DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Sugar Disappears from Markets, Public in Distress

کلر سیداں: چینی مارکیٹ سے غائب، عوام پریشان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—کلرسیداں و گردونواح کے بازاروں سے چینی غائب،مہنگے داموں چینی خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے مقامی مارکیٹ میں چینی دستیاب نہیں پہلے سے موجود چینی شہد تیار کرنے والوں نے اٹھا لی اب دوکانداروں سے صارفین کو چینی کی فراہمی سے معزرت کرلی اور کہا کہ مہنگے داموں خرید کر سستے داموں کہیں بھی فروخت نہیں کی جا سکتی ادہر مقامی حلقوں کے مطابق چینی کے نرخوں میں بھاری اضافہ ملکی اشرافیہ حکمرانوں اور ان کے عزیز رشتہ داروں کا ہمیشہ سے مرغوب مشغلہ رھا یے دھائیاں گزر گئیں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ لائی جا سکی کیونکہ جو لوگ اسے کنٹرول کر سکتے ہیں ان کی زبانیں عوام اور دل چینی مافیاز کے ساتھ دھڑکتے ہیں پہلے چینی کو برآمد کرکے پیسے کمائے جاتے ہیں پھر اس سے بھی مہنگی چینی درآمد کرکے پھر کروڑوں روپے کما لیئے جاتے ہیں یہ وہ عمل ہے جو ایوبی دور حکومت سے جاری ہے۔گنے سے چینی کی تیاری نے ملک میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے دنیا بھر میں چکندر اور دیگر ذرائع سے چینی تیار کی جاتی ہے مگر ہم آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی گنے سے ہی چینی تیار کرکے امراض کا موجب بن رہے ہیں اس کے باوجود مہنگے داموں بھی چینی مارکیٹ میں دستیاب نہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 30, 2025): Sugar has vanished from the markets of Kallar Syedan and surrounding areas for several days now, causing growing frustration among residents. According to local sources, the available sugar stock was bought up in bulk by honey manufacturers, leaving shopkeepers with no supply for regular consumers.

Retailers say they cannot sell sugar at a loss: purchasing it at high prices and selling it cheaply is not financially feasible. As a result, they have apologised to customers and stopped offering sugar altogether.

Locals blame the persistent crisis on influential elites and ruling class networks, who, they claim, manipulate prices for profit. Despite decades of this recurring issue, no effective measures have been taken, largely because those with the power to control the market are allegedly in league with the profiteering mafia.

Critics also point out that while other countries produce sugar from beetroot and alternative sources, Pakistan still relies heavily on sugarcane — a practice that has significantly increased diabetes cases nationwide. Yet even with all these health and economic concerns, sugar remains both scarce and expensive in the market.

سموٹ ,کلر سیداں: سیلنڈر دھماکہ، ایک شخص شدید زخمی

Smot: Man Severely Injured in Gas Cylinder Explosion

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—کلرسیداں کے قریب سیلنڈر پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق محمد بلال سکنہ گوجرخاں نے کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں سبزی فروٹ کی دوکان کھول رکھی تھی اور وہ نواحی ابادی موہڑہ ادڑیاں میں رھائش پزیر تھا دوپہر کو وہ کسی کام سے کچن میں گیا تو گیس سیلنڈر پھٹ جانے سے جھلس گیا اسے فوری طور پر آرمی برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی اور اسے فوری سرجری کے لیئے روانہ منتقل کر دیا گیا۔

Kallar Syedan, Kahuta: No Room for Corrupt Officials, Says Raja Sagheer Ahmed

کلر سیداں، کہوٹہ: کرپٹ افسران کیلئے کوئی جگہ نہیں، راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کلر سیداں، کہوٹہ میں کرپٹ افسران کے لیے کوئی جگہ نہیں، سرکاری افسران عوامی خادم ہیں، اگر کوئی عوامی شکایات کا باعث بنے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمسٹ ایسوسی ایشن کلر سیداں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جو میڈیکل سٹور مالکان اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور متعلقہ سرکاری اداروں میں بدانتظامی و مبینہ کرپشن کے حوالے سے شکایات لے کر ان کے پاس گئیتھے۔وفد نے ایم پی اے کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ چند سرکاری افسران کی مبینہ کرپشن، ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے، راجہ صغیر احمد نے تمام شکایات توجہ سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ جو افسران عوامی خدمت کے راستے میں رکاوٹ بنیں گیان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

TLP Kallar Syedan Announces Office-Bearers for Municipal Committee for Next Three Months

تحریک لبیک پاکستان کلر سیداں: میونسپل کمیٹی کے لیے عہدیداران کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—تحریک لبیک پاکستان تحصیل کلرسیداں نے اگلے تین ماہ کے لیے ایم سی کلرسیداں کے لیئے اپنے عہدیداروں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور درج زیل عہدیدار نامزد کر دیئے گئے سرپرست اعلی مفتی محسن عبداللہ،امیر حافظ عبدالروف،نائب امیر وسیم احسان،ناظم اعلی محمد زعفران رضوی،نائب ناظم اعلی رکن دین اعوان،ناظم مالیات معین اختر،ناظم نشر واشاعت انس نعیم،ناظم خدمت خلق محمد ذوالقرنین اعظم،رابطہ برائے تنظیم محمد صغیر،رابطہ برائے انتظامیہ مہران الیاس،لیگل ایڈوائزر ضیارب حسین،ناظم سیکورٹی محمد رشید رضوی،الیکشن سیل احسن ناصر،ناظم دفتر محمد تیمور۔

Kallar Syedan: Walima Ceremony of Adam Hameed, Nephew of Ex-MC Member Malik Zubair Ahmed, Attended by Prominent Figures

کلر سیداں: ملک زبیر احمد کے بھتیجے آدم حمید کی دعوتِ ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن ملک زبیر احمد کے بھتیجے آدم حمید کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض راجہ ظفر محمود، عابد زاہدی، چوہدری زین العابدین عباس،سائیں امجد حسین،صوبیدار غلام ربانی،مسعود احمد بھٹی، ملک دانیال زبیر ایڈووکیٹ، انس ملک ایڈووکیٹ،بختاور کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری غضنفر،ملک محمد فیاض،شیخ تیمور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوفی ضابر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Retired DHO Dr. Ladlay Hassan Khan Arrives in UK After Completing U.S. Visit

ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹر لاڈلے حسن خان امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30,جولائی، 2025):—معروف معالج ریٹائرڈ ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر لاڈلے حسن خان دورہ امریکہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گئے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button