29 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Urs of Hazrat Baba Ghulam Bad Shah (RA) Observed with Devotion

کہوٹہ;حضور بابا غلام باد شاہؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2026)
حضور بابا غلام باد شاہ ؒ کا سالانہ عرس مبارک، گرڈ اسٹیشن کہوٹہ سے مریدین کا صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری کی قیادت میں مزار پر حاضری،چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں گدی نشین ساہیں زعفران کی رہائش گاہ ایک بڑھے اجتماع سے صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں یہاں سے آج بھی لوگ فیوض و برکات پا رہے ہیں۔ صوفیائے کرام نے دین اسلام کی ترویج کی اور بر صغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیااور لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا انہوں نے کہا کہ بزرگ دین کے مزار پر حاضری سے انسان کو روحانی حقیقی سکون ملتا ہے جہاں اللہ کے نیک بندوں کا ذکر ہوتا ہے وہاں اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے، اولیاء کرام کے مزارات رحمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، وہاں رحمتوں کی بارشیں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ حضور بابا غلام بادشاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کے عقیدت مند پوری دنیا میں موجود ہیں حضور بابا غلام بادشاہؒ نے ہمیشہ اسلام کا پرچم سربلند کیااور آپ کی تعلمیات امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اورشرکاء میں لنگر تقسیم کیاگیا۔

Mator ( Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua) | June 29, 2026. The annual Urs of Hazrat Baba Ghulam Bad Shah (RA) was observed with great religious devotion and reverence. A group of devotees from Grid Station Kahuta, led by Sahibzada Hafiz Sagheer Ahmad Qadri, visited the saint’s shrine, where they laid a ceremonial chadar and offered Fateha.

Later, addressing a large gathering at the residence of the shrine’s custodian, Sain Zafran, Sahibzada Hafiz Sagheer Ahmad Qadri said that the shrines of the friends of Allah continue to serve as centres of spiritual guidance and enlightenment, where countless people still receive blessings and spiritual inspiration.

He highlighted the invaluable role of the great Sufi saints in spreading the teachings of Islam across the Indian subcontinent, noting that they introduced millions of people to the message of Islam through their exemplary character, wisdom, and peaceful preaching.

He further stated that visiting the shrines of pious saints brings inner peace and spiritual comfort. “Wherever the righteous servants of Allah are remembered, Allah’s mercy descends. The shrines of the saints are filled with divine blessings, and they remain places where mercy showers upon the faithful,” he said.

Paying tribute to Hazrat Baba Ghulam Bad Shah (RA), he remarked that the saint’s teachings continue to illuminate the path of righteousness and promote the values of peace, unity, and brotherhood. He added that devotees of Baba Ghulam Bad Shah (RA) are spread across the world and continue to benefit from his spiritual legacy.

The ceremony concluded with special prayers for the unity and prosperity of the Muslim Ummah, followed by the distribution of Langar among the participants.

ڈھوک سیداں کھڈیوٹ میں عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس

Grand Martyrs of Karbala Conference Held in Dhok Sayan Khadiot

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2026)
جامع مسجد و مدرسہ سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام ڈھوک سیداں کھڈیوٹ میں محرم الحرام کے سلسلے میں پیر سید کاظم حسین کاظمی کی زیرسرپرستی عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، نعت خواں حضرات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر پیر سید حضرت علامہ مولانا ابرار حسین شاہ کاظمی اور علامہ حامد نواز ستی نے خطاب کرتے ہوئے واقع کربلا کی عظمت، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ واقع کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حق، صداقت، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ابدی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے اپنی اور اپنے اہل بیت کی عظیم قربانیاں پیش کیں، جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور اخلاق حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔علمائے کرام نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن، محبت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور ہر ایسے عمل سے گریز کریں جو اختلاف یا انتشار کا باعث بنے۔آخر میں ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور شہدائے کربلا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔آخر میں پیر سید کاظم حسین کاظمی نے تمام دوست احباب اور اہل علاقہ کا کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


Grand Dinner Hosted at the Residence of Lt. Gen (R) Former Ambassador to Brunei Salahuddin Satti in Honor of Raja Javed Akhtar

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سابق سفیر برونائی سلطنت صلاح الدین ستی کی رہائش گاہ پر راجہ جاوید اختر کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2026)
لفٹیننٹ جنرل (ر) سابق ایمبیسڈر سلطنت برونائی صلاح الدین ستی کے گھر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کرنل (ر) زاھد آف کھڈیوٹ بھی ہمراہ موجود تھے لفٹیننٹ جنرل (ر) سابق ایمبیسڈر سلطنت برونائی صلاح الدین ستی نے اپنے معزز دوستوں کاپرتپاک استقبال کیا ان کے ساتھ دو گھنٹے کی محفل بہت ہی دلچسپ، معلوماتی، علمی اور سحر انگیز تھی جنرل صلاح الدین ستی ماشااء چاک و چوبند، بہترین یاداشت، طنزو مزاح اللہ سے تھے بہترین گفتگو کے ساتھ مزید کھانوں سے بھی تواضع کی گئی۔ایک بہترین انسان کے ساتھ اتنا اچھا وقت بہت جلدی گزر گیا۔ہم دونوں کے لیے یہ بہت خوشی کی بات تھی کہ ہم دونوں کے لیے ایسے عاجز، ڈاون ٹو ارتھ، بہترین انسان اور ایک سچے شریف انسان کے ساتھ اتنا خوشگوار اور شاندار وقت گزرا۔اللہ ان کی ریٹائرڈ زندگی میں صحت، سکون اور بہترین وقت عطا فرمائے آمین

 

تعزیت

Allama Shabbir Hussain Chishti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی کا علامہ حافظ شبیر حسین چشتی گولڑوی کی وفات پر اظہار تعزیت،مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت،انہوں نے کہا کہ کا ہم اپنے علاقے دوبیرن کلاں میں 36 سال دین کی خدمت کرنے والے ممتازعالم دین خطیب مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں علامہ حافظ شبیر حسین چشتی گولڑوی کی وفات پر گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور اہلیان دوبیرن کلاں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک قبلہ علامہ صاحب کے درجات میں بلندی عطا فرماہیں علامہ حافظ شبیر حسین چشتی گولڑوی نے گذشتہ 36 سال سے مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں میں امامت وخطیب کے فرائض سر انجام دے رہے تھے مرحوم نہایت ہی نفیس انسان تھے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماہیں آمین ثم آمین۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button