تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی طرف سے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16کرکٹ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے سامان کی فراہمی کیلئے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سپورٹس اسٹیڈیم گوجرخان میں گزشتہ روز ایک پروقارتقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ تھے تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر راجہ اصغر سعید کیانی سینئر نائب صدر خواجہ حمید لدین اور کونسلر سہیل کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے ان کے علاوہ متعدد سیاسی وسماجی شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی مہمان خصوصی نے انڈر 16کرکٹ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد اورکھیلوں کا سامان تقسیم کیا راجہ سہیل کیانی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنی طرف سے کیش انعام بھی دیے سپورٹس سے متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی طرف سے تحصیل سپورٹس کمیٹی کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا
Gujar Khan; Reception was held for Gujar Khan under-16 cricket team at Sawar Mohammad Hussain Shaheed stadium, Where the team was congratulated for their performance in Pindi and awarded with sports gear.
پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی
Regrettable situation over alcohol sale bill presented at Pakistan parliament
خالدمبین رہنماجے یوآئی گوجرخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اقلیتی ممبر اسمبلی نے شراب کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے قرار داد پیش کرنی چاہی تو جے یو آئی کے سوا تمام مروجہ سیاسی جماعتیں نے اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر اس بل کو روکنے کے لئے اکٹھی ہو کر نہایت شرمناک تاریخ رقم کی انتہائی افسوسناک بات یہ تھی کہ وہ اقلیتی ممبر اسلام قرآن اور اسلامی نظریہ کے حوالے سے بات کر رہا تھا اور ہمارے مسلمان ممبران بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یکسو ہو کر اسکی مخالفت کر رہے تھے ان سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس معاملہ میں سپیکر کا رویہ بھی انتہائی غیر ذمہ دارانہ نظر آیااس اقلیتی ممبر کی بار بار درخواست پر بھی قرارداد پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی عوام کو اپنے نمائندوں سے شدید احتجاج کرنا چاہیے اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک کی قانون سازی کرنے والے ممبران کا اسلامی جمہوری نظام کے نفاذمیں رکاوٹ بننا تحریک پاکستان کے شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے جو قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
گوجرخان میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،متعدد دوکانداروں کو وارننگ و جرمانے
Traders warned and fined by food authorities
گوجرخان میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،متعدد دوکانداروں کو وارننگ و جرمانے ،گوجرخان شہر میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی، مچھلی فرائی، چکن اور پکوڑے بنانے والوں کے پرانے تیل کو تلف کیا گیا اور مچھلی کی کوالٹی چیک کی گیا متعدد کو جرمانے فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے گزشتہ رات گوجرخان شہر میں مچھلی ، چکن ،پکوڑے وغیرہ فروخت کرنے والے فوڈ سنٹروں پر آئیل اور گھی کی کوالٹی کوچیک کیا ناقص اور غیر معیاری گھی میں اشیاء خورد ونوش فرائی کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے اور ناقص آئیل تلف کر دیا جبکہ فرائی کی جانے والی مچھلی کی کوالٹی کو بھی کیا گیاشہریوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا
روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مندرہ چکول روڈ پر ڈرائیوروں کو پمفلٹ تقسیم
Drivers handed leaflets over road safety
ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن انچارج محمد قاسم نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مندرہ چکول روڈ پر ڈرائیوروں کو پمفلٹ تقسیم کئے جس پر درج تھا کہ سیٹ بیلٹ باندھیں اوربغیر لائسنس کے گاڑی نہ چلائیں موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال کریں سی این جی سلنڈر کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے دھند میں گاڑی احتیاط سے چلائیں وغیرہ ڈی ایس پی جنید محسن نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں
تعزیت
شرقی گوجرخان کی معروف شخصیت حاجی حبیب الرحمن کے والد محترم کی وفات پر مہر حاجی ریاض، ملک محمد نصیر،شہزادہ خان، خواجہ امیر زمان، ثاقب علی بیگ، محمد عارف نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کااظہار کیا