کہوٹہ شہر میں مر کزی جامع مسجدکہوٹہ کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر راجہ امتیاز عالم ، راجہ انتخاب عالم اور راجہ خورشید عالم کی قیادت میں نکالے کے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت۔مرکزی جامع مسجد کہوٹہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر راجہ امتیاز عالم ، راجہ انتخاب عالم اور راجہ خورشید عالم کی قیادت سے نکالے گے جلوس میںMNAصداقت علی عباسی ،سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی ، راجہ وحید احمد خان ، راجہ طارق محمود مر تضیٰ ،خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی ، انجمن فدایان رسول ﷺ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،مولاناعبدالصبور سیفی،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل، کونسلرمظہراقبال بھٹی ایڈوکیٹ ،کونسلر عبدالحمید قریشی،مولانا ظہور نقبی ،راجہ طارق عظیم ،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، غلام مرتضیٰ صابری،سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سلام اوردرود شریف کی صداوں میں ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گے تھے ۔جلوس کوپورے راستے میں کہوٹہ کے دوکانداروں کی طرف سے عرق گلاب نچاور کیا گیا جبکہ راستے میں عوام نے اور دوکانداروں نے شرکاء جلوس کو لنگر بھی اور پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پزیرہوا۔ اس موقع پرایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر اپنی پولیس نفری کے ساتھ موجود رہے ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج محمد خرم،سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس،دیگر اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، ملک منیب ثاقب، راجہ جاوید سلطان،عدیل امتیاز قریشی ، ذکی اللہ،اظہر خان ، ملک امجد اور دیگر پولیس اہلکار،جانباز فورس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے رضاکاروں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوارواقع پیش نہیں آیا جبکہ ایم سی کہو ٹہ کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہا اور جلوس کے تمام راستے مکمل صاف ستھرے تھے ۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس
Millad procession held in Dera Mushtaq Shah
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس ۔معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں بھی عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ،گھرانگ سیداں ، نوگراں ، پیکاں ، ٹیری اور کلانہ کے کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے ان کے بھتیجے اور علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی نے میلاد میں شریک سینکڑوں افراد کو شربت پلایا او ر ان میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے اپنا اپنا بیان کیا اور ثناء خوان مصطفی نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں تمام عالم اسلام کی خیرو بر کت کے لیے خصوصی دعا ء کی گئی ۔
معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی عائزہ قمر کی ساتویں سالگرہ
Journalist Sheikh Qamar Ul Islam celebrates daughters birthday
معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی عائزہ قمر کی ساتویں سالگرہ ۔ گذشتہ روز عائزہ قمر نے اپنی ساتویں سالگرہ کا کیک اپنے والد محترم معروف صحافی شیخ قمر السلام کے ہمراہ کاٹا ۔ اس موقع پر عائزہ قمر کو اپنے والداور عزیز و اقارب نے ان کی زندگی کے خیرو برکت کے لیے دعا ء دی ۔
راجروٹ کے رہائشی سابق ناظم یوسی پنجاڑ اقبال عباسی (مرحوم) کے بڑھے بھائی اور عابد اقبال عباسی کے تایا کمال عباسی وفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ دوبیرن پاٹیاں کے مقام پر ادا کیا گیا
Kamal Abbassi passed away in Doberan Pattian
راجروٹ کے رہائشی سابق ناظم یوسی پنجاڑ اقبال عباسی (مرحوم) کے بڑھے بھائی اور عابد اقبال عباسی کے تایا کمال عباسی وفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ دوبیرن پاٹیاں کے مقام پر ادا کیا گیا ۔نمازے جنازہ میں وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، کرنل مسعود عباسی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،برگیڈر یئر جہانذیب عباسی ، عبد القدوس عباسی ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، وائس چیئرمین سردار سلطان ،عطا دوست محمد عباسی ، فیض دوست محمد عباسی ،ماسٹر انور عباسی ، راجہ عمران اللہ آف مٹور ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، راشد مبارک عباسی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ، راجہ فاروق آف مٹور ،راجہ عمران آف مٹور،سید ظہیر حسین شاہ ، سید لعل حسین شاہ،ضمیر عباسی باڑہ ،شوکت ستی آف سون ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔