DailyNewsGujarKhanHeadlineOverseas newsPothwar.com
London/Gujar Khan: Illegal Land Grabbing and Theft of Construction Materials from Overseas Pakistani’s Property
بیرون ملک مقیم پاکستانی ک زمین پر ناجائز قبضے اور تعمیراتی سامان کی چوری

لندن (پوٹوہار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 31جولائی 2025):
برطانیہ میں مقیم ایک اوورسیز پاکستانی راجہ توفیق، جن کا تعلق موہڑی راجگان، تحصیل گوجر خان (تھانہ جاتلی کی حدود) سے ہے، نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، لاہور کو باقاعدہ درخواست دے کر اپنی زمین پر ناجائز قبضے اور تعمیراتی سامان کی چوری کے خلاف فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
درخواست کے مطابق راجہ توفیق کی ملکیتی زمین خسرہ نمبرز 7399، 7398، اور 7397 پر مشتمل ہے، جس پر انہوں نے چار دیواری تعمیر کر رکھی تھی اور مستقبل کی تعمیرات کے لیے بلاک، سیمنٹ، کنکریٹ سلیب، اینٹیں، اور آہنی گیٹ جیسا تعمیراتی سامان رکھا ہوا تھا۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ جمشید بھٹی ولد محمد اسلم، ساکن موہڑہ جاڑہ، نے اپنے چند نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی زمین پر داخل ہو کر چار دیواری گرا دی، اور ناجائز قبضے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تعمیراتی سامان — بلاک، سیمنٹ، اینٹیں، کنکریٹ کے پلر اور آہنی گیٹ — ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر چوری کر کے لے گئے۔





