DailyNewsKahuta

Kahuta; Burglary committed at the residence of Khushnood Kiyani in Mohalla Arra

محلہ آڑہ کہوٹہ میں چوری کی واردات چور تالا توڑ کر 80ہزار روپے مالیت کے اومانی دینار 8تولے سونے کے زیورات اور دیگر سامان لے گے

محلہ آڑہ کہوٹہ میں چوری کی واردات چور تالا توڑ کر 80ہزار روپے مالیت کے اومانی دینار 8تولے سونے کے زیورات اور دیگر سامان لے گے۔ خوشنود کیانی ولد امیر احمد جن کا تعلق گوجر خان سے ہے۔ اور وہ کہوٹہ میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ گزشتہ روز وہ گھر کو تالہ لگا کر فوتگی پر گے صبح 9بجے کے قریب گھر آئے ۔تو گیٹ کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔ سامان بکھرا پڑا تھا۔ جبکہ چیک کیا گیا ۔تو 8تولے سونا اور 80ہزار مالیت کے دینار اور دیگر سامان غائب تھا ۔چور رات بھر گیس جلا کر چائے بنا کر بھی پیتے رہے۔ اس سے قبل بھی اس محلہ میں ڈاکٹر شبیر کے گھر چور داخل ہوئے مگر انکو علم ہو گیا ۔تو چور بھاگ گئے تھے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شرع کر دی ہے۔

چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ عامر ظفر کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ ۔

Raja Zaffar Ul Haq visits various villages in Kahuta

چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ عامر ظفر کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ ۔ مسلم لیگی عہدیداران ، کارکنان اور شہریوں کے ہمراہ صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی کی رہائش گاہ پر جاکر ایڈووکیٹ شیراز قریشی کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ بھی کی ۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ عامر ظفر نے مسلم لیگی عہدیداران سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، صدر لائرز ونگ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، ملک منیر اعوان ، راجہ تنویر رشید ،راجہ رفاقت صدر یوتھ ونگ کے ہمراہ کہوٹہ کادورہ کیا ۔ راجہ ظفر الحق نے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ قمر یعقوب کے صاحبزادے راجہ فہد قمر کے ولیمہ کے موقع پر راجہ قمر یعقوب کی رہائش گاہ جاکر مبارک باد دی ۔ جبکہ قبل ازیں راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ عامرظفر نے صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی رہائش گاہ جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور عیادت کی ۔ 

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ایمبولنس سروس نہ مہیا ہونے پر شدید زخمی مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی

Injured patient further suffer due to no ambulance at THQ hospital Kahuta

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ایمبولنس سروس نہ مہیا ہونے پر شدید زخمی مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی ۔ ایمبولنس سروس بند کرنے پر شدید زخمی مریض ہسپتال میں تڑپنے لگے ۔ لواحقین کا شدید احتجاج صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان رابطہ کرنے پر ٹرسٹ کی ایمبولنس بھیج شدید زخمی مریض کو راولپنڈی ہسپتال پہنچایا ۔ تفصیل کے مطابق جلیل قریشی کا بھائی مٹو سائیکل پر جارہا تھا کہ پنجاڑ چوک کہوٹہ کے نزدیک بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جسے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ڈاکٹر نے ابتدفائی طبی امدا کے بعد مریض کو راولپنڈی ریفر کیا ۔ اس دوران ہسپتال میں ایمبولنس سروس میسر نہ ہونے پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمبولنس ریسکیو 1122نے اپنے پاس لے لی ہے ۔ مگر اس کے باوجود ایمبولنس سروس فراہم نہ کی گئی ۔ مریض کی حالت خراب ہونے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ۔ جس پر صدر پوٹھوہار ویلفیئرٹرسٹ ملک منیر اعوان نے ایمبولنس سروس فراہم کی ۔ اور مریض کو شدیدزخمی حالت میں راولپنڈ ی پہنچایا گیا ۔ 

معروف کاروباری شخصیت اشتیاق ستی کے والد محترم کی دعائے چہلم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت

Dua e Chelum observed for late father of Ishtiaq Satti

معروف کاروباری شخصیت اشتیاق ستی کے والد محترم کی دعائے چہلم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کنیسر ستیاں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محترم صوبیدار آمین (مرحوم ) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام ان کے آبائی گاؤں کنسیر ستیاں میں ان کی رہائش گاہ میں کیا جس میں DSPفدا ستی،چیئرمینMCو ممبران راجہ ظہور اکبر ، قاضی اخلاق کھٹڑ ،ملک عثمان اقبال ،قاضی عبد القیوم ، سید ذرین شاہ ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، وائس چیئرمین اسد محمود ستی ،جنرل کونسلر حاجی نواز ،جنرل کونسلرراجہ گلزار احمد ،انجینئر خالد ستی ،انجینئر حبیب شہزاد ستی ،معروف کاروباری شخصیت چوہدری شمس جندران ،ماسٹر طارق ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی شخصیات سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت ۔شر کائے محفل سے مفتی محمود الحسن اور حافظ منظور خطاب کرتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کے رتبے ومرتبے پر روشنی ڈالی اور انہوں نے نماز کی اداہگی اور قرآن پاک تلاوت پر بھی زور دیا ۔آخر میں مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

ساجد منہاس کی قیادت میں سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں سول ڈیفنس کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی افسرطالب حسین سے ملاقات

Sajid Minhas meets with newly appointed Afsar Talib Hussain

سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچار ج ساجد منہاس کی قیادت میں سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں سول ڈیفنس کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی افسرطالب حسین سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ ،عدیل امتیاز قریشی ،تصدق حسین اور نائب قاصد سجاد خان بھی موجود تھے ۔سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچار ج ساجد منہاس نے ضلعی افسرطالب حسین کو سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کی کاکردگی کے حوالے سے بھی بتایا ۔طالب حسین تمام اہلکاروں کی کاکردگی سے خوش ہو کر ان کو شاباش دی اور کہا کہ سول ڈیفنس ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں میری اولین ترجہی ہو گئی کہ میں نے ان کے تمام مسائل حل کروں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button