DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Truck Accident Due to Brake Failure, Young Man Killed

کہوٹہ: بریک فیل ہونے سے ٹرک حادثہ، نوجوان جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2025)
کہوٹہ کے علاقہ سون گراری پل کے مقام پر ٹریفک حادثہ،بریک فعل ہونے کی وجہ پلندری سے راولپنڈی جانے والا ٹرک نالے میں جا گرا، ٹرک ڈرائیور کا جوانسالہ بیٹا جان بحق ایک نوجوان جاں بحق، نوجوان عاقب آزاد کافی دیر ٹرک کے نیچے دبا رہا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے زخمی حالت میں کہوٹہ لے جانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملا،حادثہ پتن پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک کی بریک فیل ہو گئی اور وہ سامنے موجود ٹیلے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عاقب آزاد ولد محمد آزاد کے نام سے ہوئی، جو تھوڑاڑ پلندری سدھنوتی کا رہائشی تھا۔ ٹرک نمبری RTXA-601 محمد آزاد چلا رہے تھے، جو جاں بحق نوجوان کے والد ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عاقب آزاد کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Motour (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, August 3, 2025):
A tragic road accident occurred near the Son Girari Bridge in the Kahuta area when a truck travelling from Plandri to Rawalpindi plunged into a stream due to brake failure.

The driver’s young son, Aqib Azad, tragically lost his life in the accident. He remained trapped under the truck for a considerable time, suffering serious injuries. Despite efforts to transport him to Kahuta Tehsil Headquarters Hospital, he succumbed to his injuries on the way.

The accident took place near Patan Bridge when the truck’s brakes failed and it collided with a mound ahead. The truck, bearing registration number RTXA-601, was being driven by Muhammad Azad, the father of the deceased.

The body of Aqib Azad, a resident of Thorar Plandri, Sudhanoti, was handed over to the family after legal formalities were completed at the Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے مسلم لیگ ن یونین کونسل غزن آباد کے وفد کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

PML-N MPA Raja Sagheer Ahmad Meets UC Ghazanabad Delegation to Discuss Local Issues

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2025)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل غزن آباد ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی قیادت میں وفد کی ملاقات، علاقائی مسائل زیر بحث رہے، اس موقع پر سابق نائب ناظم مداح حسین شاہ، معروف سماجی شخصیت لیبر لیڈر ابرار حسین چوہدری، سابق جنرل کونسلر چوہدری فرزند علی، سابق جنرل کونسلر محمد شریف، سابق جنرل کونسلر صوبیدار امیر امجد، فوکل پرسن واپڈا نوتھیہ وارڈ چوہدری خالد محمود، ممبر ترقیاتی کمیٹی طارق قریشی، نائب صدر پریس کلب کلرسیداں چوہدری جواد مجید، معروف سیاسی سماجی شخصیات راجہ شعبان، سرمد بٹ، شیخ یاسر عرفات و دیگر بھی ملاقات کے دوران شریک ہوئے، اس موقع پر وفد نے راجہ صغیر احمد کو توجہ دلائی کہ موضع نوتھیہ شریف، میانہ موہڑہ، پیرگڑاٹہ، چھپری اکو نگیال، سیدیوٹ وغیرہ میں عرصہ دراز سے بند پڑی واٹرسپلائی سکیم بحالی منصوبہ شروع کیا جائے تاکہ ان دیہات میں بسنے والے لوگوں کو پانی کی کمی سے پیش آنے والے مسائل کم ہو سکیں، شاہ باغ اور نوتھیہ چوک میں فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ ضروری ہے، موہڑہ روپیال تا نوتھیہ باڑہ چوک تک روڈ کی بحالی، نوتھیہ شریف چوہدری خالد محمود کی گلی جو حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی میں بہہ گئی متعدد گھروں کا راستہ بند ہو گیا اس کو فوری بحال کروایا جائے، سیدیوٹ ادمال کی روڈ اور بجلی ٹرانسفارمر سے متعلق مسائل زیربحث آئے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ عوامی ایم پی اے ہوں اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل جلد حل کرنے کیلیے دن رات کوشاں ہوں جلد یہ تمام مسائل حل کر لیں گے انہوں نے موقع پر ہی متلعقہ اداروں کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ آپ لوگوں نے میرا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑا، جو بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گا سرآنکھوں پر مگر آپ لوگوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ الیکشن کے دوران پارٹی جلسے کارنر میٹنگ منعقد کروانے والے پارٹی ورکرز، بزرگ رہنما و دیگر جنہوں نے کمپین کیلیے جانی مالی قربانیاں دی، الیکشن کیلیے پولنگ کیمپ سجائے مسلم لیگ ن کی نمائندگی کی ایسے وررکز ہی اس آبادی گاوّں یا وارڈ میں میری نمائندگی کا حق رکھتے ہیں کوئی بھی تنظیمی فلاحی ترقیاتی کام صرف ان نمائندوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا وفد نے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آپ جلد ہمارے مسائل حل کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button