DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Land Distribution Briefing Held in Kallar Syedan Under Punjab’s “Wanda Karao Te Sukh Pao” Initiative

کلرسیداں میں "ونڈا کرائو تے سکھ پاؤ" منصوبے کے تحت زمینوں کی تقسیم پر بریفنگ تقریب کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,ستمبر، 2025):— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے زمینوں کے تنازعات اور دیوانی مقدمات کے خاتمے ،ملکیت و قبضہ کے شفاف تعین کےلئے شروع کئے گئے منصوبے برائے اصلاح نظام اراضی”ونڈا کراو تے سکھ پائو” کے حوالے سے پٹوار حلقہ کلرسیداں نے مقامی شادی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں محکمہ مال کے افسران سمیت سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود اور کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر پروگرام کے تحت کھیوٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کسانوں کو بریف کیا گیا اس موقع پر پٹواری اخلاق بھٹی نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے یکم فروری 2025 سے “ونڈا کرائوتے سکھ پائو”کے نام سے مشترکہ کھاتوں کی مفت تقسیم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد زمین کے مالکان کو اپنی مشترکہ زمینوں کو تقسیم کروانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 10, 2025):
Under the directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, the revenue circle of Kallar Syedan organised a local event at a wedding hall to highlight the land reform initiative “Wanda Karao Te Sukh Pao,” aimed at resolving land disputes and civil cases while ensuring transparent determination of ownership and possession.

The event was attended by revenue officers, former Naib Nazim Raja Zaffar Mehmood, and local farmers. During the session, participants were briefed on the distribution of khewats (joint land holdings) under the program.

Patwari Ikhlaq Bhatti informed attendees that since February 1, 2025, the Punjab government has been offering free distribution of joint accounts under the “Wanda Karao Te Sukh Pao” project. The initiative seeks to facilitate landowners in dividing their shared land fairly and transparently, thus reducing disputes and providing clarity in ownership.

کلرسیداں میں سیمنٹ ایجنسی کے ملازم پر نقاب پوش افراد کا حملہ، لوہے کے راڈ سے زخمی

Masked Assailants Attack Cement Agency Worker in Kallar Syedan, Injure Him with an Iron Rod

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,ستمبر، 2025):—سیمنٹ ایجنسی کے ملازم پر نقاب پوش ملزمان کا حملہ، لوہے کے راڈ سے زخمی کر دیا۔چوآ خالصہ بیول روڈ پر واقع سیمنٹ ایجنسی پر ڈیوٹی دینے والے ملازم پر چار نامعلوم نقاب پوش افراد نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے لوہے کے راڈ سے چہرے پر وار کرکے اسے زخمی کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نقاب پہنے ہوئے تھے اور وہ تشدد کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں (125 ہنڈا) پر سوار ہو کر چوآ خالصہ کی سمت فرار ہوگئے


Kallar Syedan: Political and Social Figures Offer Condolences on the Passing of PML-N Leader Babu Abdul Hameed

کلرسیداں: لیگی رہنما بابو عبد الحمید کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,ستمبر، 2025):—مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کے صدر بزرگ لیگی رہنما چوہدری ماسٹر عبدالمجید کے بھائی بابو عبد الحمید کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رھا سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھثی،جے ہو آئی پنجاب کے رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،قاسم مشتاق کیانی،محمد زبیر کیانی، ظفر عباس مغل،چوہدری زین العابدین عباس،مرزا ساجد،سید مداح حسین شاہ،چوہدری محمد شفیق،شیخ حسن سرائیکی،عابد حسین زاھدی و دیگر نے گاوں کلاڑی جا کر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیام

Show More

Related Articles

Back to top button