Rawalpindi; Crime on increase as no SHO is appointed at model police station in Rawat
ماڈل تھانہ روات میں انسپکٹر ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث علاقہ چوروں ڈاکوؤں کا گڑھ بن گیا
ماڈل تھانہ روات میں انسپکٹر ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث علاقہ چوروں ڈاکوؤں کا گڑھ بن گیا درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ،ڈاکوؤں کے فائرنگ سے متاثرین زخمی ،متاثرین کا بڑھتی وارداتوں اور اناڑی سب انسپکٹر ایس ایچ او کی نااہلی پر شدید احتجاج ،فرض شناس انسپکٹر کو بطور ایس ایچ او تعیناتی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کی حدود میں ڈاکوؤں چوروں نے دیہاتیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے یکے بعد دیگرے وارداتوں کے دوران3 مسلح ڈاکوؤں نے عبدالنزیر ولد عبدالخالق کو چھنی پل کے قریب گاڑی روک کر ساڑھے 3 لاکھ روپے چھیننے کے بعد فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا شکیل زمان سکنہ توپ مانکیالہ کے گھر داخل ہو کر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ روپے نقدی ،450 ریال،ساڑھے آٹھ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھین لئیے محمد وقاص ساکن ساگری کلاں کے گھر سے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ کے زیورات 45 ہزار نقدی چھیننے کے بعد انھیں تشدد سے مضروب کر دیا ،تنزیل شکیل سے موٹرسائیکل نمبریRIP6673 چھین لیا محمد جلیل کی کار نمبری LXG6138 چوری کر لی گئی قیصرفاروق آراضی سوہال کے گھر سے 3 لاکھ کی بھینسیں چوری کر لی گئیں عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے ماڈل تھانہ روات میں انسپکٹر رینک کے فرض شناس ایس ایچ او کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
فرض شناس اور اہل انسپکٹر نظر انداز،آئی جی پنجاب کے احکامات کے برعکس ماڈل تھانہ روات میں ناتجربہ کار سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او تعینات ،جرائم کی شرح میں بدستور اضافہ ،منشیات فروشی اور جواء بازی کے اڈے سرعام چالو ،ماڈل تھانہ روات مک مکا کیلئے ڈیلنگ سینٹر بن گیا سائلین کی تذلیل اور ٹاؤٹوں کا راج تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کے اہم ترین ماڈل تھانہ روات میں انسپکٹر کی بجائے سب انسپکٹر رینک کے تھانیدار کی بطور ایس ایچ او تعیناتی جرائم کی شرح بڑھنے کا سبب بن گئی فیز7 فیز8 ،کے علاوہ ساگری جھمٹ ،بگا شیخاں ،کلری جاوا روڈ پر منشیات فروش وسیع پیمانے پر چرس شراب اور ہیروئین فروخت کر رہے ہیں فحاشی کے اڈوں کی بھرمار ہو چکی ہے مگر مقامی پولیس بھاری منتھلیوں کے عوض کاروائی کی بجائے پشت پناہی کر رہی ہے متعدد تعلیم یافتہ انسپکٹرز کی موجودگی کے باوجود ماڈل تھانہ روات میں سفارشی بنیادوں پر سب انسپکٹر کی تعیناتی لمحہ فکریہ بن چکی ہے عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب امجد سلیمی اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات جی ٹی روڈ کے اطراف ناجائز تجاوزات
Encroachment taking place on GT road Rawat
وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات جی ٹی روڈ کے اطراف ناجائز تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو این ایچ اے کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن ،عملدرآمد نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کی جانب سے جی ٹی روڈ کے اطراف روات بازار میں عرصہ دراز سے قائم ناجائز تجاوزات مافیاء کو ریڑھیاں ،کھوکھے فوری ختم کرنے کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے انتظامیہ کی جانب سے مقررہ مدت کے اندر تجاوزات ختم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی اور سامان ضبطگی اور مسمار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے عوام علاقہ نے روات اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے فوری عملدرآمد کی اپیل ہے توقع کی جارہی ہے کہ سوموار کو آپریشن کلین اپ ہو سکتا ہے ۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران4 ملزمان گرفتار کر لئیے
Four drug dealers arrested by Sadar police
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران4 ملزمان گرفتار کر لئیے بھاری مقدار میں چرس شراب برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی کی خصوصی ہدایت پر سب انسپکٹر سرمد نے دوران گشت ملزم مونس کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے410 گرام چرس ،ملزم قیصر کے قبضہ سے260 گرام چرس ،یاسر خالد کے قبضہ سے20 لیٹر الکوحل ،یاسر مسیح کے قبضہ سے10 لیٹر الکوحل برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے۔