07 July 2027DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Residents Urge Immediate Repair of Choa Khalsa–Bewal and Kanoha–Lasoora Roads

چوآخالصہ–بیول اور کنوھا–لسوڑا سڑکوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07جولائی 2026) ترقیاتی کاموں کے دعووں میں کہاں تک صداقت ہے اس کی ایک جھلک چوآخالصہ سے بیول براستہ ٹکال اور کنوھا سے لسوڑا سڑکوں کی تباہی کی صورت میں نمایاں ہے یہ سڑکیں کئی دھائیوں قبل تعمیر کی گئی تھیں مرمت نہ ہونے کے باعث آج یہ آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کر رہی ہیں، چوآخالصہ سے بیول سڑک مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق نے 2009 میں تعمیر و کشادہ کروائی تھی جس کی گزشتہ سترہ برسوں میں معیاری مرمت نہ ہو سکی جس سے پندرہ منٹوں کا سفر ایک گھنٹے پر محیط ہو گیا ہے یہ سڑک دو تحصیلوں کلرسیداں اور گوجرخاں کو ملاتی ہے مگر بدقسمتی سے اس کی تعمیر و مرمت و بحالی کا کام سترہ برس بھی بھی ممکن نہ ہوسکا سڑک پر موجود گڑھے پیدل چلنے والوں کے لیئے بھی حادثات کا موجب بنتے ہیں دوسری جانب سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے تیس برس قبل کنوھا سے لسوڑا سڑک تعمیر کروائی تھی جی کی تین دھائیوں بعد بھی مرمت نہ ہوسکی جس سے یہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے کئی مقامات پر اس کی باقیات اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ یہاں کبھی سڑک موجود رہی ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں مریم نواز پنجاب بھر میں تعمیر وترقی کی دعویدار ہیں مگر اس کے ثمرات ابھی تک کلرسیداں کے پسماندہ دیہات میں نہ پہنچ سکے جس سے ہزاروں افراد سفری صعوبتوں کا شکار ہیں یہاں کے لوگ الیکٹرک بس کا مطالبہ کرتے ہیں نہ ہی کسی کالج یونیورسٹی کا بلکہ وہ صرف چوآخالصہ سے بیول اور کنوھا سے لسوڑا سڑکوں کی بحالی کے خواہاں ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ہمدردانہ غور کا بھی مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | July 7, 2026):
Questions are being raised over claims of development as the deteriorating condition of the Choa Khalsa–Bewal via Tikkal road and the Kanoha–Lasoora road continues to cause severe hardship for local residents.

The Choa Khalsa–Bewal road, which was reconstructed and widened in 2009 under the supervision of former Raja Muhammad Zafar-ul-Haq, has not undergone proper maintenance in the past 17 years. As a result, a journey that once took 15 minutes now takes nearly an hour. The road serves as a vital link between the tehsils of Kallar Syedan and Gujar Khan, but despite its importance, rehabilitation work has yet to begin. Large potholes have also made the road hazardous for pedestrians.

Similarly, the Kanoha–Lasoora road, constructed around three decades ago by former Member of the Provincial Assembly Mahmood Shaukat Bhatti, has never received significant repairs. The road has now fallen into complete disrepair, with several stretches barely showing any signs that a paved road once existed.

Residents say that despite the development initiatives being promoted across Punjab under Chief Minister Maryam Nawaz, the benefits have yet to reach the underdeveloped villages of Kallar Syedan. Thousands of commuters continue to face daily travel difficulties due to the poor road conditions.

Locals stated that they are not demanding electric buses, colleges, or universities. Instead, they are simply seeking the reconstruction and rehabilitation of the Choa Khalsa–Bewal and Kanoha–Lasoora roads. They have appealed to Chief Minister Maryam Nawaz to give the matter urgent and sympathetic consideration.

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا حجرہ شاہ مقیم کا دورہ، مزارات پر حاضری اور فاتحہ خوانی

PPP and PML-N Leaders Visit Hujra Shah Muqeem, Pay Respects at Sufi Shrines

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07جولائی 2026) —پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شاہد گجر،مبشر بھٹی نے حجرہ شاہ مقیم جا کر صاحبزادگان پیر اسد علی سرکار پیر عارف علی سرکار پیر مدد علی سرکار پیر حیدر علی سرکار سے ملاقاتیں کیں، پیر بہاول شیر قلندر اور شاہ مقیم سرکار کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Wedding Reception of Qazi Aizaz Fasih Attended by Political, Civil and Community Figures

قاضی اعزاز فصیح کی دعوتِ ولیمہ میں سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07جولائی 2026) — گاؤں ادھوالہ کے رھائشی ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی قاضی عتیق عامر کے فرزند قاضی اعزاز فصیح رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن قاضی عمران قیوم،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،ریٹائرڈ تحصیلدار قاضی غلام محمد مدنی، سابق سی ای او محکمہ تعلیم سید ظہور حسین شاہ، بریگیڈیئر وجاہت،
شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،عبدالقیوم،قاضی حماد یاسر،راجہ محمد خضر قاضی انعام الحق،قاضی عمیرسعید، عمیر احمد قاضی،چوھدری نعیم بنارس،احسان الحق قریشی، سرفراز راجہ،کرنل ندیم،ڈاکٹر اسامہ،قاضی مقیط، محمد اشتیاق، مظہر الاسلام ہاشمی، قاضی اویس ندیم،قاضی امشال احمد،فہیم بنارس چوھدری،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button