کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):پنجاب ہائی وے کے ٹھیکیدار کی غفلت سے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ٹھیکیدار کی کارپٹ سڑک پر کھڑی مکسچر مشین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پینتیس سالہ نوجواں عاہد محمود ولد محمد شبیر سکنہ ڈہوک بابا سلطان علی منیاندہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی کزن فیصل ولد اورنگزیب شدید زخمی ہو گیا واقعہ منگل کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نوجوان عاہد محمود اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کلرسیداں دھانگلی روڈ کے زریعے اپنے گھر جا رھا تھا جب اس نے کنوھا بھٹہ کراس کیا تو ٹھیکیدار کی تعمیراتی مکسچر مشین عین کارپٹ سڑک کے اوپر کھڑی تھی اسی اثنا میں سامنے سے بھی گاڑی آ گئی جس کی ہیڈ لائٹ کی وجہ سے سے کچھ دکھائی نہ دیا اور موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ٹھیکیدار کی مشین سے جا ٹکرایا جس سے عاہد محمود ولد شبیر سکنہ منیاندہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی کزن فیصل شدید زخمی ہوا دونوں کو ریسکیو کلرسیداں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا یاد رہے کہ ٹھیکیدار کی غفلت سے یہاں درجنوں حادثات ہو چکے ہیں جن میں متعدد جاں بحق و زخمی بھی ہوئے ادہر پنجاب ہائی وے نے چمک سے متاثر ہو کر سڑک کے اطراف میں نالیوں بنانے کی بجائے نوتعمیر شدہ کارپٹ سڑک کو کاٹ کر دوسری جانب نکاسی کی منتقلی کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور یہ غیر قانونی کام نیسپاک اور پنجاب ہائی وے کی ملی بھگت سے ہو رھا ہے شہریوں نے صورتحال پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے زمہ داران کے خلاف فوری سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | October 8, 2025):
A tragic accident occurred on the Kallar Syedan–Dhuangali Road when a motorcycle collided with a construction mixer machine that had been left standing in the middle of the newly carpeted road by a contractor of the Punjab Highway Department.
According to details, 35-year-old Aahid Mehmood, son of Muhammad Shabbir, a resident of Dhoke Baba Sultan Ali, Manianda, died on the spot, while his cousin Faisal, son of Aurangzeb, sustained serious injuries.
The incident took place on Tuesday evening around 7:30 PM when Aahid Mehmood was returning home with his cousin. As they crossed Kanoha Bhatha (Klin), a vehicle approached from the opposite direction, and due to the glare of its headlights, the riders could not see the mixer machine parked directly on the carpeted road. The motorcycle crashed into the machine, resulting in Aahid’s instant death and Faisal’s critical injuries.
Rescue 1122 personnel from Kallar Syedan shifted both victims to THQ Hospital Kallar Syedan.
Local residents reported that several accidents have occurred in the same area due to the negligence of the contractor, with many casualties and injuries over time. Meanwhile, the Punjab Highway Department, allegedly influenced by external interests, has committed another serious violation by cutting through the newly constructed carpeted road instead of building proper drainage channels on its sides.
Citizens have expressed strong anger and resentment, demanding immediate and strict action against the responsible officials and contractors involved in this negligence.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثات کا نوٹس، ہائی وے مشینری کی سڑک پر موجودگی پر سخت اقدامات کا اعلان
Assistant Commissioner Kallar Syedan Takes Notice of Traffic Accidents on Dhuangali Road, Vows Strict Action Against Highway Machinery on Roads
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثات کا نوٹس لے لیا انہوں نے کہا کہ حادثات کی ایک وجہ تو تیز رفتاری ہو سکتی ہے مگر یہاں پر زیادہ حادثات پنجاب ہائی وے کے ٹھیکیدار کی مشینری سڑک پر کھڑی ہونے سے ہو رہے ہیں متعدد افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بھی یہی مشینری ہے اہلکار دن کے اوقات میں کام کرتے ہیں اور رات کے اوقات میں مکسچر مشین و ٹرالی وغیرہ سڑک پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ آج ہی ہائی وے سے بازپرس کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ رات کو کسی قسم کی مشینری سڑک پر کھڑی نہ ہو انہوں نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ کارپٹ سڑک پر احتیاط سے چلیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں
لر سیداں کے کاشتکاروں کا کھاد کے نرخوں میں اضافے پر احتجاج، حکومت سے فوری نوٹس کا مطالبہ
Kallar Syedan Farmers Protest Sharp Increase in Fertiliser Prices, Urge Government to Take Immediate Action
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):کلرسیداں کے کاشتکاروں نے کھاد کے نرخوں میں بھاری اضافے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسان نے گندم کی فصل تیار کی تو اسے کوڑیوں کے بھاؤ خریدا گیا جس سے انہیں شدید مالی نقصان ہوا اب جب دوبارہ گندم کی کاشت کا وقت ہوا تو کھاد کے نرخوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا یوریا فی بوری 4400 ڈی اے پی 15000 ناہٹرو فاسٹ 3700 فی بیگ فروخت ہو رہی ہیں کاشت کار کو فصل کاشت کرنے کی صورت میں شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رھا یے حکومت کا کھاد کے نرخوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے انہوں نے وزیراعلی مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ کھاد کے نرخوں میں بھاری اضافے کا فوری نوٹس لیں اور کھاد کی کم نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
egional Transport Authority Cracks Down in Kallar Syedan – 10 Vehicles Without Passing and Permits Impounded
کلر سیداں میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارروائی، پاسنگ اور پرمٹ کے بغیر چلنے والی 10 گاڑیاں بند
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے ایم ایم پی آئی سید ندیم عباس نے کلر سیداں میں پاسنگ اور پرمٹ شارٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دس گاڑیاں تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیں،ایم ایم پی آئی کے مطابق 08 ہائی ایس،ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی اور ایک عدد لوڈنگ پک آپ کو تھانے بند کروا دیا ہے۔
Punjab Highway Patrol Seizes Fireworks in Chowk Pindori – Case Registered Against Three Individuals
چوک پنڈوری میں پنجاب پٹرولنگ ہائی وے کی کارروائی، آتش بازی کا سامان برآمد، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):پنجاب پٹرولنگ ہائی وے چوکپنڈوری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالصغیر نے ناکہ بندی کے دوران آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پٹرولنگ ہائی وے چوکپنڈوری کا عملہ چھپر کے مقام پر گشت و سنیپ چیکنگ پر موجود تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی روات کی جانب سے آئی جسے قاسم حسین سکنہ چونترہ ڈرائیور چلا رہا تھا،ساتھ بیٹھے شخص کا نام زین العابدین جبکہ تیسرے شخص کا نام دانش معلوم ہوا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر سامان آتش بازی جس میں ہوائیاں 24 عدد، سٹگ 12 عدد،انار 24 عدد،مون گولا 2 عدد اورچائنہ انار 2 ڈبی برآمد ہوئے جن کی بابت مذکورہ بالا افراد بر موقع کوئی پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Mother-in-Law of Kallar Syedan Deputy DCO Muhammad Dawood Kayani Passes Away – Funeral Held in Garhat Village`
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08, اکتوبر، 2025):ڈپٹی ڈی سی او کلرسیداں محمد داؤد کیانی کی خوشدامن اور برطانیہ کے قصبہ سلاؤ میں مقیم راجہ سخاوت حسین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں گرھٹ میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعوان،پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی نائب صدر راجہ عبد الرؤف، تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبد الوحید، ایپکا کے کارکنوں محمد طارق، راجہ محمد اظہر، محمد ثاقب، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے راجہ محمد نیئر اکرم راجہ،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،قاضی عبدالماجد، قاسم رضا،عبدالوحید و دیگر نے شرکت کی۔