DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Press Club Visits Government Graduate College – Commends Educational Standards and Sports Initiatives
پریس کلب کہوٹہ کا کالج کا دورہ، معیاری تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جولائی2025)
پریس کلب کہوٹہ کا گورنمنٹ گریجیویٹ کالج کا دورہ تعلیمی معیار کالج کے مسائل آمدہ داخلوں کے حوالے سے پرنسپل کالج و سٹاف سے سیر حاصل گفتگو گورنمنٹ گریجیویٹ کالج کہوٹہ میں جاری والی بال ٹورنامنٹ میں بھی شرکت تحصیل بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد اور تحصیل، ضلع اور ڈیژن سطح تک کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز،خضران لطیف، اذکارحسین، کی بھی شرکت،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں والی بار ٹورنامنٹ کا انعقاد پریس کلب کہوٹہ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت تحصیل بھر سے مختلف ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس موقع پر پرنسپل کالج شوکت رحیم اور دیگر سٹاف جن میں پروفیسر علامہ عبدالصبور سیفی، پروفیسر عارف جاوید، پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ، پروفیسر سرفراز، کوارڈینیٹر بورڈ آف گورنر پروفیسر فاروق اعوان کی پریس کلب کہوٹہ سے میٹنگ ہوئی جس میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد، راجہ پرویز اقبال، ارسلان کیانی اور کبیر جنجوعہ شریک تھے جبکہ اس موقع پر مہمانان گرامی نے اس موقع پر معیاری تعلیم کی فراہمی سٹاف کی انتھک محنت تعلیم کے ساتھ تربیت اور کھیلوں کے انعقاد و فروغ کے لیے کاوشوں پر پرنسپل و سٹاف کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ عوام علاقہ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں کو آباد کریں مناسب فیس اور کوالفائیڈ سٹاف بہترین تعلیم و تربیت کی آماجگاہ میں داخل کروائیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabeer Ahmed Janjua, July 29, 2025): A delegation from the Kahuta Press Club paid a detailed visit to the Government Graduate College Kahuta on July 29, 2025. The visit focused on assessing the standard of education, understanding challenges faced by the institution, and discussing the upcoming admission session. The college principal and staff held in-depth discussions with the press club members regarding academic and administrative matters.
The delegation also participated in the ongoing inter-college volleyball tournament, which featured teams from across the tehsil. The event was well-organised, highlighting the college’s commitment to extracurricular activities and sports development at the tehsil, district, and divisional levels.
Notable attendees included:
-
Raja Imtiaz Alam (President, Traders Association)
-
Raja Hamid Ejaz (Former Naib Nazim, UC Doberan Khurd)
-
Khizrān Latif
-
Azkar Hussain
College faculty members who interacted with the press club included:
-
Prof. Allama Abdul Saboor Saifi
-
Prof. Arif Javed
-
Prof. Habib Gohar
-
Prof. Muhammad Asif Khattar
-
Prof. Sarfraz
-
Prof. Farooq Awan (Board of Governors Coordinator)
Press Club Kahuta representatives included:
-
Raja Imran Zamir Janjua (President)
-
Haji Asghar Hussain Kayani (General Secretary)
-
Sajid Janjua
-
Nadeem Azad
-
Raja Pervez Iqbal
-
Arsalan Kayani
-
Kabir Janjua
During the event, guests appreciated the tireless efforts of the principal and teaching staff in maintaining high educational standards, integrating character-building, and promoting physical activities. They assured their full cooperation and support for future initiatives.
The public was also urged to prefer enrolling their children in quality public institutions like Government Graduate College Kahuta, which offer affordable fees, qualified faculty, and a balanced academic environment that nurtures both education and personal development.
“کہوٹہ کا واحد گورنمنٹ گریجویٹ کالج خستہ حالی کا شکار، یونیورسٹی کا درجہ دینے اور فنڈز کی بحالی کا مطالبہ”
“Kahuta’s Only Government Graduate College Crumbling Due to Lack of Funds – Students, Staff Demand Upgrade to University Status”

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،29جولائی2025)— سو کنا ل رقبہ پر مشتمل تحصیل کہوٹہ کا واحد گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔کالج میں سالانہ ترقیاتی فنڈز بند ہونے کی وجہ سے ہاسٹل کے 22 کمرے بوسیدہ حالت کا شکار۔ عمارت بارش میں ٹپکنے لگی۔ کالج کی دیواریں دروازے،کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔کھنڈر نما سوکنال پر مشتمل کالج کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ بورڈ آف گورنر کے ماتحت چلنے والے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے تعمیر ومرمت کی مد میں جاری ہونے والی سالانہ گرانٹ حکومت پنجاب نے بند کر دی۔ طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین و شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق بورڈ آف گورنر کے تحت چلنے والے گورنمنٹ کالج کہوٹہ کی تذئین و آرائش اور تعمیر مرمت کے سالانہ فنڈز حکومت پنجاب کی جانب سے بند ہونے کی وجہ سے کالج کے کمروں اور ہاسٹل سمیت راہداریوں، دروازوں،دیواروں، کھڑکیوں کی حالت انتہائی خراب سے خراب تر ہوچکی ہے۔ کالج ہاسٹل اور ملحقہ گراؤنڈز اور احاطہ میں جگہ جگہ جڑی بوٹیاں اور گہاس کی وجہ سے سانپ اور بچھو سر عام درختوں اور راستوں میں موجود ہیں۔ ہاسٹل کے 22کمرے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹپکنے لگے ہیں۔ زنگ آلود سریا چھتوں سے باہر آچکا ہے۔ جس کی وجہ سے ہاسٹل کو طلباء و طالبات کے لیئے بند کر دیاگیا ہے۔
Exciting Volleyball Tournament Concludes at Government Graduate College Kahuta
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،29جولائی2025)— گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں جاری والی بال ٹورنامنٹ دلچسپ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔پرنسپل پروفیسر شوکت رحیم، کو آر ڈینیٹر بورڈ آف گورنرپروفسیر فاروق اعوان، انچارج شعبہ سپورٹس مسز لیلیٰ
امتیاز جنجوعہ، پروفیسر گل احمد فراز،پروفیسر عارف جاوید، پروفیسر آصف کھٹڑ، پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی،پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر قمر زمان،پروفیسر محمد نوید نے بہترین انتظامات ترتیب دے رکھے تھے۔جبکہ مہمان خصوصی معروف کاروباری و سماجی رہنما چوہدری خضران لطیف، سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز، صدر انجمن تاجرا ن کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، عمران ضمیر، اصغر کیانی، ارسلان کیانی، ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد، راجہ پرویز،پنجاب ٹیچر یونین کے راجہ اشراق جنجوعہ، راجہ تیمو ر اختر اور دیگر معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات،تاجروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں تحصیل بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار، صدر انجمن
تاجران راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی بھی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں والی بار ٹورنامنٹ کا انعقاد پریس کلب کہوٹہ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت۔تحصیل بھر سے مختلف ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس موقع پر پرنسپل کالج شوکت رحیم اور دیگر سٹاف جن میں پروفیسر علامہ عبدالصبور
سیفی، پروفیسر عارف جاوید، پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ، پروفیسر سرفراز، کوارڈینیٹر بورڈ آف گورنر پروفیسر فاروق اعوان کی پریس کلب کہوٹہ سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد، راجپ پرویز اقبال اور ارسلان کیانی شریک تھے جبکہ کہوٹہ و کلر کی سیاسی
سماجی شخصیات چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار، سابق نائب ناظم یوسی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز نے بھی شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے اس موقع پر معیاری تعلیم کی فراہمی سٹاف کی انتھک محنت تعلیم کے ساتھ تربیت اور کھیلوں کے انعقاد و فروغ کے لیے کاوشوں پر پرنسپل و سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ٹورنامنٹ انچارج مسز لیلیٰ امتیاز تھیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے سر براہ ادارہ پروفیسر شوکت رحیم اور انچارج سپورٹس کالج مسز لیلیٰ امتیاز جنجوعہ اور استاف و اساتذہ کی کاوشیں ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ آخر میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔
نوجوان قیادت کی جانب سے بریسٹر احمد صغیر راجہ کی انتخابی سیاست میں انٹری کا خیرمقدم
Youth Leadership Welcomes Barrister Ahmed Sagheer Raja’s Entry into Politics

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جولائی2025)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے MPAراجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیرراجہ کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کی خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہنچان ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا فیصلہ سر آنکھوں پر انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں ان کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیرراجہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گے بریسٹر احمد صغیر راجہ کا جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، نوجوان قیادت وقت کی ضروت ہے، انشاء اللہ حلقے میں ایک نئی تبدیلی آئے گئی، جب بھی الیکشن ہو نگے ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکیا انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں احمد صغیر راجہ پی پی سیون سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے نوجوان و تعلیم یافتہ قیادت ہی ملک کی موجودہ ضرورت ہے احمد صغیر راجہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ بریسٹر احمد صغیر راجہ کے والد محترم مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے حلقے بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے انہوں نے اتنا کام کرائے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں اسی وجہ سے حلقہ کی عوام نے تین بار ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہونگے حلقے کی عوام اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ صغیر احمدکے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیر راجہ کو دیں گے۔
Daughter of Abdul Qudoos Abbasi Wedded in Grand Ceremony
عبدالقدوس عباسی آف منیند شریف کہوٹہ کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب




