02 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Water Supply Disrupted Kahuta After Motor Breakdown

کہوٹہ میں واٹر سپلائی کی موٹر خراب، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 02 جولائی 2026) — واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کی ایک موٹر خراب ہونے کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور چیف میونسپل آفیسر صائمہ تحریم نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انجینیئر حبیب اللہ شہزاد ستی کی سربراہی میں تکنیکی ٹیم کو موقع پر روانہ کیا اور ہدایت کی کہ جلد از جلد خرابی دور کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

سب انجینیئر حبیب اللہ شہزاد ستی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی میں دو موٹریں کام کر رہی تھیں، تاہم گزشتہ روز ان میں سے ایک موٹر خراب ہو گئی، جس کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور چیف میونسپل آفیسر صائمہ تحریم کی ہدایات پر تکنیکی عملہ اور متعلقہ ٹیمیں مرمت کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موٹر کی مرمت مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir – July 2, 2026) — Water supply to Kahuta city has been temporarily suspended after one of the main water supply motors developed a fault.

Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Chief Municipal Officer Saima Tehreem immediately responded to the situation by directing a technical team, led by Sub-Engineer Habib Ullah Shehzad Satti, to reach the site and restore the water supply as quickly as possible.

Speaking to reporters, Sub-Engineer Habib Ullah Shehzad Satti said that the Kahuta city water supply system operates with two motors, one of which broke down yesterday, resulting in the suspension of water supply to the city.

He added that, on the instructions of Assistant Commissioner Shireen Gul and Chief Municipal Officer Saima Tehreem, technical staff are actively working to repair the faulty motor. He assured residents that water supply will be restored immediately after the repair work is completed.

مصنوعی مہنگائی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر زیرو ٹالرنس، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

AC Kahuta Warns Against Price Gouging and Sale of Substandard Food, Orders Strict Enforcement

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 02 جولائی 2026) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے مصنوعی مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ ہدایات انہوں نے اپنے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جاری کیں، جس میں پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، چیف میونسپل آفیسر صائمہ تحریم اور میونسپل آفیسر میڈم شیزہ نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ عوامی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ان کے معیار اور کوالٹی کی بھی سختی سے جانچ کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ گراں فروشوں، ناجائز منافع خوروں اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف صرف بھاری جرمانے ہی نہیں بلکہ دکانیں سیل کرنے اور قانونی کارروائی کے تحت جیل بھیجنے جیسے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اچانک چھاپے مارے جائیں اور کسی بھی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے، فیلڈ انسپیکشنز میں بہتری لانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

CPO Rawalpindi Reviews Escape Case, Orders Swift Arrest of Remaining Fugitives

فرار حوالاتیوں کا معاملہ، سی پی او راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس، باقی ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 02 جولائی 2026) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت تھانہ کہوٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرار حوالاتیوں کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی صدر، ایس پی سیکیورٹی، ڈی ایس پی کہوٹہ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ گرفتار کیے جانے والے تین ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے، جبکہ باقی ماندہ فرار حوالاتیوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی تحقیقاتی کمیٹی سے حقائق پر مبنی رپورٹ بھی طلب کی اور قیدیوں کی نقل و حرکت کے انتظامات کو آئندہ کے لیے فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں واقعے کے ذمہ دار اہلکاروں یا متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب عدالت میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے ملزمان کے گھروں اور مختلف ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپوں کے نتیجے میں تین ملزمان، احتشام شاہ، عدیل شاہ اور ضیغم شاہ نے رضاکارانہ طور پر خود کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

New Transformer Installed in Chahat Mohalla After Swift Efforts; Residents Thank Public Representatives

راجہ تیمور جنجوعہ کی کوششوں سے محلہ چاہات میں نیا ٹرانسفارمر نصب، اہلِ علاقہ کا منتخب نمائندوں سے اظہارِ تشکر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی 2026)
راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کی کوششوں سے محلہ چاہات میں نیا ٹرانسفارمر نصب، اہلیان علاقہ مسلم لیگی،ورکروں، کارکنوں کی طرف سے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کواڈینیٹر ٹو ایم پی اے پی پی سیون، محمد انور ستی، حاجی محمد سلیم سپل اورزوہیب وحید ستی کا شکریہ اداکیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہو ٹہ ایم سی کے محلہ چاہات برف خانہ والی گلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا شدید گرمی کی وجہ سے اہل محلہ شدید پرشانی کے عالم میں تھے، بچے بوڑھے گرمی سے بلبلا رہے تھے علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات محمد انور ستی اور حاجی محمد سلیم سپل نے راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کواڈینیٹر ٹو ایم پی اے پی پی سیون سے رابطہ کیا جنہوں نے فی الفور اپنے قائدین ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نیا ٹرانسفامر مہیا کیا جو گذشتہ روز محکمہ واپڈا والوں نے راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کواڈینیٹر ٹو ایم پی اے پی پی سیون،سیاسی وسماجی شخصیات محمد انور ستی اور حاجی محمد سلیم سپل کی موجودگی میں نصب کیا اور بجلی بحال کی، اہلیان علاقہ نے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ تیمور جنجوعہ آف گہگاڑی کواڈینیٹر ٹو ایم پی اے پی پی سیون، علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات محمد انور ستی،حاجی محمد سلیم سپل اورزوہیب وحید ستی کا شکریہ اداکیا ۔

Brothers Donate Sewing Machines to Free Vocational Centre in Memory of Their Late Father

چوہدری اعجاز گجر اور برادران کی جانب سے الخلیل فری سلائی کڑھائی سنٹر کو سلائی مشینوں کا عطیہ، غریب و یتیم بچیوں کے لیے اہم اقدام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی 2026)
چوہدری اعجاز گجراوربرادران کا الخلیل فلائی ادارہ اینڈ فری سلائی کڑھائی سنٹر سے مالی تعاون،غریب، یتیم بچیوں کے لیے سلائی مشینیں عطیہ کیں،سر پر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ اینڈ فری سلائی کڑھائی سنٹر صاحبزادہ حافظ و قاری محمد صغیر قادری اورخادم ادارہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے والد مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی چوہدری اعجاز گجر، چوہدری گلفراز اور چوہدری محمد وحید نے اپنی طرف سے اپنے والد چوہدری شیراز (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے الخلیل فلائی ادارہ اینڈ فری سلائی کڑھائی سنٹرمیں موجود غریب، یتیم بچیوں کے لیے5عدد سلائی مشینیں عطیہ کیں جس پر سر پر ست اعلیٰ الخلیل فلائی ادارہ اینڈ فری سلائی کڑھائی سنٹر صاحبزادہ حافظ و قاری محمد صغیر قادری اور خادم ادارہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے والد مرحوم کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ بے شک نیک اولاد ہی اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہو تیں جو اپنے والدین کی بخشش کے لیے اس طرع کے نیکی کے کام کرتے ہیں جس سے ان کی روحوں کو ثواب ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسان جب اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو نیکی کے کام کرنے کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے مگر جن کی اولادیں چوہدری اعجاز گجر، چوہدری گلفراز اور چوہدری محمد وحید کی طرح ہوتی ہیں ان کا اکاوئنٹ کھلا رہتا ہے کیونکہ ان کی نیک اولادیں نیکی کے کام کرتے ہیں اور اس کا ثواب ان کے مرحومین کی روحوں کو پہنچتا ہے۔

Annual Urs of Sain Farooq Hussain (RA) to Be Held on 05 July 2026 at Kashmir House Dhupri Kahuta


سائیں فاروق حسینؒ کا سالانہ عرس 05 جولائی کو کشمیر ہاؤس دھپری کہوٹہ میں منعقد ہوگا، روحانی محفل میں علمائے کرام و مشائخ کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی 2026)
سائیں فاروق حسینؒ کا سالانہ عرس مبارک 05 جولائی 2026 بروز اتوار دعا: 1:30 بجے دن (انشاء اللہ) بمقام کشمیر ہاؤس دھپری کہوٹہ میں منعقد ہو گا قبلہ ساہیں رضوان فاروق حسین سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف نین سکھ و صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل یو کے نے کے زیر صدارت اس خوبصورت روحانی محفل میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف، پیر سید ناصر عباس با چا سجادہ نشین حضرت سید علی ترمذی المعروف حضرت پیر بابا۔ بونیر – KPK سمیت علمائے کرام، ثناء خوان مصطفی، دربار عالیہ سیاح شریف کے مریدین اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔

Qazi Akhlaq Ahmad Khattar Congratulates Raja Muhammad Siddiq on PML-N Ticket for Jhelum 6

قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کی راجہ محمد صدیق کو حلقہ جموں 6 کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی 2026)
سابق ممبر ایم سی کہوٹہ وسابق نائب ناظم معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاضی اخلاق احمد کھٹڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ جموں 6 کے لیے راجہ محمد صدیق کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کی خدمت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ جموں 6 کے لیے سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمد صدیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جس مسلم لیگ ن حلقہ جموں چھ کے تمام ورکنان، کارکنان، ووٹر سپورٹر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر تمام قیادین کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ تعالی راجہ محمد صدیق ہمیشہ کی طرع اس بار بھی وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ان پر یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے تمام ووٹروں سپورٹروں کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button