Kallar Syedan; Qari Yousif Rashidi of Tehreek e Labbaik released from jail
تحریک لبیک کے خلا ف پولیس کے کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونے والے جمعیت علمائے سلام تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹر ی قاری یوسف رشیدی کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا
تحریک لبیک کے خلا ف پولیس کے کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونے والے جمعیت علمائے سلام تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹر ی قاری یوسف رشیدی کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔پولیس نے انہیں عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچتے ہی گرفتار کر لیا تھا ادھر جے یو آئی ف تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے قاری یوسف رشیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس اور انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاری یوسف رشیدی کا تحریک لبیک سے کوئی تعلق ہی نہ تھا اور وہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹے تو بوکھلاہٹ کا شکار پنجاب پولیس نے انہیں گرفتارکر کے میانوالی جیل منتقل کر دیا۔انتظامیہ کا یہ عمل انتہائی قابل مذمت اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ۔
Kallar Syedan; Qari Yousif Rashidi gen sec of Tehreek e Labbaik who was arrested has been released from Mianwali jail, He was arrested on his return from Umrah pilgrim.
سید اکابرعلی شاہ سکنہ ڈھوک کالیاں ڈھکی واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاگیا
Syed Akabar Ali Shah arrested for stealing electricity in Dhok Kaaliyan
سب ڈویژنل ڈیٹکشن ٹیم کے انچارج ایم آر ایس شاہد محمود،میٹر ریڈرقاضی ارشد منہاس،سپروائزر ایاز محمود،لائن مین قدیرنے سرویلینس ٹیم،لیبارٹری ٹیم اور سب ڈویژن کے عملہ کے ہمراہ دوران چیکنگ سید اکابرعلی شاہ ولد سید صابر حسین شاہ سکنہ ڈھوک کالیاں ڈھکی واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاگیاجس پر اسسٹنٹ منیجر/ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ایس ڈی او ای روات کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مذکورہ صارف کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء چوآ خالصہ سب ڈویژن نے بھی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ صارف محمد عثمان جو کہ گھریلو کنزیومر ہے کے میٹر کی چیکنگ کے دوران بجلی ڈائریکٹر استعمال کرتے ہوئے پکڑلیا۔واپڈا حکام کے مطابق صارف پی وی سی کیبل کو زخمی کر کے بجلی چوری کر رہا تھا۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا
Teenage girl abducted from Kallar Syedan
کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔مغویہ کے والد کی درخواست پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کے بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دہئے ہیں۔مسمی محمد یعقوب نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی (ف) جو کہ دستکاری سکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھی حسب معمول صبح آٹھ بجے گھر سے دستکاری سکول گئی اور پھر گھر واپس نہ آئی۔میں نے اپنے طور پر اپنے تمام عزیز و اقارب میں بیٹی کو تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ مسمی کاشف علی سکنہ بورے والہ ضلع وہاڑی جو اکثر میرے گھر کے ارد گرد چکر لگایا کرتا تھا اور میرے گھر میری بیٹی کا رشتہ مانگنے بھی آیا تھا جسے میں نے انکار کر دیا تھانے اب اپنی والدہ،اور دیگر دو نامعلوم افراد کے ہمراہ میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
راجہ ناصر بشیر کی یاد میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل بھکڑال کی ٹیم نے جیت لیا
Bakhral win Raja Nasir Bashir memorial volleyball tournament
نوجوان صحافی راجہ ناصر بشیر کی یاد میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل بھکڑال کی ٹیم نے جیت لیا ،ٹورنامنٹ میں 22ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں کرنل شبیر اعوان ،چوہدری فخر زمان، شیر افگن قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
معروف کبڈی آرگنائز ر ریٹائرڈ مدرس ماسٹر محمد تاج کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ دھانگلی کے قریب الف چوک میں ادا کی گئی
Sister of Master M Taj passed away in Dhuangalli
معروف کبڈی آرگنائز ر ریٹائرڈ مدرس ماسٹر محمد تاج کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ دھانگلی کے قریب الف چوک میں ادا کی گئی جس میں مولانا عبدالرؤف چشتی، چوہدری مختار حسین، مسعود بھٹی، راجہ ناصر منہاس، چوہدری فیصل، اکرام الحق قریشی، اور دیگر نے شرکت کی ۔