azam of Ali medical store passed away
متاثرین منگلاڈیم سابق کلڑوری کے ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اعظم بے فور علی میڈ یکل سٹور مین روڈ بالمبقامل ڈرسٹر کٹ میڈیکل ہسپتال کے منجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد اعظم جس کا گزشتہ ہفتے انتقال ہو گیا مرحوم جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے سابق امیر بار ایسوی یشن ڈڈیال کے رکن چوہدری عبدالمید یڈووکیٹ کے سر محترم تھے مرحوم کی وفات پر آزاد کشمیر عدالت عظمی کے چیف جسٹں چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ،سابق چیف جسٹں سپریم کورٹ چوہدری محمد اعظم خان ،سابق چیف جسٹں ہائیکورٹ عبد المجید ملک جسٹس خالد یو سف جسٹس ہائیکورٹ چوہدری محمد تاج آف کلڑروی سابق وائس چےئر مین بارکونسل آزادکشمیر شوکت کیانی ایڈووکیٹ الحاج ممتازحسین ایڈووکیٹ سابق صدر بار ڈڈیال ندیم کیانی محمود حسین کیانی ایڈووکیٹ چوہدری منصف ایڈووکیٹ جماعت اسلامی مرکزی نائب صدر راجہ جہانگیر خان ماسٹر نذر حسین ممتاز کالم نویس صدر ڈڈیال پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق قاری شریف اللہ صدر جماعت اسلامی ڈڈیال نے چوہدری عبد الحمید ایڈووکیٹ کے گھر کر فاتحہ خوانی اور پسماندگان سے اظہار افسوس کیا
بڑی خانقاہ بہاری شریف ڈڈیال میں پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری کی زیر صدارت تعلیمی نصاب کی موجود صورت حال کے عنوان سے منعقد سیمنار
Seminar held at bahari Sharif shrine
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا ملک محبوب الرسول قاردی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو سیرت طبیہ کے سانچہ میں ڈھالے بغیر دھرتی پر انقلاب نظام مصطفےٰ کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا معاشر ے کی فکری تطہیر ضروری ہے درسگا ہوں کو حقیقی معنوں میں اسلام کی تربیت گاہیں بنانا ہونگی یہی کام صوفیاء نے خانقاہوں سے لیا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے بڑی خانقاہ بہاری شریف ڈڈیال میں پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری کی زیر صدارت تعلیمی نصاب کی موجود صورت حال کے عنوان سے منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب رسول ﷺ کا جذبہ مومن کی زندگی میں پہلی اکائی کی حیثت رکھتا ہے اس خوالہ سے کسی طرح کی کوئی دوسری رائے نہیں اور پوری امت اس پر متفق ہے نصاب تعلیم کو روح اسلام سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ایسی بنیاد یں فراہم کی جائیں جو نئی نسل کو عشق رسول سے سر شاکر دیں اور پوری ملک محبوب الرسول قادری نے فرقہ وارانہ کشیدگی پر دکھی دل سے گفتگوکرتے ہو ئے اس اسلام دشمن قوتوں کھناونی سازش قرار دیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء فرقہ نہیں بلکہ امت ہے اور حضور علیہ السلام بھی اپنی امت کی کثرت پر مسرور ہیں اور فخر کرتے ہیں اس لئے امت مسلمہ کے احتماعی وجود کو زخمی نہ ہونے دیا جائے بلکہ وحدت امت کے مقصد کے لئے ہر سطح پر قربانیا ں دی جائے گئی
حاجی چودھری محمدیوسف مرحوم کی شریک حیات ڈھانگری بہادر کے مقامی قبرستان میں نمازجنازہ کے بعدسپرد خاک کیاگیا
Wife of late Haji Ch M Yousif passed away in Dangri Bahadur
حاجی چودھری محمدیوسف مرحوم کی شریک حیات اورچودھری محمدمنیر کی والدہ محترمہ اورچودھری نورمحمدکی بھاوج اورحاجی چودھری محمدنواز(ر( معلم ) کی چچی محترمہ اورچودھری محمدایوب چودھری محمداللہ دتہ کی تائی محترمہ کوگزشتہ جمعتہ المبارک کی شام ڈھانگری بہادر کے مقامی قبرستان میں نمازجنازہ کے بعدسپرد خاک کیاگیاجورضائے الہی سے برطانیہ میں وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ جنازہ گاہ بن لنگرآبادبوعہ میں اداکی گئی نمازجنازہ مولانامحمدمعروف ممتاز نے پڑھائی نمازجناز ہ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجیدصدرچودھری بشارت حسین حاجی چودھری محمدسلیم حا جی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چےئرمین چودھر ی جاویداقبال سعید چودھری محمدشبیرکوٹھوی چودھری جاویداخترکوٹھوی حاجی چودھری صابرحسین مولانامحمدشبیرقادری چودھری محمدنوا زاسلم چودھری محمدہارون چودھری راشدمحمودمنشی چودھری عبداللطیف سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداددمیں شرکت کی ۔