DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Lawyers Demand Action Over Police Brutality and Mismanagement at Maryam Nawaz Health Clinic Choa Khalsa
کلرسیداں پولیس اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چوآخالصہ کی بے ضابطگیوں پر وکلاء کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07, اکتوبر، 2025)معروف نوجوان قانون دان راجہ عمیر طارق ایڈووکیٹ،راجہ سمیر ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ اور راجہ غلام نقی نے وزیراعلی مریم نواز سے پولیس اسٹیشن کلرسیداں اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چوآخالصہ کا قبلہ درست کرنے اور انہیں ملکی قوانین کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اپنی رہائشگاہ چوآخالصہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار حمزہ اسد نامی نوجواں شریف شہری ہے وہ کسی جرائم میں ملوث ہے نہ ہی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے نہ ہی پولیس کے پاس اس کے خلاف کوئی درخواست موجود ہے یہ بیمار ہے اسے کینولا لگا ہوا تھا کہ سفید کپڑوں میں ملبوس کلرسیداں پولیس کے دو اہلکار کامران اور ناصر کیانی چوآخالصہ بازار سے زبردستی اٹھا کر ہمراہ لے گئے انہوں نے پہلے اسے ہراساں کیا اور الزام لگایا کہ تم چرس اور شراب فروخت کرتے ہو اس کے انکار پر انہوں نے اسے زمین پر لٹا کر اسے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ایک اہلکار اس تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رھا اہلکاروں نے اسے سی سی ڈی سے مروانے کی دھمکیاں دیں اس دوران پولیس اہلکاروں نے اس کی جیب سے ستائیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور پھر شام کو اس کے بھائی بلال سے دس ہزار روپے مزید وصول کرکے اسے چھوڑ دیا سی پی او راولپنڈی کو اس بابت درخواست دی گئی مگر کچھ بھی نہ ہوا جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دوسری جانب چوآخالصہ کے ایک شخص محمد شعبان ولد محمد منشا کا مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ڈاکٹر نے اس کے داخلے اور علاج پر پابندی عائد کرکے انوکھا اقدام کیا ہے اس کی حاملہ اہلیہ مریم نواز کلینک چوآخالصہ گئی تو اسے ہسپتال سے یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ تمہارا یہاں علاج نہیں ہو سکتا وہ اپنی کمسن بچی صفیہ بی بی عمر تیرہ برس کو لے کر مریم نواز ہیلتھ کلینک چوآخالصہ گیا تو کاؤنٹر پر موجود اہلکار خزیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر انوشن میں تمہارے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تم بچی سمیت فورا باہر نکل جاؤ، اس نے محکمہ صحت کو اس بابت درخواست دی مگر محکمہ نے کاروائی نہ کی مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے علاؤہ کوئی اسے پوچھ ہی نہیں سکتا اس طرح ہسپتال کا عملہ مریم نواز کی پالیسیوں کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے ایک غریب شہری اور اس کی فیملی کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے مسلسل انکاری ہے لہذہ وزیراعلی مریم نواز پولیس اسٹیشن کلرسیداں اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چوآخالصہ کے زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے شہریوں کو انصاف فراہم کریں اور ان اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 7, 2025)
Prominent young lawyers — Raja Umair Tariq Advocate, Raja Sameer Advocate, Atif Ijaz Butt, and Raja Ghulam Naqi — have called on Chief Minister Maryam Nawaz to take immediate notice of serious irregularities and misconduct in Kallar Syedan Police Station and Maryam Nawaz Health Clinic Choa Khalsa.
Addressing a press conference at their residence in Choa Khalsa, the lawyers alleged that a respectable citizen, Sardar Hamza Asad, who is not involved in any criminal activity, was illegally detained and brutally tortured by two plainclothes police personnel, Kamran and Nasir Kayani, from Kallar Syedan Police Station.
According to the lawyers, Hamza Asad, who was unwell and had a cannula inserted in his arm, was forcibly taken from Choa Khalsa Bazaar. The policemen accused him of selling narcotics and alcohol. When he denied the allegations, they threw him to the ground and subjected him to severe physical assault. One of the officers allegedly recorded the incident on video while threatening to kill him in a fake encounter.




