DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Grand Inauguration Ceremony of Pothohar Medical Complex Held

پوٹھوہار میڈیکل کمپلیکس کی شاندار افتتاحی تقریب گوجر خان میں منعقد

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کوم – 10 اگست 2025):جمعۃ المبارک کی روح پرور اور خوبصورت شام کو پوٹوہار میڈیکل کمپلیکس کی شاندار افتتاحی تقریب گوجر خان میں منعقد ہوئی، جو خطے میں صحت کے شعبے کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، جو اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف تھے، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔ میزبانوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مقامی کمیونٹی نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسٹیج پر ان کے ہمراہ جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری اعظم پرویز، ڈاکٹر ذیشان اعظم، راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز، شوکت محمود قاضی (چیئرمین قاضی گروپ آف کمپنیز)، ڈاکٹر محمد کلیم خالد چوہدری، پیر ندیم سلطان اور سائیں محمد صفدر شامل تھے۔

تقریب کی نظامت نہایت خوش اسلوبی سے پروفیسر فاروق منہاس نے انجام دی، جنہوں نے اپنے دلنشین انداز اور مؤثر گفتگو سے محفل کو بامعنی اور مربوط رکھا۔

تقریب میں مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پوٹھوہار میڈیکل کمپلیکس کے قیام کو ایک انقلابی قدم قرار دیا، جو گوجر خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مقررین نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے والے تمام افراد کی کوششوں کو سراہا اور صحت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ تقریب محض ایک رسمی افتتاح نہیں تھی، بلکہ خطے کی ترقی، خدمتِ خلق اور بہتر طبی نظام کے عزم کا اظہار بھی تھی۔

Gujar Khan (Pothwar.com – August 10, 2025): — On a serene and spiritual Friday evening, the grand inauguration ceremony of the Pothohar Medical Complex took place in Gujar Khan, marking a significant milestone in the region’s healthcare landscape. The event drew a distinguished gathering of prominent personalities from various walks of life, reflecting the importance of the occasion.

The chief guest for the ceremony was former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf, who graced the event with his presence. He was warmly welcomed by the hosts and received with immense respect from the local community.

Sharing the stage with him were notable figures, including Chaudhry Azam Pervaiz, Dr. Zeeshan Azam, Raja Javed Ashraf, Raja Khurram Pervaiz, Shaukat Mehmood Qazi (Chairman, Qazi Group of Companies), Dr. Muhammad Kaleem Khalid Chaudhry, Peer Nadeem Sultan, and Saeen Muhammad Safdar.

The event was skillfully conducted by Professor Farooq Minhas, who ensured the smooth flow of proceedings and kept the audience engaged with his eloquent presentation and commentary.

During the ceremony, speeches highlighted the vital role the Pothohar Medical Complex is expected to play in providing advanced medical care to the people of Gujar Khan and surrounding areas. The speakers appreciated the efforts of all stakeholders involved in bringing this ambitious project to life and emphasised the need for continuous investment in the healthcare sector.

The inauguration was not just a formal ceremony but a celebration of progress, community service, and the spirit of development in the Pothohar region.

The event concluded with prayers for the success of the complex and its mission to serve humanity with compassion, professionalism, and excellence in medical care.


لیڈر وہی جو منزل دکھائے اور منزل تک پہنچائے: راجہ پرویز اشرف، بیول میں چوہدری طارق پرویز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

True Leaders Show the Way and Deliver Results: Raja Pervez Ashraf Welcomes Ch. Tariq Pervez to PPP at Grand Reception in Bewal

بیول,گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کوم – 10 اگست 2025):لیڈر وہ ہوتا ہے جو منزل کا تعین کرتا ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو منزل دکھاتا ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو منزل تک لے جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و سپیکر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے بیول ڈھیری کے مقام پر ایک استقبالیہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔اس استقبالیہ تقریب کا انعقاد سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری طارق پرویز نے کیا جنہوں نے اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس تقریب میں بطورمہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز نے شرکت کی۔اس استقبالیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔استقبالیہ خطبہ چوہدری طارق پرویز نے ادا کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف،راجہ خرم پرویز اور دیگر کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں آغا نعمان،راجہ معین سکندر، چوہدری اعظم ، ناصر تاج، جبار بھٹی، اورنگزیب، لالہ شبیر، ملک طارق،اور بیول، قاضیاں،بھڈانہ، گوجرخان سے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز ، آغا نعمان، راجہ معین سکندر نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سیاست میں بنیادی چیز ووٹر ہے۔ ووٹر کو اپنی ووٹ کی طاقت اور اس کا مقصد سمجھنا چاہیے اس کا مقصد بہترین نمائندے کا انتخاب کرنا ہے۔اس لیے ووٹر کا فیصلہ اگر ٹھیک ہے تو پاکستان کا مستقبل ٹھیک ہو گا۔قرآن میں بھی ہے کہ اپنی امانتیں اہل لوگوں کے سپرد کرو۔گوجرخان میں گیس، نادرا آفس، پاسپورٹ آفس، پوٹھوار یونیورسٹی کیمپس، حبیب چوک نادرا آفس،اور اب گوجرخان میں گردوں کا ہسپتال بھی میں نے بنانا ہے یہ میرا خواب ہے اس کے بعد ماں بچے( mother child) کا ہسپتال بھی گوجرخان میں بناوں گا۔سیاست فلاح کا کام ہے، بہبود کا کام ہے۔ہم نے علاقے میں اچھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ نفرت کی نہیں، محبت کی سیاست کی ہے، دلوں کو دور کرنے والی سیاست نہیں، جوڑنے والی سیاست کی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر چوہدری طارق پرویز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔اس تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل قریشی نے سرانجام دیئے جبکہ تقریب کے بہترین انعقاد پر تمام رہنماؤں نے چوہدری طارق پرویز، راجہ معین سکندر، تیمور خان بوبی کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button