نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔۔ تھانہ جاتلی اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ملزم کا اعتراف جرم تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل دولتالہ میں جمیلہ بی بی کو نامعلوم قاتلوں نے چھر یوں کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا پو لیس چوکی دولتالہ کے انچارج اکرم نیازی نے چارج سبنھالنے کے بعد مقدمے کو ٹیسٹ کیس لیتے ہوئے کیس کی تفتشیں کی اور گذشتہ روز ملزم حمزہ علی کو گر فتار کر لیا ملز م نے دوران تفتشیش اعتراف جرم کر لیا پو لیس کے مطابق ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے یاد رہے کہ مقتو لہ کا قوت سماعت سے محروم بھائی عاشق علی بھی ڈیڑھ سال سے غائب ہے جس کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔۔ دولتالہ پریس کلب کے بانی و سینئر صحافی محمد نجیب جرال پر پندرہ سے زائد غنڈوں کا قاتلانہ حملہ، صحافی شدید زخمی پولیس تھانہ جاتلی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، نجیب جرال شہر میں جعلی موبل آئل فروخت کرنے والے گینگ کے خلاف ایک خبر پر کام کررہے تھے، صحافتی تنظیموں اور سماجی حلقوں نے قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ پریس کلب کے بانی و سینئر صحافی محمد نجیب جرال جعلی موبل آئل فروخت کرنے والے گینگ کے خلاف ایک خبر پر کام کررہے تھے، اس دوران اسد مجید نے پندرہ غنڈوں کے ہمراہ اس وقت قاتلانہ حملہ کر دیا جب وہ دولتالہ ایک مقامی ہوٹل پر چائے پی رہے تھے، سینئر صحافی نے بمشکل اپنی جان بچائی، پولیس تھانہ جاتلی نے گینگ کے سرغنہ اسد مجید اور دس بارہ نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 379,504, 147اور 149 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، نجیب جرال پر قاتلانہ حملے کے خلاف صحافتی تنظیموں ، پریس کلب گوجرخان ، پریس کلب سوہاوہ، پریس کلب بیول،، پریس کلب چوہا خالصہ، پریس کلب کلر سیداں کے صدورنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے