29 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former UC Nazim Nala Muslamana Subedar Raja Manzoor Hussain Passes Away

سابق ناظم یونین کونسل نلہ مسلماناں صوبیدار راجہ منظور حسین انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29جون 2026) — یونین کونسل نلہ مسلماناں کے سابق ناظم صوبیدار راجہ منظور حسین انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کو علاقے میں ایک بڑے سماجی و سیاسی نقصان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کی نماز جنازہ میں علاقے کی اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے مرحوم کی عوامی مقبولیت اور عزت و احترام کا اندازہ ہوتا ہے۔

نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری شفقت محمود، چوہدری محمد ایوب، مولانا عبد الشکور نقشبندی، قاضی عتیق احمد، علی اصغر کیانی، علی افسر بھٹی، چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، عاطف اعجاز بٹ، چوہدری زین العابدین عباس، حاجی غلام ظہیر، احسان الحق قریشی، چوہدری اشفاق حسین، صوفی بشیر خان، صوفی جمیل اختر، خان شبیر خان، ماسٹر نجابت حسین، ڈاکٹر توقیر مقصود، ارشد محمود بھٹی، محبوب بھٹی، راجہ شبیر خان، ماسٹر راجہ خطاب، راجہ جاوید سکوٹ، راجہ منظور کیانی، گلفراز بٹ، پروفیسر محمد نثار اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ منظور حسین ایک مخلص، خدمت گزار اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے اپنے دورِ ناظمی میں علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ سیاسی و سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا اور مختلف طبقات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

Kallar Syedan (Pothohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 29, 2026):
Former Nazim of Union Council Nala Muslamana, Subedar Raja Manzoor Hussain, passed away, leaving behind a legacy of public service and community leadership. His funeral prayer (Namaz-e-Janaza) was attended by a large number of political, religious, and social figures from the region, reflecting the respect he commanded in local circles.

Among the prominent attendees were former Member of Punjab Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan, Provincial leader of Jamiat Ulema-e-Islam Maulana Ehsanullah Chakialvi, Chaudhry Shafqat Mehmood, Chaudhry Muhammad Ayub, Maulana Abdul Shakoor Naqshbandi, Qazi Atiq Ahmed, Ali Asghar Kiani, Ali Asfar Bhatti, Chaudhry Abrar Hussain, Chaudhry Taqeer Aslam, Atif Ijaz Butt, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, Haji Ghulam Zaheer, Ehsan-ul-Haq Qureshi, Chaudhry Ashfaq Hussain, Sufi Bashir Khan, Sufi Jamil Akhtar, Khan Shabbir Khan, Master Najabat Hussain, Dr. Tauqeer Masood, Arshad Mahmood Bhatti, Mehboob Bhatti, Raja Shabbir Khan, Master Raja Khitab, Raja Javed Skoat, Raja Manzoor Kiani, Gulfraz Butt, Professor Muhammad Nisar, and several others.

Participants expressed deep sorrow over the demise of Raja Manzoor Hussain and highlighted his contributions to local governance and community development during his tenure as Nazim. They noted that he was a dedicated public servant who worked tirelessly for the welfare of his area and maintained strong relations across political and social circles.

Speakers and attendees prayed for the elevation of the deceased’s ranks and for strength and patience for the bereaved family. They described him as a respectful, humble, and service-oriented personality who would be remembered for his commitment to public service.

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا صوبائی وزیر تعلیم کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت

Kallar Syedan Bar Association Condemns Alleged Irresponsible Remarks by Punjab Education Minister

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29جون 2026) — کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے تدریسی برادری کے حوالے سے دیے گئے مبینہ غیر ذمہ دارانہ، توہین آمیز اور نامناسب بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جاری کردہ مذمتی بیان میں کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو نئی نسل کی تربیت اور ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے وقار اور عزتِ نفس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تدریسی شعبے سے وابستہ افراد کے بارے میں کسی بھی قسم کے تضحیک آمیز یا غیر مناسب الفاظ ناقابل قبول ہیں۔ ایسے بیانات سے نہ صرف اساتذہ کی دل آزاری ہوتی ہے بلکہ پورے تعلیمی نظام کی عزت بھی متاثر ہوتی ہے۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم فوری طور پر اپنا بیان واپس لیتے ہوئے اساتذہ برادری سے غیر مشروط عوامی معافی مانگیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اساتذہ کا احترام دراصل قوم کے مستقبل کا احترام ہے۔

Exemplary Unity and Solidarity Observed During Muharram in Choa Khalsa

چوآ خالصہ میں عشرہ محرم کے دوران مثالی اتحاد و یکجہتی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29جون 2026) —دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین پیر سید حسن ناصر نقوی نے کہا ہے کہ چوآ خالصہ میں عشرہ محرم میں تمام مکاتب فکر کی جانب سے مثالی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر تھا جس کے لیئے میں تمام احباب ملت اسلامیہ کا مشکور ہوں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل کلر سیداں کی تمام سرکاری انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر کلر سیدا ں محترمہ ڈاکٹر سیدہ زینب ایس ایچ او چوھدری ندیم عباس اور ان کے عملہ کی اعلی کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور انکے فرائض منصبی کی احسن ترین ادائیگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔انہوں نے دیگر مکاتب فکر کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Public Urges Immediate Intervention Over Azad Kashmir Political Situation, Calls for Reforms and Action

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر عوامی حلقوں کی اپیل، فوری مداخلت اور اصلاحات کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29جون 2026) —عوامی حلقوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید منیر عاصم سے اپیل کی ہے کہ وہ ازادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر فوری مداخلت کرتے ہوئے پنجاب کا کشمیریوں کی مسلسل دی جانے والی گالیوں سے نجات دلانے کے لیئے فوری اقدامات کریں اس زہریلے پھوڑے کی ابھی سے سرجری کرکے اس سے زہر نکال دیا جائے جس کے تحت مقبوضہ جموں اور وادی کے ووٹروں کو ملک بھر کی بجائے انہیں صرف ازادکشمیر میں منتقل کیا جائے یہ ازادکشمیر میں دہ کر جموں و وادی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں یا ازادکشمیر کے شہری کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں انہیں پاکستان میں رھائش کاروبار اور ووٹ کا حق بھی ختم کردیا جائے یہ سب ازادکشمیر میں سکونت اختیار کریں وہیں کاروبار کریں وہیں سیاست میں بھی حصہ لیں اور جن لوگوں کو منگلا ڈیم کے عوض اندرون پنجاب زمینیں الاٹ کی گئی ہیں ان کو بھی فوری منسوخ کرکے یہ زمینیں پنجاب کے غریب لوگوں کو دی جاہیں یہ صرف پنجاب کے لوگوں کا حق ہے ایسے لوگوں سے پنجاب کی زمینیں فوری واپس لی جائیں جو پنجاب کو گالیاں بھی دیتے ہیں سمندر پار مقیم وی کشمیری جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بکواس کرتے ہیں ان کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے پاکستان داخلے پر ہمیشہ کے لیئے پابندی عائد کر کے ملک کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button