DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Habiba Naveed Charged with Murdering 72-Year-Old Landlord and Killing His Pet Cat

لندن: حبیبہ نوید پر 72 سالہ مالک مکان کے قتل اور پالتو بلی کو ہلاک کرنے کا الزام

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ – 27 جولائی 2025): جنوب مشرقی لندن کی رہائشی 34 سالہ حبیبہ نوید پر اپنے 72 سالہ مالک مکان کو قتل کرنے اور اس کی پالتو بلی “سنو” کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بات اولڈ بیلی کورٹ میں سماعت کے دوران بتائی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق، حبیبہ نوید پر گزشتہ بدھ کو وکیل کرسٹوفر براؤن کو قتل کرنے اور ایک محفوظ جانور کو غیر ضروری اذیت دینے کا الزام ہے۔ کرسٹوفر براؤن کی لاش اس گھر سے برآمد ہوئی جہاں وہ اور ملزمہ پولسٹڈ روڈ، لیوشم میں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ سے “سنو” نامی بلی کی لاش بھی ملی جسے گردن پر چاقو مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، مسٹر براؤن کی موت سر پر کسی وزنی چیز کے وار سے ہوئی۔

میٹروپولیٹن پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور حبیبہ نوید کو جمعرات کے روز قتل کے شبے میں گرفتار کر کے جنوبی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن منتقل کیا، جہاں ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی۔

پراسیکیوٹر کیری بروم نے اولڈ بیلی عدالت کو بتایا کہ “ملزمہ پر اپنے مالک مکان اور دوست کو قتل کرنے کا شبہ ہے۔ اسی مکان سے پالتو بلی کی لاش بھی ملی۔”

جج جُوڈی خان کے سی نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور اگلی پیشی کے لیے 5 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جب اس سے فردِ جرم عائد ہونے پر جواب طلب کیا جائے گا۔

یہ واقعہ لندن میں موجود تارکین وطن برادری میں ہلچل کا باعث بنا ہے، اور مقامی افراد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – 27 July, 2025): Habiba Naveed from south-east London is accused of battering her 72-year-old landlord to death and stabbing his pet cat called Snow, the Old Bailey has heard.

Habiba Naveed, 34, is charged with murdering lawyer Christopher Brown last Wednesday and causing unnecessary suffering to a protected animal.

The Metropolitan Police began an investigation after Mr Brown’s body was discovered at the home he shared with Ms Naveed in Polsted Road, Lewisham.

The house cat, Snow, was also found dead, having been stabbed in the neck.

A post-mortem examination found Mr Brown had died from blunt force trauma.

Ms Naveed was arrested last Thursday on suspicion of murder and taken to a south London police station, where she was later charged with the two offences.

Prosecutor Kerry Broome told the Old Bailey: “The defendant is suspected of murdering her landlord/friend.

“The house cat was found deceased at the property as well.”

Judge Judy Khan KC remanded Ms Naveed into custody to next appear in court for a plea hearing on 5 November.

Show More

Related Articles

Back to top button