DailyNews

Rawalpindi; Malik Mansab Khan Chief executive of Green star public school passed away in Rantola, Chak Bale Khan

رنوترہ نزد چک بیلی خان میں گرین سٹارز پبلک سکول کے چیف ایگزیکٹیو ملک منصب خان انتقال کر گئے

 پوٹھوہار پرائیویٹ سکولز یونین کے سرپرستِ اعلیٰ اور گرین سٹارز پبلک سکول کے چیف ایگزیکٹیو ملک منصب خان انتقال کر گئے ہیں انھیں ان کے آبائی گاؤں رنوترہ نزد چک بیلی خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے پوٹھوہار پرائیویٹ سکولز یونین کی جانب سے یونین کے صدر راجہ عاصم کیانی اور جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود جیلانی نے ملک منصب خان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

آئیسکو چک بیلی خان آفس میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کے ثبوت مٹانے کا انکشاف

Corruption exposed at EISCO Chak Bale Khan 

آئیسکو چک بیلی خان آفس میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کے ثبوت مٹانے کا انکشاف ہوا ہے طویل عرصہ سے اس دفتر میں تعینات سجاد نامی لائن سپرنٹنڈنٹ نے کئی افسران کو ساتھ میں ملا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا موجودہ 
SDOاعجاز سومرو کے ہمراہ پہلے X-ENڈھڈیال کو ساتھ ملایا اور شفٹنگ کی آڑ میں سامان ٹھکانے لگانے کے لئے دفتر کو دوسری عمارت میں شفٹ کرنے کا پروگرام بنایا مقامی لوگوں کے آڑے آجانے پر شفٹنگ میں تعطل آگیا تو بوکھلائے افسران نے بجلی کے پرانے میٹر اور دیگر مشکوک سامان کو ناکارہ قرا دے کر نامعلوم مقام پر بھیج دیا کچھ سامان کو آگ لگا کر ضائع کر دیا پتا چلا ہے کہ مذکورہ لائن سپرنٹنڈنٹ سجاد، SDOاعجاز سومرو اور ایکسئین ڈھڈیال ان میٹروں میں سے کئی ایک میٹر لگا کر عام صارف پر بجلی چوری کا الزام لگاتے پھر بعض کو رشوت لے کر چھوڑ دیتے اور بعض پر اضافی یونٹس ڈال کر اپنے لائن لاسسز کا حل نکالتے موجودہ دور میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم سے خائف ہو کرپہلے مذکورہ افسران نے دفتر شفٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ اس آڑ میں ریکارڈ اور سامان کو تلف کیا جائے لوگوں کی مداخلت دیکھتے ہوئے ناکارہ سامان کا بہانہ بنا کر سامان تلف کرنا شروع کر دیا عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ افسران باقی ماندہ سامان کو بھی ٹھکانے لگا سکتے ہیں اور اس ضمن میں مزید افسرانِ بالا سے بھی مدد لے سکتے ہیں لہٰذا عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیئر مین نیب، آئیسکو چیف، اور وزیرِ اعظم پاکستان جنا ب عمران خان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ تینوں افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر دفتر کے سٹورز کو سیل کر کے ریکارڈ قبضے میں لے کر معاملہ کی تحقیات کی جائیں

Show More

Related Articles

Back to top button