DailyNewsHeadlinePothwar.com

Kallar Syedan: Flour Mills Defy Government Orders — Selling 15kg Bags at 20kg Rates, Public Faces

کلر سیداں; آٹا ملوں کا حکومتی احکامات سے انحراف — بیس کلو کے نرخوں پر پندرہ کلو آٹا فروخت، عوام پریشان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14, اکتوبر، 2025): آٹا ملوں نے حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر دس کلو اور بیس کلو کے تھیلے بند کر کے بیس کلو کے نرخوں میں پندرہ کلو تھیلے کی فروخت شروع کر رکھی ہے جس سے عوام کو مہنگےداموں آٹا خریدنا پڑتا ہے کریانہ فروش یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر نصیر اختر بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلور ملوں نے سرکاری نرخوں پر آٹا دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور دس کلو اور بیس کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بھی بند کردی ہے فلور ملز مالکان پندرہ کلو تھیلے کے نرخ 1750 روہے مانگ رہے ہیں جبکہ حکومت نے بیس کلو آٹے کی قیمت 1800 مقرر کر رکھی یے فلور ملز مالکان دس اور بیس کلو کے تھیلے تیار کرنے سے انکاری ہیں اور بیس کلو کے نرخوں پر پندرہ کلو آٹا فروخت کیا جا رھا ہے بعض لوگ دس کلو آٹا بھی بمشکل خرید پاتے ہیں وہ زیادہ نرخوں پر پندرہ کلو خریدنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتے انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور فلور ملز مالکان کو سرکاری نرخوں پر دس اور بیس کلو آٹے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب انتظامیہ نے صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا تو آٹے کا بحران جنم لے سکتا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 14, 2025):
Flour mills in Kallar Syedan have reportedly disregarded government directives by discontinuing the sale of 10kg and 20kg flour bags and instead introducing 15kg bags priced at the rate of 20kg. This move has forced consumers to buy flour at inflated prices.

According to the President of the Kallar Syedan Grocery Traders Union, Naseer Akhtar Bhatti, flour mill owners have outright refused to supply flour at the official rates and have stopped producing the 10kg and 20kg bags altogether.

He stated that the mills are now demanding Rs. 1,750 for a 15kg bag, while the government’s fixed price for a 20kg bag is Rs. 1,800. The flour mill owners are unwilling to prepare 10kg or 20kg bags and are selling 15kg bags at the higher price meant for 20kg.

Many citizens, he added, are struggling to even afford 10kg of flour, and purchasing 15kg at inflated prices is beyond their reach. He urged the Commissioner of Rawalpindi to take immediate notice of the situation and ensure flour supply at official rates, warning that if prompt action is not taken, a flour crisis may emerge in the region.

کلر سیداں میں حکومت پنجاب کے حکم پر تین مذہبی مدارس سیل، امن کمیٹی کے رکن سمیت متعدد افراد گرفتار

Three Religious Seminaries Sealed in Kallar Syedan on Punjab Government’s Orders

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14, اکتوبر، 2025): حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے مذہبی جماعت کے تین مدارس کو فوری طور پر سر بمہر کر دیا ہے۔جن میں جامعہ امام احمد رضا چھپری،مدرسہ کنزل ایمان اور جامعہ مدرسہ فاطمتہ الزہرا چنالی شامل ہیں جبکہ مزہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد سے متعدد زمہ داران کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سرکاری امن کمیٹی کے رکن راجہ ازرم حمید سیالوی ان کے فرزند حافظ زبیر تبسم اور مولانا نصیر بھی شامل ہیں۔

Court Orders Sheikh Naveed to Return Rs. 20 Million After Dishonored Cheques in Kallar Syedan Case

کلر سیداں: عدالت نے شیخ نوید کو دو کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14, اکتوبر، 2025): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احمد ارشد محمود جسرا نے شیخ نوید نامی شخص کو دو کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔شیخ نوید نے آصف بشیر بھٹی سے دو کروڑ روپے کی رقم وصول کی اور بعد ازاں دو عدد چیکس جاری کئے جو بنک میں مطلوبہ رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گئے۔ بعد ازاں آصف بشیر بھٹی کی طرف سے دو کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے کا دعوی دائر کیا تھا جس پر مدعی کے ماہر قانون چوہدری عبدالحلیم ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے دعوی ڈگری جاری کرتے ہوئے ملزم شیخ نوید کو دو کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button