DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebrated in Burton-on-Trent Under Pir Syed Mudassir Hussain Shah
برٹن آن ٹرینٹ میں پیر سید مدثر حسین شاہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل

برٹن آن ٹرینٹ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10ستمبر2025)
پیر سید مدثر حسین شاہ کے زیر اہتمام برٹن آن ٹرینٹ میں عید میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل،راجہ محمد شکیل کیانی،چوہدری محمد یونس آف بڑوئی آزاد کشمیر،چوہدر ی اصغر،عیسیٰ شکیب کیانی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل آستانہ عالیہ غوث اعظم برٹن آن ٹرینٹ میں دربا ر عالیہ پرتہ شریف چک بیلی روڈ کے سجادہ نشین پیر سید مدثر حسین شاہ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ غوث اعظم برٹن آن ٹرینٹ میں عید میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل کا نعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی صدر پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ،چوہدری محمد یونس آف بڑوئی آزاد کشمیر،چوہدر ی اصغر،عیسیٰ شکیب کیانی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر نعت خوانوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ اس موقع پرپیر سید مدثر حسین شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشی، اتحاد اور ایمان کی تجدید کا دن ہے رسول اکرم ﷺ کی آمد سے دنیا کو امن، محبت، عدل اور بھائی چارے کا پیغام ملا جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنوار سکتے ہیں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ انسانیت کے لیے ایک کامل رہنمائی ہے۔ آج امت کو چاہیے کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنا کر اخوت، بھائی چارے، ایثار اور خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دے آخر میں پیر سید مدثر حسین شاہ نے تمام امت مسلمہ کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔




