DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: RPO Babar Sarfraz Alpa Inspects Rawat Police Station, Stresses People-Friendly Policing

آر پی او بابر سرفراز الپا کا تھانہ روات کا دورہ، عوام دوست پولیس کلچر پر زور

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,ستمبر، 2025):—ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ روات کا دورہ کیا، دوران دورہ آرپی او نے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، VSO روم اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر آر پی او بابر سرفراز الپا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائے اور تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو بلا تفریق اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،

سروس ڈلیوری کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، تھانے عوام کے لیے انصاف اور تحفظ کے دروازے ہیں، لہٰذا یہاں آنے والا ہر شہری عزت و وقار کے ساتھ سنا اور انصاف کا حق دار سمجھا جائے۔ عوام کا اعتماد پولیس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور اس اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس افسران و اہلکار ہر وقت ذمہ داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں

،آر پی او نے مزید کہا کہ تھانوں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تھانہ کلچر کو عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہری پولیس کو اپنا حقیقی محافظ سمجھیں۔

Regional Police Officer (RPO) Rawalpindi Region, Babar Sarfraz Alpa, visited Rawat Police Station where he inspected the building, front desk, lock-up, VSO room, and other related facilities.

During the visit, RPO Alpa emphasised that cleanliness in the police station must be improved and that timely and impartial justice should remain the top priority for the police. He warned that no compromise on service delivery standards would be tolerated.

“Police stations are the gateways of justice and protection for the public. Every citizen who comes here must be heard with dignity and treated as deserving of justice,” he said. He further added that public trust is the police’s greatest asset, and it should be strengthened through responsibility, transparency, and professionalism.

The RPO also announced that the performance of police stations would be regularly monitored and that all available resources would be utilized for the prompt redressal of public complaints. He urged officers to adopt a people-friendly policing culture so that citizens consider the police their true protectors.

روات پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

Rawat Police Arrest Three-Member Car-Lifting Gang, Recover Stolen Vehicles

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,ستمبر، 2025):—روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی تین مسروقہ کاریں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تینوں گاڑیاں روات کے علاقے سے چوری کی تھیں۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Islamabad: Traffic Advisory Issued for Rawat T-Chowk Construction — Expressway to Remain Closed for two hours

روات ٹی چوک پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری، ایکسپریس ہائی وے دو گھنٹے بند رہے گی

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,ستمبر، 2025):–اسلام آباد پولیس نے ٹی چوک روات میں تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ روات ٹی چوک پر تعمیراتی کام کے باعث ایکسپریس ہائی وے دن 11:00 بجے سے 01:00 بجے تک کاک پل سے روات ٹی کراس تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
لاہور/روات سے آنے والی ٹریفک متبادل طور پر بذریعہ راولپنڈی اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے۔اسلام آباد سے لاہور/روات جانے والی ٹریفک کاک پل سے بائیں کہوٹہ روڈ، چکیاں سے دائیں جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔ ڈائیورشن کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button