Kallar Syedan; Two rooms at Mangloora school built with help of local community
اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول منگلورہ کے دو کمرے تعمیر ہو گئے
منگلورہ،گورنمنٹ ہائی سکول منگلورہ کا شمار تحصیل کلر سیداں کے پرانے سکولوں میں ہوتا ہے ،یہ سکول پہلی کلاس سے دہم کلاس تک اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،گزشتہ حکومت نے ہائی حصہ کے کمرے بنوا دئیے لیکن پرائمری سیکشن کا حصہ انتہائی خستہ حال ہے ،یہ حصہ کل پانچ کمروں پر مشتمل ہے،دو کمروں کی دیواریں اور چھتیں انتہائی بوسیدہ تھیں ،جس کے لئے حاجی محمد صابر جو ہانگ کانگ میں مقیم ہیں انہوں نے دو کمروں کا مکمل چھت مہیا کر دیا ہے ،اس کے علاوہ حاجی محمد ذوالفقار موہڑہ پھڈیال نے پانچ ہزار اینٹ،محمد مزمل حسین قذافی،راجہ فقیر محمد،چوہدری ارشد موہڑہ پھڈیال،راجہ ممتاز اختر ڈھوک ستار محمد ،حاجی مختار حسین منگلورہ،ملک نزاکت علی چکڑالی بدال،پرویز حسین منگلورہ ،ماسٹر عبد الرحمن اور سکول سٹاف نے ان دو کمروں کے لئے مکمل تعاون کیا ہے،ہیڈ ماسٹر ساجد عزیز ستی نے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ان کمروں کے لئے پلستر،فرش،کھڑکیاں،دروازے اور الیکٹرک سٹی کی ضرورت ہے،دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیں تاکہ طالب علموں کو بہتر سہولیات میسر کی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ جماعت نہم اور دہم کے لئے سائنس روم کی بھی ضرورت ہے جو کہ اس سکول میں موجود نہیں اس کے لئے بھی تعاون کو یقینی بنایا جائے،بچوں کے لئے سپورٹس گراؤنڈ نہیں اس کے لئے بھی مقامی حضرات اپنا کردار ادا کریں جس سے بچوں کی جسمانی نشو و نما کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
Kallar Syedan; For full report please watch video below