DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Tout mafia will be booted out, SHO Sardar Zulfiqar Ahmed

تھانہ کہوٹہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کر دوں گا ,تھانہ کہوٹہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد

تھانہ کہوٹہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد نے پریس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیااور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں آپ کے تعاون سے علاقے سے جرائم کا خاتمہ کر دوں گا ۔تھانہ کہوٹہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کر دوں گا منیشات فروشوں ، چوروں ،ڈکیتوں اور ٹمبر مافیا کا قلع قمع کر دوں گا میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لیے24گھنٹے کھلے ہوئے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار تھانہ کہوٹہ میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد نے پریس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ کہوٹہ میں میری یہ پانچویں تعیناتی ہے یہاں کے لوگ پیار کر نے والے ہیں میں نے اپنے سابقہ ادوار میں بھی نمائیاں کردگری دکھائی تھی انشاء اللہ جرائم پیشہ افراد کو راہ راست پر لگانا میری اولین ترجیح ہے ۔تھانہ کہوٹہ کی حدود سے منیشات فروشوں ، چوروں ،ڈکیتوں اور ٹمبر مافیا کا قلع قمع کر دوں گا جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے کسی بھی سفارش یا سیاسی دباؤ قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جس میں تعینات ہوا تھا اس د ن میں نے ایک جوئے کے اڈئے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 20کے قریب موٹر سائیکل قبضے میں لیے تھے اب جو بھی موٹر سائیکل چھڑوانے آئے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

Kahuta; Newly appointed SHO at Kahuta police station, Sardar Zulfiqar Ahmed held a press conference and promised to boot out tout mafia and will do everything possible to end criminal activities in the region.

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل راجہ تیمور اختر نے سکول میں منعقدہ محفل میلادسے خطاب

Millad held at boys primary school Kainthal

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل راجہ تیمور اختر نے سکول میں منعقدہ محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی پیروی اور انکی محبت کے بغیر کوئی انسان دنیا اور اخرت کی بھلائی کو حاصل نہیں کرسکتا ۔نبی پاک ﷺ کی سنت اور سیرت کو اپناکر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ حجوڑ ﷺ کی شان اللہ تعالیٰ نے اپنے بعد سب سے ا فضل اور بلند رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے حجوڑ سرور دو عالم ﷺ کے دربار میں حاضری دینا لازم الفرض ہے آپ ﷺ کی ذات کو اللہ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ان خیا لات کا اظہار گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل بگہارشریف کہوٹہ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطا ب کرتے ہوئے کیااس موقع پرطالبات نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

 

تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا گروپ و لینڈ مافیا اور عوام کو لوٹنے والے سٹام فروش باز آجائیں

Tehsildar Kahuta warns land mafia 

تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا گروپ و لینڈ مافیا اور عوام کو لوٹنے والے سٹام فروش باز آجائیں ۔ کوئی کمپرومائز نہ ہوگا ۔ عوامی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔ پلازوں اور مارکیٹوں کو پلاٹ ظاہر کر کے فروخت کرنے والوں سے پوری فیسیں وصول ہونگی ۔ سرکاری خزانے کو نقصان نہ ہوگا ۔ خود موقع پر جاکر معائنہ کر کے رجسٹری پر دستخط کروں گا ۔ ڈائریکٹ رابطہ کیا جا ئے۔ عوام کے لیئے دروازے کھلے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت نے تحصیل آفس کہوٹہ میں اخباری نمائندوں ، پریس کلب کے عہدیداران وممبران اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت نے بتایا کہ سٹام فروش رجسٹری کراتے ہوئے اپنی گواہی نہ ڈالیں ۔ نمبردار سے تصدیق یا گواہی لی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلدار کے نام پر کسی شخص کو رشوت نہ دی جائے ۔ ڈائریکٹ میرے آفس آکر سائلین خود ملیں ۔ اس موقع پر شہریوں نے بتایا کہ بعض سٹام فروش تحصیلدار کے نام پر رجسٹری کرانے والوں سے بھاری رشوت لیکر اپنی جیب گرم کر رہے ہیں ۔ اور سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ شہریوں نے تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت کی کارکردگی کو سراہاہے ۔ اور کہا ہے کہ قبضہ گروپ ، لینڈ مافیا اور رشوت خور ٹاؤٹ و ایجنٹ تحصیلدار کہوٹہ کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں ۔ اور ان کی تعیناتی سے پریشانی کا شکار ہیں ۔ تحصیلدار کہوٹہ نے کہا کہ میں اپنے کام میرٹ پر کرتا ہوں ۔ رشو ت نہ لوں گااور نہ کھانے دوں گا ۔ غیر قانونی کام کرنے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف جلد ایکشن ہوگا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button