DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Thousands Attend Funeral of Kahuta Resident Waleed Khan, Who Passed Away in Korea
کہوٹہ کے رہائشی ولید خان کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، مرحوم کوریا میں وفات پا گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتوبر2025)
کوریا میں فوت ہونے والے کہوٹہ کے رہائشی ولید خان کہوٹہ محلہ آڑہ والے قبرستا ن میں سپر د خاک،نمازے جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ آڑہ والے دوست محمد خان مرحوم کے بیٹے،حمزہ ولید خان کے والد،سعید خان کوریا والے کے بھائی،راجہ رفاقت اقبال،ماسٹرمحمد زبیر کے ماموں زاد بھائی اورجہانگیر خان کے داماد ولید خان جو بیرون ملک (کوریا)میں وفات پا گے تھے مرحوم کی نماز جنازہ محلہ آڑہ والے قبرستان میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق کھٹڑ،حاجی ارشد محمود،ندیم ستی،پی پی پی کے مسعود احمد بھٹی،نو جوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود سونا بھائی،سابق کونسلر یوسی پنجاڑ منیر احمد ستی،معروف کاروباری شخصیت ملک منیب اعوان، معروف سیاسی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان چھنی کہوٹہ، ملک زبیر مر حبا سویٹ ہاؤس چھنی بازار،پی ٹی آئی لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر عدیل افضل،معروف کاروباری شخصیت ملک یاسر مجید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزارو ں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔




