DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Shaukat Ali Satti wins ward 4 by election in Union Council Narr

یوسی نڑھ کی وارڈ نمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار شوکت علی ستی نے میدان مار لیا

یوسی نڑھ کی وارڈ نمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار شوکت علی ستی نے میدان مار لیا۔مخالف امیدوار کو117ووٹ لیڈ سے شکست سے دوچار کر دیا ۔جیتنے والے امیدوار شوکت علی ستی نے 416ووٹ حاصل کیے جبکہ ہارنے والے امیدوار راجہ الیاس نے298ووٹ حاصل کیے ۔عوام نے جو مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا ۔ اپنی وارڈ کی عوام کا خادم بن کر خد مت کروں گا ۔اپنی جیتی ہوئی سیٹ پی ٹی ای کو تحفے میں دوں گا ۔نومنتخب جنر ل کونسلر شوکت علی ستی کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کی وارڈ نمبر4کے جنرل کونسلر راجہ پہلوان خان چند ماہ قبل فوت ہو گے تھے ان کی سیٹ خالی ہونے پر گذشتہ روز الیکشن کرائے گے جس میں دو امیدوار و ں شوکت علی ستی اور راجہ الیاس نے حصہ لیا صبح بغیر کسی وقفے کے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں جیتنے والے امیدوار شوکت علی ستی نے 416ووٹ حاصل کیے جبکہ ہارنے والے امیدوار راجہ الیاس نے298ووٹ حاصل کیے اس طرع غیر سر کاری نتائج کے مطابق جیتنے والے امیدوار شوکت علی ستی نے مخالف امیدوار کو117ووٹ لیڈ سے شکست سے دوچار کر دیا۔

Kahuta; Independent candidate Shaukat Ali Satti has won by election in Ward 4 in Union Council Narr, Shaukat Ali Satti (416 votes) defeated Raja Ilyas who received 298 votes Shaukat Ali Satti told pothwar.com that he will ۔dedicate his victory to PTI.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سوئی گیس نصیر فیروزسے ملاقات

MPA Raja Sagheer Ahmed meets gas officials over low pressure issue 

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کیGMسوئی گیس نصیر فیروزسے ملاقات۔کہوٹہ سوئی گیس پریشر،یوسی ہوتھلہ کے موضع پاپین کی سوئی گیس کنکشن کے حوالے گفتگو۔GMسوئی گیس نصیر فیروزنے گیس پریشر کا مسلہ فی الفور حل کر نے اور یوسی ہوتھلہ کے موضع پاپین کی سوئی گیس نقشے میں ڈال کر جلد سروئے کرانے کے احکامات۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے GMسوئی گیس نصیر فیروزسے ان کے آفس اسلام آباد میں میٹنگ کی جس میں ایڈوائز کمیٹی کے فوکل پرسن ،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی، نمبردار ملک قمر لزامان ، سید نذابت حسین شاہ ، سید عاطف شاہ ،سردار شاہد اور خضر محمود کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔راجہ صغیر احمد رکن پنجاب اسمبلی نے GMسوئی گیس نصیر فیروزکو کہوٹہ شہر میں سوئی گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے بتایا اور یونین کونسل ہوتھلہ کے موضع پاپین کی ڈھوک لس اور ڈھوک ڈبر جس میں سوئی گیس نہیں لگی اس کے حوالے سے بھی ان کو بتایا جس پر GMسوئی گیس نصیر فیروز نے گیس پریشر کا مسلہ فی الفور حل کر نے اور یوسی ہوتھلہ کے موضع پاپین کی سوئی گیس نقشے میں ڈال کر جلد سروئے کرانے کے احکامات جار ی کیے ۔اس موقع پر اہلیان موضع پاپین نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کا تہ سے شکر یہ ادا کیا ۔

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتے ہی عوام کا نوٹس دیے بغیر آپریشن کرنے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج شروع

Protest starts over notice not being given before action taken against encroachment

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر اے سی کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کی نگرانی میں کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتے ہی عوام کا نوٹس دیے بغیر آپریشن کرنے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج شروع ہو گیا شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی گزشتہ روز صبح سے ہی محکمہ ہائی وے کے افسران ، ایم سی کہوٹہ کے چیف آفیسر مخدوم احمد بلال محکمہ ریوینو کا عملہ ہائی وے دفتر کی بھاری مشین کے ساتھ آگیا اس دوران معززین علاقہ راجہ قمر یعقوب ، راجہ وحید احمد خان، راجہ ذولفقار ، راجہ امتیاز ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، راجہ ندیم و دیگر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہو گے انھوں نے کہا کہ سخی سبزواری روڈ سے لیکر پنجاڑ چوک تک کا ہمیں تجاوزات کا ریکارڈ دیا جائے جس پر انتظامیہ نے اس جگہ کو چھوڑ کر پنجاڑ چوک،آزاد پتن روڈ اور کوٹلی روڈ میں تجاوزات کی نشاندیہی شروع کر دی نشان محکمہ ہائی وے نے کافی عرصہ پہلے لگائے تھے نماز جمعہ کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تو خواتین سمیت لوگوں نے احتجاج کیا اور انتظامیہ سے کہا کہ بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے اور درمیان کے بجائے ایک سرے سے شروع کیا جائے جس پر اے سی کہوٹہ نے عارضی طور پر اپریشن بند کر کے متاثرین کو دفتر بلا لیا ہے اس موقع پر محکمہ ریونیو ہائی وے اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی اے سی کہوٹہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں آپریشن جاری ہے اور کہوٹہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگاانھوں نے کہا کہ کئی ماہ قبل تجاوزات کی نشاندیہی کر لی گئی تھی احتجاج کا کوئی جواز نہیں امید ہے کہ نوٹس دینے کے بعد ایک دو روز بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع ہو گا ۔

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں آنے والے دنوں میں تر قیاتی کا موں کا جھال بچھا ہیں گے

PTI will unveil web of development project in Kahuta in coming days 

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زعفران ستی اور سردار ارشد مجید امیدوار برائے جنرل کونسلر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں آنے والے دنوں میں تر قیاتی کا موں کا جھال بچھا ہیں گے ۔ دھپری ، بلوہا،گریڈ اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں پانی ، گلیاں اور سوئی گیس کے مسائل حل کر گے گئی اس کے علاوہ بھی تحصیل بھر کے دیگر علاقوں کے مسائل بھی حل کر ئے گئی انہوں نے کہا جن جن منصوبوں پر کام جاری ہے جلد پایہ تکمیل تک پہنچاہیں گے ۔انہوں نے کہا ملک کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کر کے پی ٹی آئی کی حکومت کو ووٹ دی تھی انشااللہ اس پر پورا اتریں گے عوام کسی قسم کی مایوسی کا شکار ناں ہوں ۔ ہمارے منتخب عوامی نمائندے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹور عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں انشااللہ وہ تمام مسائل حل کر یں گے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button