DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: PTI Faces Political Victimization in Kahuta as PML-N Holds Youth Convention with Official Backing
کہوٹہ میں تحریک انصاف کو نشانہ، مسلم لیگ (ن) کو حکومتی سرپرستی میں جلسوں کی کھلی چھوٹ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،27جولائی2025)— تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں حکومتی و انتظامیہ سمیت مسلم لیگ (ن)کے سیاسی انتقام کا شکار۔ مسلم لیگ (ن) کو یوتھ کنونشن کے لیئے کھلی اجازت دے کر انتظامیہ اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال سر عام جاری ہے۔جبکہ تحریک انصاف کو تحصیل کہوٹہ میں گھر کے اندر چار بندے بلانے پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے ذریعے دفعہ 144کی دھمکی دے کر پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ پولیس اور سرکاری انتظامیہ تحریک انصاف کے ورکروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
تحریک انصاف کو اگر فری ماحول ملے تو مسلم لیگ (ن) سے بہت بڑا ورکرو یوتھ کنونشن کر سکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تصیل کہو ٹہ راجہ عاطف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے گھر پولیس چھاپہ کی بھر پور مذاہمت کرتے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔ حلقہ پی پی (7) میں مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور ان کے چیلے چانٹے اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔ کا غذی طور پر چینی درآمد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کی غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ عمران خان نہ صرف 25کروڑ عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کا لیڈر ہے۔ ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق امیدوار قومی اسمبلی و سابق ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ عاطف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، جنرل سیکرٹری کہوٹہ سٹی نوید ستی، صدر لیبر تحصیل کہو ٹہ عدیل افضل نے صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ خورشید عالم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دورا ن کیا۔
انہوں نے کہا کہ 5اگست کو نہ صرف تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں بلکہ کوٹلی ستیاں و مری سمیت خان کی رہائی کے لیئے احتجاجی کال پر بھر پور قافلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری مشینری اور انتظامیہ کے تمام وسائل استعمال کرکے مسلم لیگ (ن) کہوٹہ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد مسلم لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ عاطف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے گھر مٹور میں پی ٹی آئی کے چند اراکین کا آپس میں مل بیٹھنا بھی مسلم لیگ (ن) کو پسند نہ آیا اور راجہ عاطف ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور چادر و چاردیواری کا تقدس پا مال کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور سرکاری انتظامیہ کے لیئے دفعہ 144نافظ نہ ہے۔ انتقامی کاروائی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – July 27, 2025) – Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leaders in Kahuta have alleged severe political victimisation at the hands of both the local administration and the ruling Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N). While the PML-N has been given a free hand to organise a youth convention using government resources openly, PTI claims that even small gatherings within private homes are being threatened with action under Section 144 by the Kahuta police.
PTI officials stated that despite these oppressive tactics, the party’s morale remains strong. They expressed confidence that if allowed a level playing field, PTI could easily organize a much larger and more energized youth convention than the PML-N.
The allegations were made during a press conference held at the residence of Raja Khurshid Alam, President PTI Kahuta City. Key PTI figures, including former MNA Major (R) Latasab Satti, former MPA Colonel (R) Shabbir Awan, former President Tehsil Kahuta Raja Khurshid Satti, current President PTI Tehsil Kahuta Inayatullah Satti, General Secretary Raja Atif Advocate High Court, General Secretary Kahuta City Naveed Satti, and President PTI Labour Tehsil Kahuta Adeel Afzal addressed the media.
They strongly condemned the police raid on the house of Raja Atif Advocate in the Matore area, where a few PTI workers were holding a private meeting. They accused the administration of violating the sanctity of the home and claimed that Section 144 is not being applied to PML-N gatherings.
The speakers further announced that on August 5, large PTI convoys will protest across Kahuta, Kallar Syedan, Kotli Sattian, and Murree as part of a nationwide campaign for the release of Imran Khan. They labelled the misuse of government machinery in favour of PML-N’s convention as a sign of the ruling party’s failure.
They concluded by declaring Imran Khan not only a leader of 250 million Pakistanis but of the entire Muslim Ummah, and vowed to resist all attempts to suppress PTI’s democratic activities through administrative coercion.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہوٹہ میں یونیورسٹی اور اسپورٹس کے میگا منصوبوں کا اعلان کریں گی – پی ٹی آئی رہنما طاہر ارشاد ستی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت
Maryam Nawaz to Announce University and Sports Mega Projects in Kahuta – PTI Leader Joins PML-N at Youth Convention
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،27جولائی2025)— کہوٹہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز یونیورسٹی اور سپورٹس کے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرینگی۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں شارق یامین ستی اور راجہ احتشام کے زیراہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد۔ تحریک انصاف کے رہنما طاہرارشاد ستی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔ ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور،ممبران صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی،راجہ صغیر کا خطاب۔ کہوٹہ میں یونیورسٹی اور سپورٹس کمپلیکس سمیت گھر گھر جا کر منصوبے دینگے اور یوتھ کو منظم کرینگے۔ ایم، پی، اے بلال یامین ستی نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی ذمہ داری مجھے دیں تو اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ 16 ارب کا منصوبہ سات سالوں میں 24 ارب تک جاپہنچا۔ تحریک انصاف کے سابق ممبرقومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ کا منصوبہ جان بوجھ کر روکے رکھا۔ پہاڑی بیلٹ اور میدانی علاقوں والے اجتماعی سوچ پیدا کریں۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں شارق ستی اور راجہ احتشام کی جانب سے تحصیل کہوٹہ کے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنان کا پہلا ورکر کنونشن کہوٹہ شہر میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، ممبران صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی،راجہ صغیراحمد، راجہ احمد صغیر، راجہ احتشام، ڈاکٹر عارف قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے اسامہ سرور، بلال یامین ستی، راجہ صغیر، راجہ احمد صغیر کے نعرے لگائے گئے۔ ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ اور کلرسیداں کے درمیان یونیورسٹی بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو جلد کہوٹہ لا کر یونیورسٹی اور دیگر میگا پراجیکٹس دینگے۔ ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے کہا کہ کہوٹہ کے نوجوانوں نے تاریخ رقم کردی۔ کہوٹہ پنڈی روڈ میں تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنے دور حکومت میں رکاوٹ پیدا کی۔ اگر مجھے اپنے ایم،این،اے اور ایم،پی،اے اجازت دیں تو کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کے لیئے کردار ادا کرنے کو تیارہوں۔ ایم،پی،اے راجہ صغیر نے کامیاب یوتھ کنونشن پر نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تاریخی یوتھ کنونشن سے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اس موقع پر بیرسٹر راجہ احمد صغیر نے کہا کہ کہوٹہ اور کلرسیداں میں یونیورسٹی اور سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ حلقہ کے عوام کے لیئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔یوتھ ورکرز کنونشن میں کہوٹہ سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی، سابق چیئرمین میجر ر عبدالروف جنجوعہ، راجہ ظفر بگھاروی، ماسٹر چوہدری یونس، راجہ فیاض، راجہ ندیم کلرسیداں،شیخ تیمور قدوس، فیصل باغی کوٹلی ستیاں، سجاد ستی، اسد ستی، سردار طاہر اور دیگر مسلم لیگی کارکنوں ورکروں،نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے شارق ستی، اور راجہ احتشام کا بہترین یوتھ پروگرام کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز مسلم لیگی راجہ افشار ایڈووکیٹ،حافظ انور قیوم عباسی نے سرانجام دیئے۔






