فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی قاضیاں و جنڈ نجار کے زیر اہتمام جنڈ نجار میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہپاٹائیٹس (یرقان) کے مرض کی تشخص کے لئے چار سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تقریباً چالیس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو تھی۔ اس کے علاوہ یرقان کے مرض سے بچاو کے لئے تین سو سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ چالیس سے زائد افراد میں یرقان کی تشخیص ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اس میڈیکل کیمپ میں سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان ڈاکٹر شیر خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے فلاح امت سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر و دیگر کی کاوشوں کو سراہا۔ قاضی قیصر نے یرقان کی ویکسینیشن میں تعاون پر خدیجہ فاونڈیشن اور دیگر اہل ثروت کا شکریہ ادا کیا جو علاقے کی فلاح وبہبود کے کاموں میں فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔
Gujar Khan; A Free medical camp was set up by Fallah Ummat Welfare society Qazain & Jand Nijar in Jand Nijar, where around 400 patients were checked up and given free treatment. Qazi Qaiser and fellow workers of the society were thanked for their contributions. For more please see video below…