DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Prime Suspect in Triple Murder Case In Village Nogran Arrested at Peshawar Airport
نوگراں میں تہرے قتل کا مرکزی ملزم پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2025)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریبی گاؤں نو گراں میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم پشاور اہرپورٹ سے گرفتار، ملزم بیرون ملک فراد ہونے کی کوشش کر رہا تھا،جبکہ دیگر ملزمان کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نو گراں میں پرانی خاندانی دشمنی کے نتیجے میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا تھا اور واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے مقتول نصیر احمد کے والد غضنفر خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کی تفتیش ایچ آئی یو ٹیم کے سپرد کی۔ ایچ آئی یو تھا نہ کہوٹہ کے سب انسپکٹر مبشر حسین، ہیڈ کانسٹیبل ارتضی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر ملزم رمیز کو پشاور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھیچھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Mator: Kabir Ahmed Janjua, October 26, 2025 – Police have arrested the main suspect involved in a triple murder case from the nearby village of Nogran, under the jurisdiction of Kahuta Police Station. The accused, Ramiz, was apprehended at Peshawar Airport while allegedly attempting to flee abroad. According to police sources, raids are continuing to capture the remaining suspects.
Approximately two weeks ago, three people were killed and one person was seriously injured in broad daylight in the Nogran area due to an old family feud. After the brutal incident, the culprits managed to escape from the scene.
A case was registered on the complaint of Ghazanfar Khan, father of the deceased Naseer Ahmed, and the investigation was handed over to the Homicide Investigation Unit (HIU) of Kahuta Police.
An HIU team, led by Sub-Inspector Mubashir Hussain and Head Constable Irtiza, utilised modern investigative techniques and intelligence-based information to track down and arrest the suspect at Peshawar Airport.
The arrested accused has been presented before the court, where police obtained his physical remand for further investigation. Police sources confirm that efforts are underway to arrest other suspects involved in the case.
نارہ کلیاہ میں مریدِ کامل بابا صادقؒ کے پہلے سالانہ عرس کی پر وقار تقریب، پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی کی خصوصی شرکت
First Annual Urs of Baba Sadiq (RA) Held in Nara Kaliya, Pir Syed Abrar Hussain Shah Gilani Attends

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2025)
کہوٹہ علاقہ نارہ کلیاہء میں مرید کامل فنا فی الشیخ بابا صادق علیہ رحمہ کے پہلے سالانہ عرس مبارک،سیدی مرشدی مولائی قطب عالم پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی قادری رزاقی سروری نے خصوصی شرکت کی، بابا صادق علیہ رحمہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نارہ کلیاہء میں مرید کامل فنا فی الشیخ بابا صادق علیہ رحمہ کے پہلے سالانہ عرس مبارک کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں آستانہ عالیہ بکھر شریف کے سجادہ نشین سیدی مرشدی مولائی قطب عالم پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی قادری رزاقی سروری نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پیر سید عامر سعید کاظمی،علامہ مولانا افضل رضوی،خلیفہ حاجی مسعود عباسی، ناظم اعلیٰ دربا ر عالیہ بکھر شریف حافظ وقاری راجہ ممتاز حسین جنجوعہ، حافظ عمیر مصطفی، حافظ قمر رضا قادری، راجہ علی اصغر قادری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے “ادب” کو موضوع سخن اور تربیت بنایا حسب پروگرام بعد از نماز ظہر سیدی مرشدی مولائی قطب عالم پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی قادری رزاقی سروری نے مختصر گفتگو اور دعا فرمائی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Milad-un-Nabi ﷺ Celebration Held at Jamia Masjid Al-Khaleel Grid Station; Prof. Dr Sajid ur Rehman and Scholars Attend
جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں محفل میلاد مصطفی ﷺ، پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور علمائے کرام کی خصوصی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2025)
جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں محفل میلاد مصطفیﷺحضور مفکر اسلام دنیا اسلام کے عظیم مبلغ پیر طریقت حضور قبلہ پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی خصوصی شر کت،تحصیل بھر کے علمائے دین نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق مہتہمم جامع مسجد الخلیل وجامعہ جمال القرآن صاحبزادہ محمد فرید، خطیب جامع مسجد الخلیل حافظ وقاری محمد صغیر اور خادم جامع و ادارہ کبیر احمد قادری کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیﷺبسلسلہ ایصال ثواب پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ اور پیر عبد القادر قادری عباسی ؒانعقاد پذیر ہوئی جس میں حضور مفکر اسلام دنیا اسلام کے عظیم مبلغ پیر طریقت حضور قبلہ پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،پیر سید جابر حسین شاہ، پیر کاظم حسین شاہ، پیر سید حنیف حسین شاہ، صدر انجمن فدایان رسول ﷺ ممتاز سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،نوجوان عالم دین غلام مرتضیٰ صابری، مولانا حافظ فخر عباس،علامہ حافظ ذوالفقار چشتی،عظیم عاشق رسول سرپرست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل پاکستان راجہ صغیر احمد بگہاروی، بلبل مدینہ عظیم ثنا خوان حافظ محمد فیاض عباسی، راجہ منور جنجوعہ بگہاروی، ماسٹر عبدالستار عباسی سمیت تحصیل بھر کے علمائے دین نے شرکت کی اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے مدینے میں ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی اس معاشرے کی سب سے بڑھی خصوصیت تھی کہ اللہ پاک کے رسول ﷺ نے انسان کو انسانیت سے روشناس کرایا اور انسان کو یہ باور کرایا کہ وہ اس کائینات کی مقدس ترین ہستی ہے اللہ پاک نے ساری کائینات کو بنایا مگر انسان کی تخلیق پر اللہ نے فرمایا کہ اس ساری کائینات میں بہترین صورت میں کسی کو پیدا کیا تو وہ انسان ہے اسی لیے فرمایا گیا کہ اگر کسی ایک انسان کو قتل کیا گیا تو ساری انسانیت کا قتل ہے اور جس نے ایک جان بچایا گویا اس نے ساری انسانیت کی جا ن بچائی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کریہود و نصاریٰ کا مقابلہ کریں کیونکہ آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فتنہ سر اٹھاتا جا رہا ہے دشمنان اسلام مختلف حیلوں بہانوں سے مسلمانوں کے ایمانوں پر حملے کر رہے ہیں ان کی کوشش ہے کسی نہ کسی طرع مسلمانوں پر عشق مصطفیﷺ سے دور کیا جائے مگر ان کو ایک بات بتانے چاہتے ہیں کہ وہ خون ریزی کر کے مسلمانوں کو دبا توسکتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر حکومت مدینے والے محبوب ﷺ کی ہی رہے گی اپنے دل محبت رسول میں گرفتار ہیں عشق مصطفیﷺ کو ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے، آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Renowned Islamic Scholar Allama Qari Mufti Abdul Rahim Naqshbandi Mujaddidi Bagharvi Passes Away in England; Funeral to Be Held Today in Kahuta
معروف عالم دین علامہ قاری مفتی عبد الرحیم نقشبندی مجددی بگھاروی انگلینڈ میں وفات پا گئے، نمازِ جنازہ آج کہوٹہ میں ادا کی جائے گی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2025)
صاحبزادہ محمد داؤد بگھاروی، قاری ارشد نقشبندی بگھاروی، قاری محمد امجد بگھاری اور ظفر بگھاری کے والد محترم معروف عالم دین حضرت علامہ قاری مفتی عبد الرحیم نقشبندی مجددی بگھاروی انگلینڈ میں سے وفات پا گئے ہیں ان کی نمازے جنازہ آج مورخہ26اکتوبر2025بروز اتوار 2بجے بمقام جامع مسجد انوار الہی رحمان آباد،جیوڑہ روڈ،تحصیل کہوٹہ میں ادا کیا جائے گا۔
Rising Theft Incidents in Kahuta: Woman’s Wallet, Cash, and Mobile Stolen
کہوٹہ شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، خاتون کے پرس سے نقدی اور موبائل چوری

کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 23 اکتوبر 2025)— کہوٹہ شہر میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ۔ کہوٹہ شہر میں ایک خاتون کے پرس سے نقدی، موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کر لیا گیا۔ تفصیل کہوٹہ مطابق موتی بازار کہوٹہ سے ایک خاتون کے پرس سے نقدی، موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ چوری لیا گیا۔ خاتون نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو پرکال اطلاع دی کہ میرے پرس نقدی مبلغ اٹھارہ ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون جس کی مالیت تقریباََ پانچ ہزارروپے تھی کسی نے چوری کر لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی شروع کر دی۔
Six year child abused in Nara
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کاافسوس ناک واقع




