DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: Eesah Imran of Aylesbury / Choa Khalsa Achieves Bachelor of Laws (LLB) Degree from Oxford Brookes University
لندن: ایزلزبری / چوآ خالصہ کے عیسیٰ عمران نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 10 ستمبر 2025):
ایزلزبری کے نوجوان عیسیٰ عمران نے اپنی شاندار تعلیمی کامیابی کے ذریعے اپنے خاندان اور برادری کا نام روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے بیچلر آف لاز (ایل ایل بی) کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
عیسیٰ عمران، جن کا تعلق عزت مآب اور معزز خاندان سے ہے، عمران اسلم کے صاحبزادے ہیں اور موہڑہ نگڑیال، چوآ خالصہ سے گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ وہ محمد ضمیر، چوہدری محمد شبیراور حاجی محمد اسلم (حاجی بابو) کے پوتے ہیں جبکہ اور حاجی ظفر اقبال کے نواسےہیں۔
یہ سنگ میل عیسیٰ عمران کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ وہ ان نوجوانوں میں شامل ہو گئے ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے کمیونٹی کی ترقی اور رہنمائی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایزلزبری اور موہڑہ نگریال سے تعلق رکھنے والے اہلِ خانہ، دوستوں اور احباب نے ان کی کامیابی پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے اور اسے نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔
خاندان نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے عیسیٰ عمران کی تعلیم کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کی ہے کہ وہ آئندہ وکالت کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔




