07 July 2027DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: PML-N Holds Strategy Meeting for LA-23, Vows Strong Campaign for Dr. Najeeb Naqi Khan
ڈاکٹر نجیب نقی خان کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07جولائی2026غوثیہ شادی ہال کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے-23 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، ڈاکٹر نجیب نقی خان کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک غوثیہ شادی ہال میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے-23 کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایم پی اے بلال یامین ستی،ایم ایل اے سحرش ملک،صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی اوردیگر نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے ایل اے-23 ڈاکٹر نجیب نقی خان، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آئندہ انتخابی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم اور ڈاکٹر نجیب نقی خان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے گزشتہ ادوار میں خطے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، عوام کی خدمت کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنایا اور آئندہ بھی یہی سفر مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کا دور آئے گا، تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہوگا، بنیادی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا اور عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گے اور حلقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر مسلم لیگ (ن) کا پیغام پہنچائیں اور انتخابی مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں۔

Annual Urs of Sain Farooq Hussain (RA) Held with Wide Participation of Religious and Community Leaders

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07جولائی2026)
سائیں فاروق حسینؒ کے سالانہ عرس کا انعقاد،پیران عزائم،علمائے کرام، ثناء خوان مصطفیﷺ دربار عالیہ سیاح شریف کے مریدین اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکشمیر ہاؤس دھپری کہوٹہ میں ساہیں رضوان فاروق حسین سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف نین سکھ و صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل یو کے کے زیر صدارت سائیں فاروق حسینؒ کا سالانہ عرس کی محفل،پیر سید ناصر عباس با چا سجادہ نشین حضرت سید علی ترمذی المعروف حضرت پیر بابا ؒ بونیر – KPK سمیت علمائے کرام، ثناء خوان مصطفی، دربار عالیہ سیاح شریف کے مریدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت اس موقع پر علمائے کرام نے کہ اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں یہاں سے آج بھی لوگ فیوض و برکات پا رہے ہیں۔ صوفیائے کرام نے دین اسلام کی ترویج کی اور بر صغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیااور لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا انہوں نے کہا کہ بزرگ دین کے مزار پر حاضری سے انسان کو روحانی حقیقی سکون ملتا ہے جہاں اللہ کے نیک بندوں کا ذکر ہوتا ہے وہاں اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے، اولیاء کرام کے مزارات رحمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، وہاں رحمتوں کی بارشیں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ حضور بابا گودڑی بادشاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کے عقیدت مند پوری دنیا میں موجود ہیں انہوں ؒ نے ہمیشہ اسلام کا پرچم سربلند کیااور آپ کی تعلمیات امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں آخر میں سائیں فاروق حسینؒ اورتمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اورشرکاء میں لنگر تقسیم کیاگیا۔
Public Issues Will Be Resolved, Development Projects Progressing Rapidly: Raja Taimoor Janjua
عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح، ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: راجہ تیمور جنجوعہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07جولائی2026)
راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کواڈینیٹر ٹو ایم پی اے پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبران اسمبلی حلقے کی عوام کے تمام مسائل کریں گے،کروڑوں روپے کے ترقیاتی مکمل ہو چکے ہیں اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں انشاء اللہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد نے الیکشن کمپین میں عوام سے جو وعدئے کیے ہیں وہ تمام پورے ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی پانی اور فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت ناگزیر ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کہ معیشت نے اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نو جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر پالیسیاں اختیار کر رہی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے مسائل ان کی اولین ترجہی اور وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انشاء اللہ بلدیات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔
Soaring Prices of Food Items in Kahuta Leave Public Struggling Amid Alleged Price Hike
کہوٹہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر، عوام شدید مشکلات کا شکار




