DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Major Crackdown on Sweet and Bakery Shops: Insects Found in Chicken Piece, Heavy Fines Imposed

کہوٹہ میں ناقص صفائی اور چکن پیس میں کیڑے نکلنے پر سویٹ اینڈ بیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اگست2025)
عوامی شکائیات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کاپنجاب فورڈ اتھارٹی کے ہمراہ کہوٹہ کی متعدد سویٹ اینڈ بیکرز کے خلاف سخت کاروائی،چکن پیس میں (کیڑے برآمد) ہونے پر1 لاکھ روپیہ جرمانہ جبکہ دیگر بکریوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری اشیاء بنانے پر ہزاروں روپے جرمانے، کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی کار کردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے،تفصیل کے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے عوامی شکائیات پرپنجاب فورڈ اتھارٹی کے ہمراہ کہوٹہ کی متعدد سویٹ اینڈ بیکرز کی دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے انہوں نے کہوٹہ کلب کے قریب ایک نامی گرامی سویٹ اینڈ بیکرز کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مبلغ 1لاکھ روپیہ جرمانہ کیا یاد رہے مذکورہ سویٹ اینڈ بیکرز کے خلاف ایک عوامی شکائت تھی کہ کہوٹہ ایک شہری نے ان سے سٹیم روسٹ کیے ہوئے چکن پیس خریدے تو ان میں (کیڑے) پڑھے ہوئے تھے جو کہ بلکل صاف نظر آ رہے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفربعض بیکری اور مٹھائی کی دوکانوں کے علاوہ ان کے گوداموں کا بھی دورہ کیا وہاں پرصفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء تیار کر نے 25ہزار اور7ہزار روپے جرمانہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفرنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی،کوالٹی، معیار اور صفائی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے تمام سویٹ اینڈ بیکرز مالکان کو سختی سے ہدائت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے کارخانوں میں صفائی،کوالٹی اور معیارکو بہتر سے بہتر بناہیں اور جو کارئیگر ان کھانے پینے والی اشیاء کو تیار کرتے ہیں وہ صفائی ستھرائی کا بہت زیادہ خیال رکھیں بصورت دیگر مزید بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مزید سختی سے نمٹا جائے گا۔

Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, August 2, 2025):
Acting on public complaints, Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zaffar, in collaboration with the Punjab Food Authority, launched a rigorous crackdown on several sweet and bakery shops in Kahuta. During the inspections, a fine of Rs. 100,000 was imposed on a well-known bakery near Kahuta Club after insects were found in a chicken piece sold as part of a steamed roast meal.

The inspection followed a citizen’s complaint, who reported buying chicken from the bakery and discovering visible insects inside. Additional fines of Rs. 25,000 and Rs. 7,000 were issued to other bakeries and sweet shops for poor sanitation and the production of substandard food items. Warehouses attached to some bakeries were also inspected and penalised for unhygienic conditions.

Speaking to the media, Assistant Commissioner Ayesha Zaffar emphasised that no one will be allowed to compromise public health. She stated that there will be zero tolerance for violations of food quality and cleanliness standards. She also issued strict warnings to all bakery and sweet shop owners to improve hygiene, ensure food quality, and maintain cleanliness among their workers, or face harsher penalties in the future.

Local political and social figures praised Ayesha Zaffar for her proactive approach and appreciated her commitment to public safety.


حاجی غلام محمد عباسی سپردِ خاک، نماز جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Haji Ghulam Muhammad Abbasi Namaz e janaza; MPA Raja Sagheer Ahmed and Prominent Figures Attend Funeral

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اگست2025)
حاجی غلام محمد عباسی سپر د خاک،نمازے جنازہ آستانہ عالیہ کے بکھر شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ نے پڑھائی، MPAراجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سلامبڑ کے رہائشی سردار دوست محمد عباسی، محمد اشرف عباسی،اور ماسٹر فیض محمد عباسی کے بھائی اور غلام احمد عباسی، غلام فاروق عباسی، غلام اسحاق عباسی اور مکہ الیکٹرک بالمقابل جی پی او کہوٹہ والے زبیر عباسی کے والد محترم، فدا محمد عباسی، عطاء محمد عباسی اور ماسٹر انور عباسی کے چچا حاجی غلام محمد عباسی رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سلامبڑ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں آستانہ عالیہ کے الطافیہ،گیلانہ،رزاقیہ بکھر شریف کے سجادہ نشین پیر سید ابرار حسین شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،یوسی پنجاڑ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات آفتاب علی ستی، خرم ستی،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ،حاجی مسعود عباسی،کرنسل مسعود عباسی،چیئرمین سجاد مناء،کونسلر منیر ستی، ضمیر عباسی آف باڑہ،غلام یذانی عباسی،راشد مبارک عباسی،مختار احمد کلیامی،نمبردار ندیم عباسی،عمیر ظہور عباسی، زبیر ظہور عباسی،ماسٹر راجہ اخلاق لونہ،ماسٹرجمیل ستی گرمالہ، طاہر اسماعیل عباسی،ملک ہارون بنارس چھنی اعوان،ماسٹر آفتاب عباسی، ماسٹر نجابت عباسی،حافظ قمر چشتی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Mohammad Faisal Naqeebi of Asloha Sattian Laid to Rest After Passing in Saudi Arabia; Political and Social Figures Attend Funeral


اسلوہا ستیاں کے محمد فیصل نقیبی سپردِ خاک، سعودی عرب میں انتقال، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مواڑہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،2اگست2025)یونین کونسل مواڑہ، اسلوہا ستیاں کے رہائشی معروف روحانی شخصیت صوفی سائیں الیاس نقیبی کے صاحبزادے محمد فیصل نقیبی، جو چند روز قبل سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے، کو ان کے آبائی گاؤں اسلوہا ستیاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ طارق عظیم، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف حسین، راجہ شوکت محمود، سابق ناظمین، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، اور صوفی سائیں الیاس نقیبی سمیت لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ نمازِ جنازہ میں علاقے کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مرحوم سے محبت اور عقیدت کا ثبوت تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button