28 June 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Kahuta: Asad Ur Rehman Allegedly Murdered in Kahuta’s Hanyaser Thandal

کہوٹہ کے علاقے ہنیسر ٹھنڈل میں نوجواناسد الرحمن مبینہ طور پر قتل

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 28 جون 2026): کہوٹہ پولیس تھانہ کے علاقہ ہنیسر ٹھنڈل میں اتوار کے روز فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اسد الرحمن ولد مہربان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر محمد جواد ولد محمد اشفاق نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے محرکات اور وجوہات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ کی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔ بعد ازاں لاش کو پولیس تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ فائرنگ کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین اور مقامی افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ تفتیش کے نتائج اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Kahuta (Pothwar com, Imran Zamir | June 28, 2026) — A young man was shot dead in the Hanyaser Thandal area within the jurisdiction of Kahuta Police Station on Sunday, prompting police to launch an investigation into the incident.

According to police, the deceased has been identified as Asad-ur-Rehman, son of Meharban Khan. Police stated that the victim was allegedly shot by Muhammad Jawad, son of Muhammad Ashfaq, during an incident in Hanyaser Thandal. The circumstances and motive behind the shooting are yet to be officially established.

Upon receiving information about the incident, a team from Kahuta Police Station immediately rushed to the crime scene, secured the area, and began collecting evidence. The body was taken into police custody and shifted to THQ Hospital Kahuta for a post-mortem examination after completing the required legal formalities.

Police officials have confirmed that an investigation is underway to determine the facts surrounding the fatal shooting. Evidence is being collected from the scene, while statements from witnesses and local residents are expected to be recorded as part of the inquiry.

Authorities have stated that further legal action will be taken in light of the findings of the investigation and post-mortem report. Police have assured that the case will be investigated thoroughly and in accordance with the law.

 

شہدائے کربلا کی یاد میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں سبیلِ سکینہؑ کا اہتمام، راہگیروں اور مسافروں میں شربت تقسیم

Sabeel-e-Sakina (AS) Organised in Dera Mushtaq Shah City in Memory of the Martyrs of Karbala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2026)
شہدائے کربلا کی یاد میں نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں “سبیل سکینہؑــ”کا اہتمام،سات محرم سے اور دس محرم الحرام تک صبح سے شام تک مسافروں اور راہگیروں کو شربت پلایا گیا،معرو ف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی راجہ طارق عظیم جنجوعہ نے نجم سپر سٹور کا دورہ کیا اور “سبیل سکینہؑــ”پر خود بھی شربت پیا اور اپنے ہاتھوں سے عوام کو بھی پلایا “سبیل سکینہؑــ”ہر سال کی طرع اس سال بھی سات محرم تا دس محرم لگائی جائے گئی،ہر سال کی طرع اس سال بھی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف مین بازار ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی طرف سے شہدائے کربلا کی یاد میں نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق سٹی میں “سبیل سکینہؑــ”کا اہتمام کیا گیا جہاں آنے جانے والے راہگیروں اور گاڑیوں کے مسافروں کو صبح8بجے سے شام 6بجے تک ٹھنڈا ٹھار لیموں اور روح افزاء والا شربت پلایا گیا،عوامی سماجی حلقوں نے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور ان کے بھتیجے سید نجم الحسن نقوی کے نیک عمل کی تعریف کی ہے۔

Funeral Prayers Offered for Mother of Dr. Mansoor Janjua in Baghla Rajgan; Political and Social Figures Attend

معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ کی والدہ سپردِ خاک، بگلہ راجگان میں نمازِ جنازہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2026)
ٍ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں،مرحومہ کا نمازے جنازہ بگلہ راجگان میں ادا کیا گیا،نمازے جنازہ میں مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،یوسی مٹور کے علاقہ بگلہ راجگان والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ، راجہ مبشر سلیم،راجہ مدثر سلیم، راجہ شعیب جنجوعہ کی والدہ ماجدہ گذشتہ روز وفات پا گیں تھیں اس کا نمازے جنازہ کی امامت سائیں رضوان فاروق حسین صادق سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ نین سکھ سیاح شریف نے کی نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،راجہ بابو ظفر اقبال،حاجی محمد فیاض سابق کونسلر، حاجی محمد یخٰی،راجہ مظہر اقبال،راجہ تبسم جنجوعہ، کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ آذان جنجوعہ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کامران کیانی،چوہدری زاہد رشید ممیال،صحافی راجہ آصف محمود،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے ان سے اظہارتعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button