گاؤں چنگا میرا میں تکیہ میر کلاں بادشاہؒ کے ساتھ والی گلی اور گیٹ کے سامنے تعفن برپا ہے پانی کھڑا رہتا ہے چند دن قبل بنیادی مرکز صحت چنگا میرا کے انچارج حیدر علی نے معائنہ کر کے بتایا کہ اگر سپرے نہ ہوا تو ڈینگی کا خطرہ ہے سپرے کے ساتھ پانی کی نکاسی بھی اشد ضروری ہے انجمن خدمت خلق کے رکن محمد حنیف حنفی اور اہلیان محلہ تکیہ میر کلاں بادشاہؒ نے ڈی ڈی او سے گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ بد بودار پانی کی نکاسی کی بھی سفارش کریں انہوں نے ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محمد عظم اور چوہدری محمدریاض سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ہمارے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوشش کریں
گوجرخان میں خدمت سنٹر قائم کیا جائے 15کاآفس بھی فوری طور پر بحال ہونا چاہیے
Public demand for help centre in Gujar Khan
گوجرخان میں خدمت سنٹر قائم کیا جائے 15کاآفس بھی فوری طور پر بحال ہونا چاہیے اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھا جائے اس بات کا مطالبہ مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے وفد نے اے ایس پی سے ملاقات میں کیا مرکزی انجمن تاجران کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال، سینئر نائب صدر غلام قمر ، مرزا منور صدر شاپنگ سنٹر، صدر گارمنٹس شیخ احتشام شیخ، محمد نعیم ، حاجی محمد بشیر اور جابر حسین نے اے ایس پی شہزادہ عمر عباس بابراور ایس ایچ او ملک رفاقت سے ان کے آفس میں ملاقات میں کہا کہ گوجرخان میں خدمت سنٹر قائم کر کے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، کاغذات کی تصدیق، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے راولپنڈی جانا پڑتا ہے یہ تمام تر سہولیات گوجرخان میں دی جائیں تاکہ تحصیل گوجرخان کے باسیوں کو راولپنڈی نہ جانا پڑے اور یہاں کے باسیوں کو یہ تمام سہولیات گوجرخان میں میسر ہو سکیں اور ایمرجنسی کال کیلئے فوری طور پر 15کاآفس بحال کر کے وہاں عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام فوری اطلاع کر سکیں تاجروں نے اے ایس پی کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اے ایس پی نے کہا کہ بدون نمبر موٹرسائیکل اور رکشہ کیخلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی
تعزیت
مرکزی انجمن تاجراں کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال اور دیگر عہدے داروں حاجی شیخ الطاف شہادت بٹ ملک محبوب غلام قمر شیخ احتشام الطاف عزیز اللہ بھٹی راجہ سرفراز گارمنٹس نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت مرزا شوکت کی وفات پر انکی رہاش گاہ پرجاکر اظہار تعزیت اور دعاے مغفرت کی