21 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanOverseas news
Kallar Syedan: Theft at Forest Check Post, Pedestal Fan and LCD Screen Stolen
کلر سیداں فاریسٹ چیک پوسٹ میں چوری، نامعلوم ملزمان پیڈسٹل فین اور ایل سی ڈی سکرین لے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21 ستمبر 2026)—کلرسیداں میں فاریسٹ چیک پوسٹ میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزمان پیڈسٹل فین اور ایل سی ڈی سکرین چوری کر کے لے گئے،عمار علی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر بائی پاس قائم فاریسٹ چیک پوسٹ پر تعینات ہوں اسسٹنٹ کنزویٹر آف فاریسٹ کلر سیداں کے ہمراہ بسلسلہ غیر قانونی آرا مشین کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں روانہ ہوا اور جب رات کو واپس چیک پوسٹ پر آیا تو دیکھا کہ چیک پوسٹ سے مذکورہ بالا سامان غائب تھا جبکہ دیگر اشیاء بکھری پڑی تھیں ۔چیک پوسٹ پر نصب کیمرہ اور ڈی وی آر کی ریکارڈنگ چیک کی تو ایک نامعلوم شخص کو لاک کھول کر اندر داخل ہوتے دیکھا گیا ہے،
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2026): A theft was reported at a Forest Check Post located on Kallar Bypass in Kallar Syedan, where unidentified suspects allegedly stole a pedestal fan and an LCD screen.
According to the complaint filed by Ammar Ali, he was posted at the Forest Check Post and had left the site with the Assistant Conservator of Forests, Kallar Syedan, for an inspection related to an alleged illegal sawmill. Upon returning to the check post at night, he found the listed items missing, while other belongings were scattered around.
The complainant said that CCTV footage and the DVR recording were checked, showing an unidentified person unlocking the door and entering the check post. A case has been registered, and further investigation is underway.
کلرسیداں پولیس نے چوآ خالصہ میں بکری چوری کا مقدمہ درج کر لیا، تفتیش شروع
Kallar Syedan Police Register Goat Theft Case in Choha Khalsa, Investigation Underway
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21 ستمبر 2026)—کلرسیداں پولیس نے بالآخر چوآ خالصہ میں بکری چور کا مقدمہ تیسرے روز درج کر لیا محمد ظفیر نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز قصاب طاہر نے اس کی بکری چوری کی جسے وہاں پر موجود دیگر لوگ کی موجودگی میں محمد ظہیر اور عابد حسین لے اپنے ہمراہ لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ادہر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا کہ چوآخالصہ و گردونواح میں سینکڑوں بکریاں چوری ہو چکی ہیں جن میں مسروقہ بیشتر بکریوں کے مالکان غریب اور بیوہ خواتین تھیں مگر مقام فکر ہے کہ کسی چور کو قابو نہ کیا گیا اور بکریاں چوری ہوتی رہیں انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مویشی چوروں کو گرفتار کریں اور اس بابت کسی کو سفارش کا قبول نہ کیا جائے عوام بھی گہری نگاہ رکھیں تاکہ کوئی سیاسی ان چوروں کی پشت پناہی نہ کر سکے۔
Raja Shahid Rasheed Addresses Chehlum Gathering for Hazrat Al-Hafiz Al-Qari Kamil Hussain Naeemi Naqshbandi (RA)
راجہ شاہد رشید کا حضرت الحافظ القاری کامل حسین نعیمی نقشبندیؒ کی تقریب چہلم سے خطاب




