DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; drugs awareness walk held in Kallar Syedan bazaar

منشیات معاشرے کی تباہی کا باعث ہے,کلر سیداں میں منشیات سے آگاہی کے سلسلے میں نکالی گئی واک

ایس پی صدر طاہر نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کی تباہی کا باعث ہے نوجوان نسل کو اس سے بچانا اشد ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلر سیداں میں منشیات سے آگاہی کے سلسلے میں نکالی گئی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام پولیس کی ذمہ داری ہے مگر اس کے لیے شہریو ں کا تعاون نا گزیر ہے جرائم کی بنیاد منشیات ہے ،معاشرے کے تمام طبقات اور باالخصوص نوجوانوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔اے ایس پی سعود خان نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ بہتر مستقبل کی ضمانت ہے پولیس پر لوگوں کی گل پاشی عوامی اعتماد کا مظہر ہے کلر سیداں کے لوگوں نے منشیات کے خلاف کاروائی میں پولیس کا ساتھ دیا جس پر وہ ان کے مشکور ہیں ۔اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ ،راجہ ساجد جاوید، محمد اعجاز بٹ، نبیلہ انعام ، عابد حسین زاہدی ،شیخ توقیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شہریوں نے مختلف مقامات پر شرکا پر گل پاشی کی۔

Kallar Syedan; Drugs awareness walk was held in Kallar Syedan bazaar in collaboration with police, Public were made aware of drugs menace which is destroying young generation.

چوکپنڈوری میں نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ مرحوم کی یاد میں منعقدہ والی بال ٹورنا منٹ کے کواٹر فائنل

Raja Parvez Ashraf guest of honour at Late Nasir Bashir Raja memorial volleyball tournament 

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجود حالات میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا عبادت سے کم نہیں ،معاشرتی نشو نما اور صحت مند جسم کے لیے کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ایک اچھا کھلاڑی نہ صرف جسمانی طور پر صحت مند ہوتا ہے بلکہ وہ مثبت سوچ کا مالک بھی ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزکلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ مرحوم کی یاد میں منعقدہ والی بال ٹورنا منٹ کے کواٹر فائنل مقابلوں کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا معاشرہ آج بھی امن و محبت پر مشتمل ہے ۔ناصر بشیر راجہ ایک مثبت سوچ کے حامل انسان تھے جن کی جواں سال موت پر آج علاقہ سوگوار ہے ۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو آگے آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ہم آج بھی کھیلوں کے ذریعے نفرتوں کو محبتوں میں بدل سکتے ہیں ۔اس موقع پر خرم پرویز، شاہ رخ پرویز ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، مسعود الحسن، تصور حسین، راجہ غلام قنبر، راشد سلطان،جمال جان اور دیگر بھی موجود تھے ۔راجہ پرویز اشرف نے تقریب میں شرکت سے قبل نا صر بشیر راجہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

Crackdown launched against illegal gas filling 

 پولیس چوکی چوکپنڈوری کے سب انسپکٹر اعجاز حسین نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضہ سے سے چار عدد سلنڈر پول،چار عدد ڈیجیٹل کانٹا اورایک چار عدد لیڈ قبضہ میں لیں۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ شاہ باغ روڈ پر دکاندار غیر قانونی ری فیلنگ میں مصروف ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بابر حسین، مسمی آصف منہاس،عدیل طارق اورمسمی جہانگیر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔مذکورہ دکاندار بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کر رہے تھے۔

ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی

Minhaj ul Quran to hold millad on 16th December 

ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس 16دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب قادریہ جیلانی مسجد گوجرخان روڈ پر منعقد ہور ہی ہے جس سے علامہ علی اختر اعوان اور دیگر خطاب کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button