28 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Earthquake Tremors Felt in Kallar Syedan and Surrounding Areas
کلرسیداں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 28 جون 2026): کلرسیداں اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ہفتہ کی شام تقریباً 6 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی مقامی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانے درجے کی تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 سے کچھ زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
شدید جھٹکوں کے باوجود تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف اور بے یقینی کی کیفیت رہی۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات اور زلزلے کے مرکز و حتمی شدت سے متعلق معلومات سیسمک مانیٹرنگ اداروں کی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 28, 2026) — Earthquake tremors were felt in Kallar Syedan and surrounding areas at around 6:35 PM on Saturday evening, causing panic among residents.
According to local reports, the tremors were moderately strong, with an estimated magnitude slightly above 5.0 on the Richter scale. As the ground shaking was felt, people rushed out of their homes and started reciting prayers, including the Kalima Tayyaba, in fear and concern.
Despite the intensity of the tremors, no reports of casualties or property damage have been received so far from any area. Residents, however, experienced moments of fear and uncertainty as the earthquake jolted the region.
Local authorities and concerned departments are monitoring the situation, while citizens have been advised to remain calm and follow safety precautions in case of aftershocks.
Further updates will be provided if any new information emerges regarding the earthquake’s epicenter or magnitude confirmation from seismic monitoring centers.
کلرسیداں اور گردونواح میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف مقامات پر مجالس و اجتماعات کا انعقاد
Youm-e-Ashura Observed with Religious Fervour in Kallar Syedan and Surrounding Areas; Multiple Gatherings Held Across Towns

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28جون 2026) —یوم عاشور جماعت اہلسنت کے زہراہتمام سرصوبہ شاہ،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں،مدینہ ٹاؤن،دوبیرن کلاں، چوآخالصہ،ٹکال،موا دھمیال و دیگر قصبات میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے سرصوبہ شاہ میں یوتھ لیگ اور بزم غلامان مصطفی کے زہراہتمام الگ الگ پروگرام ہوئے جن سےعلامہ وقاص حبیب کیانی،افراز حسین نقشبندی،علی زمان چشتی اور مفتی افتخار زاھدی نے خطاب کیا جبکہ تیسرا پروگرام جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ نسیم شوکت وارثی نے خصوصی خطاب کیا، سنی تحریک تحصیل کلرسیداں کے زہراہتمام پیغام حسین کانفرنس مرکز اہلسنت جامعہ ریاض الجنہ مدینہ ٹاؤن کلرسیداں میں سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے علامہ نثار الرحمان صدیقی نے خطاب کیا،بزم غلامان مصطفی کے زہراہتمام مواد دھمیال بھلاکھر میں محفل ذکر شہدائے کربلا منعقد ہوئی جس سے علامہ ندیم اعجاز چشتی،محمد جبار نے خطاب کیا،جامعہ قادریہ فیضان کرم کلرسیداں میں شہدائے کربلا کانفرنس سے علامہ سرفراز نوری،طارق قادری،پیر سید حیدر علی کاظمی نے خطاب کیا، مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس مدنی مسجد دارالعلوم انوارالقران دوبیرن روڈ چوآخالصہ میں ہوئی جس سے مفتی وسیم عطاری، مولانا عبد الشکور نقشبندی،حاجی محمد شریف نقشبندی اور یامین عادل راجہ نے خطاب کیا،شہدائے کربلا کی یاد میں ایک تقریب ڈھوک کسی ٹکال میں ہوئی جس سے علامہ غازی خان،نعمان آصف،توفیق عطارج نے خطاب کیا، گے،دوبیرن کلاں میں تقریب دن بارہ بجے جامعہ مسجد دوبیرن کلاں میں تقریب منعقد ہوئی جس سے علامہ شبیر حسین چشتی،فاروق الحسن چشتی،علامہ عمر فاروق نے خطاب کیا۔
Religious Scholar Allama Shabbir Hussain Chishti Passes Away; Funeral Prayers Offered in Doberan Kallan
مرکزی جامعہ مسجد دوبیرن کلاں کے خطیب علامہ شبیر حسین چشتی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت




