DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Farewell Ceremony Held for Teacher Shafiq Bhatti on His Retirement

مدرس شفیق بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب، تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |19, اکتوبر، 2025)–معروف مدرس پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر شفیق بھٹی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی، ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،خالد محمود مرزا، نمبردار راجہ ذوالفقار علی چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی، چوہدری اسد الرحمان ایڈوکیٹ،ملک صابر اعوان نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی،لک ارشادِ سلطان صدر اپیکا ضلع راولپنڈی راجہ یاسر عزیز ممبر ایس ایم سی کمیٹی،چوہدری رشید اختر سنئیر ہیڈماسٹر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے شفیق بھٹی کی تعلیمی اور تنظیمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفیق بھٹی انتہائی محنتی فرض شناس استاد تھے جنہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جس کی بدولت ان کے شاگرد ہر سال مختلف تعلیمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے رہے شفیق بھٹی نے کہا کہ انکی ترجیحات میں نظریہ اسلام و پاکستان کو ہمیشہ اولیت حاصل رہی اللہ کا شکر ہے جس نے فرائض کی انجام دہی میں میری سرپرستی اور رہنمائی کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 19, 2025)
Renowned teacher and former President of the Punjab Teachers Union Kallar Syedan, Shafiq Bhatti, has retired after completing his term of service.

A farewell ceremony was held in his honor at Government Primary School Mahira Sanghal, attended by a large number of educationists, union representatives, and community members.

Prominent participants included Deputy District Education Officer Daud Akhtar Kayani, Retired Assistant Commissioner Raja Zahid Hussain, Khalid Mehmood Mirza, Numberdar Raja Zulfiqar Ali (Chairman, Numberdar Association District Rawalpindi), Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate, Malik Sabir Awan (Vice President, PTU District Rawalpindi), Malik Irshad Sultan (President, APECA District Rawalpindi), Raja Yasir Aziz (Member, SMC Committee), and Chaudhry Rasheed Akhtar (Senior Headmaster), among others.

Speakers lauded Shafiq Bhatti’s educational and organisational contributions, describing him as a hardworking and devoted teacher who not only focused on academics but also emphasised the moral and character development of his students. Owing to his dedication, his students consistently achieved top positions in various educational competitions.

In his address, Shafiq Bhatti expressed gratitude to Allah Almighty for granting him strength and guidance throughout his career. He said that his priorities had always been centered on the ideology of Islam and Pakistan, which guided his professional journey from beginning to end.


کلر سیداں: مسماۃ (آ) نے شوہر، دیور اور ساس پر سنگین تشدد کا الزام — دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر، پولیس تفتیش کر رہی ہے

Pind Bainso: Woman alleges severe assault by husband, brother-in-law and mother-in-law — right-hand finger fractured; police investigating

Kallar Syedan: Unknown suspects drug rickshaw driver, steal vehicle and mobile phone before fleeing the scene

کلر سیداں: نامعلوم ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر دیا، رکشہ اور موبائل فون چھین کر فرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |19, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں میں ملزمان جھاڑو کاٹنے کےلئے لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور پیپسی پلا کر رکشہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عبدالحلیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بونیر کا رہائشی ہے اور موہڑہ پھڈیال کے قریب اپنی فیملی کے ساتھ رہ رہا ہے اور محنت مزدوری کرنے کےلئے ایک عدد لوڈر رکشہ رکھا ہوا ہے وہ گاہک کے انتظار میں مرید چوک کلر سیداں میں کھڑا تھا کہ اسی دوران دو اشخاص جنہوں نے داڑھیاں رکھی ہوئی تھیں میرے پاس آئے اور کہا کہ منگال بائی پاس کے قریب ہم نے سروٹ کاٹ کے رکھے ہوئے ہیں وہ لے کر جانے ہیں جس پر میں اپنا رکشہ لے کر منگال بائی پاس پر پہنچا جبکہ وہ دونوں اپنے موٹر سائیکل پر وہاں آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جھاڑو کاٹو تمہیں فالتو پیسے دے دیں گے جس پر میں ان کیساتھ سروٹ کاٹنے لگ گیا تھوڑی دیر بعد انہوں نے مجھے پیپسی کی بوتل پلائی جس سے مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور جب ہوش آیا تو کافی لوگ میرے پاس کھڑے تھے جنہوں نے مجھے ہسپتال پہنچایا۔ نامعلوم ملزمان مجھے بے ہوش کر کے میرا لوڈر رکشہ اورموبائل فون بھی لے گئے۔ ملزمان حلیے سے پٹھان لگ رہے تھے۔


Kallar Syedan: Mother of Aamir Khan, Sohail Khan, Faisal Khan of Ghazanabad and aunt of Khan Usman Yousafzai passes away

کلر سیداں: غزن آباد کے عامر خان، سہیل خان، فیصل خان کی والدہ اور خان عثمان یوسفزئی کی تائی انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |19, اکتوبر، 2025)–غزن آباد کے عامر خان، سہیل خان،فیصل خان کی والدہ محترمہ اور خان عثمان یوسفزئی کی تائی صاحبہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،اصف نذیر بٹ،ماسٹر چوہدری عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،شیخ حسن سرائیکی،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ شعور قدوس، شیخ سلیمان شمسی، چوہدری نعیم بنارس و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button