گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی ، راجہ صغیر احمد ، میجر لطاسب ستی ،عابدہ راجہ اور سیمابیہ طاہر ستی کی ملاقات ۔ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم کے ڈی )کو بحال کر نے کا مطالبہ۔حلقے میں نئی واٹر سپلائی سکمیوں کے اجراء کا بھی بھر پور مطالبہ ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اس مطالبے کو حل کر نے کی یقین دھانی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ گورنر ہاؤ س پنجاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ممبران اسمبلی ایم این اے صداقت علی عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمدآف مٹور ، ایم پی اے میجر لطاسب ستی ،ایم پی اے عابدہ راجہ اور ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی نے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم کے ڈی )کو بحال کر یں تاکہ مر ی ، کوٹلی ستیاں ، کہوٹہ اور کلرسیداں میں ترقیاتی کام ہوسکیں انہوں نے گورنر پنجاب سے پانی کی نئی سکیموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدآف مٹور نے کہا کہ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم کے ڈی )اگر بحال ہو جائے تو علاقے کی عوام کو اس کا بہت فائدہ پہنچے گا ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کے کہے بغیر ہی حل کر یں کیونکہ حلقے کی عوام نے جو ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاہیں گے ۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں کروڑوں کے منصوبوں کے فنڈز روکنے پر چیئرمین راجہ ظہور اکبر کا شدید احتجاج
Chairman Raja Zahoor Akbar protests after funds are stopped
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں کروڑوں کے منصوبوں کے فنڈز روکنے پر چیئرمین راجہ ظہور اکبر کا شدید احتجاج ۔ ساڑھے تین کروڑ کے منصوبے لاہور منظوری کے لیئے بھیجے مگر افسوس منصوبوں پر بین لگا کر روک دیا گیا ہے ۔ دوسال کے دوران (9)کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے ۔ نئی تبدیلی والی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگاکر شہریوں سے زیادتی کی ہے ۔ جس پر افسوس ہے ۔ الیکشن لڑ کر سپریم کورٹ کے حکم پر عوامی خدمت کا عزم لیکر آئے ۔ دوسال مزید کام کرنے دیا جاتا تو (40) کروڑ خرچ کر ے کہوٹہ شہر بہتر ین پوزیشن میں ہوتا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اجلاس کی صدارت کنونیئر وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ نے کی ۔ اس موقع پر راجہ وحید احمد خان ، قا ضی عبدالقیوم ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ، ملک عبدالرؤف ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ ، حاجی ارشد ، ڈاکٹر کرسٹوفر یوسف ، ماسٹر (ر) نواز قریشی ، راجہ فیصل عزیز ، ایم زرین شاہ ، اسحاق کھٹٹر ، قاضی اخلاق احمد ، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال ، حبیب اللہ شہزاد بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر پانچ ماہ سے دستکاری سکول عملہ کی تنخواہ بند رکھنے پر ممبران نے متفقہ طور پرتنخواہ جاری کرنے کی منظوری دی ۔ جبکہ مکانوں کی نمبرنگ اور شہرکے سیکٹر بنانے کے حوالے سے قراردادمنظور کی گئی ۔ اس موقع پر ساڑھے تین کروڑ کے منصوبوں پر کام اور کوٹیشن وغیرہ کے لیئے چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ۔