26 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Seize Over Two Kilograms of Hashish, Arrest Two Suspected Drug Dealers
کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، دو کلو سے زائد چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں، 2 کلو سے زائد چرس بر آمد، دو ملزمان گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کار روائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو لعنت سے پاک کیا جا سکے: ایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ کی میڈیا سے گفتگو،تفصیل کے مطابق سی پی اوراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او کہوٹہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ وتھانہ کہوٹہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ں دیں، جنہوں نے الگ الگ کاروائیوں میں مجموعی طور پر دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں اے ایس آئی وحید کی سربراہی میں ٹیم نے کہوٹہ بائی پاس کے قریب فیضان فارس ولد محمد فارس سکنہ مسلم ٹاون، تحصیل کہوٹہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً پانچ سو گرام چرس جبکہ دوسری کار روائی میں سب انسپکٹر عبد القیوم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سخی سبزواری بادشاہ موڑ کے قریب و قاص الرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تقریباً چودہ سو گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | 26 July 2026): Kahuta Police carried out two successful operations against suspected drug traffickers, recovering more than two kilograms of hashish and arresting two suspects in separate raids.
According to police, the operations were conducted on the special directives of the City Police Officer (CPO) Rawalpindi and under the supervision of the SDPO Kahuta. The Station House Officer (SHO) Kahuta formed dedicated teams to intensify the crackdown on drug dealers.
In the first operation, a police team led by ASI Waheed arrested Faizan Faris, son of Muhammad Faris and a resident of Muslim Town, Kahuta, near the Kahuta Bypass. During the search, officers recovered approximately 500 grams of hashish from his possession.
In a separate operation, a team headed by Sub-Inspector Abdul Qayyum arrested Waqas-ur-Rehman near Sakhi Sabzwari Badshah Mor and recovered approximately 1.4 kilograms of hashish.
Police have registered separate cases against both suspects, and further investigations are underway.
Speaking to the media, the SHO Kahuta said the campaign against drug traffickers would continue without discrimination, adding that the police remain committed to eliminating the menace of narcotics from society.
ساون کی پہلی بارش نے کہوٹہ ماڈل بازار کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا
First Monsoon Rain Exposes Poor Construction at Kahuta Model Bazaar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2026)
کہوٹہ میں ساون کی پہلی بارش نے ہی کہوٹہ کے ماڈل بازار کا پو ل کھو ل دیا، بارش کے بعد “سستے بیوٹی پارلر”کاسر خی پو ڈر اتر کر نالیوں میں بہہ گیا جبکہ انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر بری الزمہ، ڈل بازارمیں بنائے گئے فٹ پاتھوں پر گہرے گڑھے پڑھ گئے، جبکہ بارش کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو گیا جس سے آس پا س کے دوکانداروں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ماڈل بازار کہوٹہ میں غیر معیاری میٹر یل کا استعمال ہونے سے پہلی بارش کے بعد ماڈل بازار کہوٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت ضلعی انتظا میہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز نمائندہ نے پرانی تھانہ رو ڈ ماڈل بازار کہوٹہ کا دورہ کیا تو ماڈل بازار کے فٹ پاتھوں میں بارش کے بعد بڑے بڑے گڑھے پڑے تھے جبکہ بارش کا پانی شہریوں کی دوکانوں میں داخل ہوا تھا، جس کو دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت خود باہر نکال رہے تھے جبکہ چند دوکانداروں کا بھاری نقصان بھی ہوا ہے، اس موقع موجود شہریوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے تیار ماڈل بازار پہلی بارش کی ہی نظر ہو گیا ہے ناقص اور غیر معیاری میٹر یل استعمال کرنے سے بارش کے بعد ماڈل بازار کم جبکہ کھنڈرات زیادہ لگ رہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
Pakistan Gakhar Federation Holds Oath-Taking Ceremony at Dinner Hosted by Raja Tariq Kiani
راجہ طارق کیانی کے عشائیے میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری




