DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: MPA Raja Sagheer Ahmed Visits Families of Three Murder Victims in Nograan
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی نوگراں میں قتل ہونے والے تین افراد کے گھر آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2025)
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا نوگراں میں قتل ہونے والے 3افراد کی رہائش گا ہ آمد مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار، اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نوگراں میں ایک واقعہ میں 3افراد نصیر ولد غضنفر، شہزاد ولد سید اکبر اور بشارت ولد منصبدارکوقتل کر دیا گیا تھا گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری، حاجی محمد ظفر قادری نے نوگراں ان کی رہائش گاہ پر جا کرمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیااور اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔




