DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Mandra Police Arrest Suspect Involved in Murder of Private School Van Driver

تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی، نجی سکول وین ڈرائیور کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم  | 03، نومبر، 2025ء) — تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی، دو ہفتے قبل نجی سکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل نجی سکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص وین میں جانے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، مقتول ڈرائیور کے منع کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، زیر حراست شخص قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Gujar Khan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 3, 2025) —
In a successful operation, Mandra Police have arrested the suspect involved in the murder of a private school van driver who was killed two weeks ago. According to details, the arrested man had been harassing female students travelling in the van. When the driver warned him to stop, the suspect opened fire, killing him on the spot. After committing the crime, the suspect went into hiding but was eventually traced and arrested by the police.

SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar stated that the accused will be presented in court with solid evidence to ensure justice is served.

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، چھ افراد گرفتار، 81 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

Rawalpindi Police Arrest Six People, Recover 81 Litres of Liquor and Illegal Weapons

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم  | 03، نومبر، 2025ء) — راولپنڈی پولیس کارروائیاں، 06 افراد کو حراست میں لے کر 81 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر 40 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 35 لیٹر شراب برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 06 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

گوجرخان پولیس کی کارروائی، نجی سکول میں ساتویں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

Gujar Khan Police Arrest Teacher for Torturing Seventh-Grade Student in Private School

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم  | 03، نومبر، 2025ء) —گوجر خان پولیس کی کارروائی، نجی سکول میں ساتویں جماعت کے طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی سکول میں ساتویں جماعت کے طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا،متن مقدمہ کے مطابق معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے پر ڈنڈے سے تشدد کیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے معلم کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،بچے اس قوم کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button