کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |13, اکتوبر، 2025)–کلر سیداں کی یوسی غزن آباد کے موضع نوتھیہ شریف میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے،سکندر خان ولد عدالت حسین سکنہ نوتھیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ناصر مسلح کلاشنکوف،عرفان مسلح ڈنڈا،یاسر مسلح ڈنڈا، ادریس مسلح کلہاڑی، امجد مسلح کلہاڑی،ذیشان مسلح ڈنڈا،ارشد مسلح ڈنڈا،طارق مسلح ڈنڈا ہمراہ 10/15 نامعلوم افراد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گئے اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر گالم گلوچ کی اور ہراساں کیا۔ اس موقع پر ناصر نے کلاشنکوف سے سیدھے فائر کئے ہم نے کمروں میں پناہ لی۔ ذیشان نے وار ڈند ا کیا جو مجھے بائیں بازو پر لگا پھر اس نے اپنی قمیض سے خنجر نکال کر مجھے مارنے کی کوشش کی۔میرا بڑا بھائی فیضان سکندر چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو مسمی امجد نے کلہاڑی کے دستے سے وار کر کے اس کا سر زخمی کر دیا پھر عرفان نے وار ڈنڈا کیا جو اسے کمر پر لگا،یاسر نے وار ڈنڈا کیا جو اسے ٹانگ پر لگا۔مذکورہ بالا افراد للکارتے ہوئے میرے بھائی طارق کے گھر دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔شوکت جس کے ہاتھ میں خنجر تھا نے گھر کے اندر داخل ہو کر طارق کی بیٹی عبرت شاہین کو جان سے مارنے کی نیت سے سر کے بائیں جانب خنجر سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی پھر ادریس نے غلام قادر پر کلہاڑی کا وار کیا جو اس کے بائیں بازو پر لگا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔مدعی کے مطابق ملزمان کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے جو غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 13, 2025):
A violent clash between two rival groups in the village of Nothia Sharif, Union Council Ghazanabad, Kallar Syedan, left at least ten people injured, including several women.
According to a police report filed by Sikandar Khan, son of Adalat Hussain, resident of Nothia Sharif, the incident occurred when armed men stormed his home. Sikandar stated that he was at home with his family when Nisar, armed with a Kalashnikov, Irfan, Yasser, Zeeshan, and Arshad, carrying sticks, and Amjad and Idrees, armed with axes, along with 10 to 15 unidentified accomplices, forcibly entered his house, violating the sanctity of his home and threatening the women and children.
The complainant said that Nisar fired shots with his Kalashnikov, prompting the family to take shelter in nearby rooms. Zeeshan allegedly struck Sikandar with a stick on his left arm and then attempted to attack him with a knife. When Sikandar’s elder brother, Faizan Sikandar, intervened, Amjad reportedly hit him on the head with the handle of an axe, while Irfan and Yasser attacked him on his back and leg, respectively.
The assailants then forced their way into the home of Sikandar’s brother, Tariq. One of the attackers, Shoukat, armed with a knife, allegedly stabbed Tariq’s daughter, Ibrat Shaheen, in the head, injuring her. Idrees also attacked Ghulam Qadir with an axe, injuring his left arm.
The suspects reportedly opened fire as they fled the scene. Sikandar claimed the attackers were part of a local land-grabbing group that intimidates and threatens poor residents to seize their properties. Police have registered the case and initiated further investigation into the incident.
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا بیان — ملک کی ترقی کے وقت افراتفری پھیلانا دشمنوں کی سہولت کاری ہے
PML-N Leaders Say: Creating Chaos During National Progress Serves the Enemies’ Agenda
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |13, اکتوبر، 2025)–مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور شاھد جمیل عباسی نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب بھی ملک آگے کی سمت بڑھتا ہے دنیا پاکستان کی بات کو سنتی ہے تو ملک کے اندر سے کچھ نادان افراتفری پیدا کرکے اغیار کی سہولت کاری کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے جس جرات اور بہادری سے نہ صرف رات کے اندھیرے میں کی جانے والی بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ اسے ایسی بدترین شکست سے دو چار کیا کہ بھارت آج تک وہ زخم چاٹ رھا یے پاکستان کی تاریخی فتح کا اعتراف دنیا بھر نے کیا مگر ہر چند ماہ بعد کچھ عناصر پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق یے کی آڑ میں سورش برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں پاکستان نے جن کشمیریوں کی وجہ سے بھارت سے چار جنگیں لڑیں وہی حقوق کے نام پر نفرت اور تعصب کو ہوا دینے لگے پھر ایک مزہبی جماعت نے اس وقت اسلام آباد کی سمت چڑھائی کردی جب افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا جسے ہماری افواج نے دندان شکن جواب دیا انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو حماس اور فلسطینیوں نے تسلیم کرکے جشن منایا مگر پاکستان میں کچھ جماعتوں کو یہ معائدہ قبول نہیں کوئی معائدے کے نکات میں کیڑے نکال رھا ہے کوئی پرامن کے احتجاج کے نام پر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے یہ وقت نماز شکرانہ کی ادائیگی کا تھا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کل کی طرح آج بھی وفاقی حکومت مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دوبیرن کلاں کے نعمان بشیر رشتۂ ازدواج میں منسلک، ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
Nauman Bashir of Doberan Kallan Ties the Knot; Prominent Political and Social Figures Attend Wedding Reception
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |13, اکتوبر، 2025)–دوبیرن کلاں کے صحافی منیرچشتی کے بھتیجے اور حاجی محمد بشیر کے فرزند نعمان بشیر رشتہ آزدواج میں منسلک ہوگے، لدعوت ولیمہ کی تقریب میں ازادکشمیر کے وزیر صنعت وتجارت راجہ محمد صدیق،راجہ سلیمان صدیق,ظفراقبال کیانی، راجہ یاسر محمود،محمد یعقوب خان،احمد حنظلہ ایوب خان،ظہیر خان،خان رفاقت حسین،کاشف سعید،محمدأیان،زوہیب ہمایوں،محمد علی خان، طالب حسین،خان شبیر خان،چوہدری طارق سعید، یاسر علی کیانی، چوہدری آصف نورانی،ماسٹر محمد صدیق،ماسٹر محمد شریف، چوہدری نسیم،چوہدری عبدالقدوس گرداور، چوہدری مختار حسین، چوہدری صغیر،سرفراز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
Prayer Ceremony Held in Bakhral Rajgaan for Late Raja Arif, Father of Pakhraal Jamwal Rajput Council Vice President Raja Bilal Madni
پکھڑال جموال راجپوت کونسل کے نائب صدر راجہ بلال مدنی کے والد مرحوم راجہ عارف کی دعائیہ تقریب بکھڑال راجگاں میں منعقد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |13, اکتوبر، 2025)– پکھڑال جموال راجپوت کونسل کے نائب صدر راجہ بلال مدنی، راجہ اشعر، راجہ حیدر کے والد راجہ عارف مرحوم کی دعائیہ تقریب گاؤں بکھڑال راجگاں میں ہوئی جس سے سابق مشیر پی آٸی ایم ایف و چیٸرمین ادب اکادمی پٹھوار راجہ شاھد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک معزز،شریف اور اچھے انسان تھے۔ ممبر پاکستان کالمسٹ ایسوسی ایشن، مفکر پٹھوار راجہ شاہد رشید اور راجہ زاہد رشید آف درکالی شیرشاھی نے دعا فرمائی کہ اللہ مرحوم کو جنت سے نوازے اور لواحقین کو صبر عنایت فرمائے۔
Kallar Syedan’s Elder Raja Muhammad Waris Passes Away at the Age of 105
کلر سیداں کے بزرگ شہری راجہ محمد وارث 105 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |13, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں کے دوکاندار الطاف پوپا کے بڑے بھائی راجہ محمد وارث ایک صدی سے زائد بہاریں دیکھنے کے بعد دارفانی کو کوچ کر گئے ان کی عمر 105 برس تھی مرحوم کی خوش بختی تھی کہ انہوں نے اپنے بچوں بلکہ پوتوں کی شادیوں میں بھی شرکت کی نمازجنازہ گاؤں تل مہاجراں میں ادا کی گئی۔